زویا ناصر سے بریک اپ کیوں ہوا؟ کرسچن بیٹزمین نے وجہ بتا دی


0

گزشتہ ماہ معروف پاکستانی اداکارہ زویا ناصر اور جرمن ویلاگر کرسچن بیٹزمین کے درمیان اچانک بریک اپ کی خبروں نے جہاں دونوں فنکاروں کے مداحوں کو افسردہ کردیا تھا، وہیں سب کو یہی فکر تھی کہ آخر کیسے دونوں کے درمیان اچانک علحیدگی ہوگئی۔ لہذا اب اداکارہ زویا ناصر کے بعد ویلاگر کرسچن بیٹزمین کی جانب سے بھی اس موضوع پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا گیا ہے۔

کرسچن بیٹزمین کے مطابق وہ اور زویا ناصر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، لیکن جتنا یہ رشتہ سوشل میڈیا پر پرفیکٹ لگتا تھا، اتنا ہی ہم دونوں پر دباؤ بھی تھا۔ جس کی وجہ یہ تھی کہ بحثیت جوڑا ہم دونوں دو مختلف کلچر اور مذہبی پس منظر سے تعلق رکھتے تھے۔

Image Source: Instagram

جرمن ویلاگر کرسچن بیٹزمین کا مزید کہنا تھا کہ ابتداء میں انہوں نے سوچا کہ مختلف مذہبی اور ثقافتی پہلوؤں کو لیکر چلنا آسان ہوگا۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے، خاص طور پر ہماری منگنی کے بعد جب میں اپنے ترکی کے سفر سے واپس پاکستان آیا تو وہاں سے چیزیں خراب ہونا شروع ہوئیں۔ میں زیادہ تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا تھا کیونکہ جیسے میں نے بتایا کہ ہم بہت خوش تھے۔

Image Source: Instagram

کرسچن بیٹزمین نے بتایا، یہ بات ان سب لوگوں کے لئے جو نہیں جانتے کہ میں نے 9 سال قبل جرمنی چھوڑ دیا تھا۔ اگرچے اس وقت میری زندگی آسان اور مستحکم تھی، میرا اچھا کیرئیر تھا. لیکن یہ وہ زندگی نہیں تھی، جو میں اپنے لئے چاہتا تھا۔ میں آزاد ہونا چاہتا تھا، پوری دنیا کا سفر کرنا چاہتا ہوں اور میں ویسا ہی کر رہا تھا، جو اپنی زندگی کے ساتھ کرنا چاہتا تھا۔ لیکن اس ریلیشن شپ کے اندر رہتے ہوئے میں نے اس کے بالکل برعکس محسوس کیا، جو میں ماضی میں سوچا کرتا تھا۔ مجھے ایسا لگا کہ مجھ سے میرا کنٹرول لیا جا رہا ہے، مجھے مجھ سے دور کیا جا رہا ہے۔

Image Source: Instagram

کرسچن بیٹزمین نے ویڈیو پیغام میں مزید بتایا کہ میں محض اپنے ریلشن شپ کو کیمرے پر دکھانے کے لئے شادی نہیں کرنا چاہتا تھا۔ میں کسی گرین کارڈ یا ویزا کے لئے شادی نہیں کرنا چاہتا ہوں۔ یہ شادی کا مقصد نہیں ہے۔ میرے لئے کسی بھی ریلشن شپ کا آخری مرحلہ یہ ہوتا ہے کہ آپ واقعی ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں اور اپنی پوری زندگی ایک ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔ البتہ پچھلے کچھ ماہ میں میرے اندر ایسے کوئی احساسات نہیں تھے۔ مجھ پر دباؤ تھا اور بہت زیادہ معاشرتی دباؤ تھا۔

واضح رہے اس سے قبل جرمن ویلاگر کرسچن بیٹزمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ زویا ناصر کے اپنا آخری پیغام جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے اداکارہ زویا ناصر کے ساتھ اپنی ایک سیلفی بھی شئیر کی۔ کرسچن بیٹزمین لکھتے ہیں کہ یہ ہماری پہلی اور آخری پوسٹ ہے۔ میں نے آپ کے ساتھ ایک بہترین وقت گزارا ہے اور میں پچھلے 1.5 سالوں کو کبھی بھول نہیں سکتا ہوں۔ بدقسمتی سے ہم دونوں زندگی کے بارے میں مختلف نظریات رکھتے ہیں اور ایک مختلف مستقبل چاہتے ہیں۔ میں آپ کی زندگی میں ہمیشہ نیک تمناؤں کا خواہاں رہوں گا۔ جبکہ بحیثیت جوڑا اور بحیثیت دو لوگوں کے آگے بڑھتے ہوئے، آپ نے جو محبت اور سپورٹ ظاہر کی، میں اس پر ہمیشہ آپ کا شکر گزار رہوں گا۔

اس سے قبل پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے اعلان کیا تھا کہ وہ اور کرسچن بیٹزمین اب رشتے میں نہیں رہے اور نہ ہی وہ شادی کریں گے۔ کرسچن بیٹزمین کا اچانک ان کے کلچر، ملک، لوگوں اور مذہب کو لیکر رجحانات تبدیل ہوگئے ہیً، جس کے باعث وہ یہ سخت فیصلہ کر رہی ہیں۔ کچھ مذہبی و معاشرتی حدود ایسی ہوتی ہیں، جنہیں کسی صورت بھی پار نہیں کیا جاسکتا ہے، اس لئے علحیدگی کا فیصلہ کیا۔ اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام سے سابقہ منگیتر کے ساتھ تمام تصویریں بھی ہٹا دی گئیں تھیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *