یورپ کے بعد امریکہ پرواز پر بھی قومی ائیرلائن کو پابندی کا سامنا


0
OLYMPUS DIGITAL CAMERA

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کو ایک اور دھچکا لگ گیا، یورپی یونین کے بعد اب امریکہ نے بھی پی آئی اے کی ہر قسم کی پروازوں پر فوری پابندی عائد کردی ہے۔

امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی ائیرلائن پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی فلائٹس کی سیفٹی پر تشویش کے باعث لگائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کا امریکہ کے لئے خصوصی اجازت نامہ منسوخ کرتے ہوئے پابندی عائد کردی ہے۔ جبکہ جاری کردہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پی آئی اے پر پابندی کی بنیادی وجہ پاکستانی پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دیا جانا ہے۔

امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے جاری کردہ اس اعلامیے کے بعد اب پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن امریکہ کے لئے اپنی کسی بھی قسم کی پروازیں نہی چلا سکے گا۔ اس ہی سلسلے میں پی آئی آے کو رواں برس اپریل کے مہینے میں براہ راست امریکہ پروازیں چلانے کی اجازت ملی تھی، اس پابندی کے باعث اب اس کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ 22 مئی کو پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی فلائیٹ پی کے 8303 کو کراچی میں تکنیکی خرابی کے باعث ایک فضائی حادثہ پیش آیا تھا، جس کے بعد حکومت کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا بعدازاں وفاقی وزیر ہوا بازی چودھری غلام سرور نے رپورٹ پیش کی تھی جس میں جعلی لائسنس کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن میں تقریباً 141 کے قریب پائلٹس کے پاس لائسنس جعلی ہیں۔ گویا اس واقعے نے ملک میں حل چل سی مچادی ہو۔

امریکی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی پابندی سے قبل یورپی یونین ائر سیفٹی ریگولیشن نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے میں پر ایک کانفرنس طلب کی تھی، جس کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی ہر قسم کی پروازوں پر یورپ میں داخلے پر چھ ماہ کی پابندی عائد کردی تھی جبکہ ساتھ ہی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے پائلیٹوں اور فضائی میزبانوں کو جاری ہونے والے لائسنس کی تفصیلات طلب کی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *