ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم ستمبر سے کھولنے پر اتفاق


0

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے سے طے شدہ ضابطہ کار (ایس او پیز) کے ساتھ کھولنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس صورتحال کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے مسئلے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس وفاقی دارالحکومت حکومت اسلام آباد میں ہوئی جس میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے جس میں یکم ستمبر سے تمام اسکولز کو دوبارہ کھولنے کی تجویز پیش کی گئی، جس پر تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے اتفاق کرلیا ہے۔ تاہم تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کی حتمی منظوری نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں مشاورت سے دی جائے گی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے بین الصوبائی تعلیمی اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو سخت ایس او پیز کے ساتھ امتحانات لینے کی بھی اجازت دے دی جائے۔

جبکہ اس اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے سے قبل دو اجلاس منعقد کئے جائیں گے جس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے مزید تفصیلات طے کئے جائیں گی۔

واضح رہے ملک میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے تقریباً 4 ماہ سے تعطل کا شکار ہیں تاہم حکومت کے اس فیصلے سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے، کچھ لوگوں کی جانب سے خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ آیا اس طرح کا فیصلہ کرنے میں حکومت کی جانب سے جلدی تو نہیں کی جارہی ہے، کیا ملک میں واقعی حالات بہتری کی طرف گامزن ہے، کیا اس وقت لوگ ایس او پیز کا خیال نہیں رکھ رہے ہیں؟ تو کیا وہ آگے چل کر ایس او پیز کا خیال رکھیں گے جب ان کو سب چیز معمول کے مطابق لگنے لگے گی۔ لوگوں کو ایک خوف ہے کہ کہیں وائرس متاثرہ لوگوں کی تعداد میں پھر اضافہ نہ ہوجائے۔

https://twitter.com/de_BlackRose_/status/1280820488734937089

تاہم کئی طالب علم جو آن لائن کلاسز اور پڑھائی کے نقصان سے پریشان تھے، ان کی جانب خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے کہ اب ان کی تعطل شده تعلیمی سرگرمیاں ایک بار پھر سے شروع ہوسکیں گی اور ساتھ امید ظاہر کررہے ہیں کہ لوگ حکومت کے بنائے گئے تمام ضابطوں پر عمل درآمد کریں گے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *