آئی سی سی نے عالمی ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ کو ملتوی کردیا


0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں برس ہونے والے ساتویں عالمی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کو کورونا وائرس کے خطرے کے پیش مظر ملتوی کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

دنیا بھر کے کرکٹ پرستاروں کے لئے ایک انتہائی بری خبر، رواں برس آسٹریلیا میں ہونے والے ساتویں عالمی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کو ملتوی کردیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اہم بورڈ اجلاس آج بعزریعہ ویڈیو لنک ہوا، جس میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر رواں سال اکتوبر کے مہینے میں شیڈول عالمی کرکٹ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کرکے اعلان کردیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے اہم بورڈ اجلاس جو ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا اس میں مزید اعلان کیا گیا کہ اب آئندہ برس 2021 میں اکتوبر اور نومبر میں عالمی ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسری جانب 2022 میں عالمی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ایک بار پھر کھیلا جائے گا، جوکہ وہ بھی سال 2022 کے اکتوبر اگر نومبر کے مہینے میں شیڈول ہونگے تاہم اس ورلڈکپ کا فائنل 13 نومبر 2022 کو کھیلا جائے گا۔

تاہم انٹرنیشنل ورلڈکپ فٹی اوورز سال 2023 میں کھیلا جائے گا جس کی میزبانی بھارت کرے گا البتہ ففٹی اوورز کرکٹ ورلڈکپ کو بھی چھے ماہ کے لئے آگے بڑھا دیا گیا ہے، اب عالمی ففٹی اوورز ورلڈکپ بھارت میں 2023 میں اکتوبر اور نومبر کے مہینے میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کافی ماہ سے یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ آئی سی سی عالمی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کو ملتوی کرنے پر غور کررہا ہے جبکہ دوسری جانب ایک اور مضبوط رائے بھی زیر گردش تھی کہ بھارت مضبوط اور پیسے والے بورڈ ہونے کے باعث ایک اثرورسوخ رکھتا ہے آئی سی سی میں اور وہ نہیں چاہتا ہے کہ عالمی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اس سال نہ ہو بھارت اپنی انڈین پریمیئر لیگ کرواسکے جو رواں برس سال اپریل کے مہنے میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر نہیں ملتوی کردی گئی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *