بارش کے پانی کے چند حیران کن فوائد


1

بارش کسی نعمت سے کم نہیں ہے، قدرت نے آسمان سے برسنے والے اس پانی میں بہت سارے فائدے رکھے ہیں۔اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کا پانی عام پانی سے مختلف ہوتا ہے، بارش کے پانی کو سافٹ واٹر جبکہ عام پانی کو ہارڈ واٹر کہا جاتا ہے کیونکہ بارش کا پانی نمک اور دیگر معدنیات سے پاک و صاف ہوتا ہے۔اس پانی میں بھی کچھ کیمیکلز موجود ہوسکتے ہیں تاہم ان کی مقدار اور شدت عام پانی سے کم ہوتی ہے۔

اگر بارش کے پانی کے فوائد پر نظر ڈالیں تو آپ کو یہ جان کہ تعجب ہوگا کہ بارش کا پانی ہمارے جسم کے لئے آئنٹی اوکسڈینٹ ہے اور اسکو نہارمنہ پینے سے پیٹ کی تیزابیت اور دیگر امراض دور ہوسکتے ہیں۔

بارش کا پانی بالوں اور جلد کے لئے بہت مفید ہے۔ آپ اپنے بالوں کو چمکدار اور صحت مند بنانے کے لئےایک بار بارش کا پانی آزمائیں یہ تمام ٹوٹکوں پر حاوی ہے۔ماہرین کے مطابق بارش میں نہانے سے ہمارے بال چمکدار اور نرم و ملائم ہوجاتے ہیں کیونکہ یہ سوفٹ واٹر ہے جو بالوں کو مضبوطی بخشتا ہے۔

چہرے کی بات کر یں تو بارش کا پانی ہماری جلد میں موجود کیل مہا سے پیدا کرنے والے بیکٹریا کا خاتمہ کرتا ہے اور جلد کی نمی کو برقرار رکھتا ہے جس سے چہرہ نکھر جاتا ہے۔ لیکن خیال رکھیں کہ پہلی بارش میں نہانے سے گریز کریں، پہلی بارش فضا میں موجود زہریلی اور مضر گیسوں اور اجزاء کو ساتھ لے کر آتی ہے۔

بارش سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ اس پانی کو محفوظ کرکے بعد میں بھی اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں مثلاً بعد میں آپ اس پانی سےگاڑی دھونے یا پھر اپنے پالتو جانور کو نہلانے کا کام لے سکتے ہیں ،اپنے پودوں کو یہ پانی ڈال سکتے ہیں ۔اس پانی میں قدرتی طور پر جھاگ بہت بنتا ہے تو اسے آپ کپڑے دھونے کے لئے بھی استعمال میں لاسکتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *