نصرت فتح علی خان جیسا آرٹسٹ صدیوں میں پیدا ہوتا ہے، اجے دیوگن


0

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے استاد نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک پرانا قصہ بیان کردیا ۔

پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے بھارتی اداکار اجے دیوگن کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ نصرت فتح علی خان کی شان بیان کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجے دیوگن ایک بھارتی ریائیلٹی شو میں بیٹھے ہوئے ہیں جہاں وہ نصرت فتح علی خان کا ذکر کرتے ہیں۔

Image Source: File

اجے دیوگن کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ان کی سپر ہٹ فلم ’کچے دھاگے‘ کا میوزک استاد نصرت فتح علی خان نے دیا تھا، جس کے لئے وہ ایک ماہ کے لئے بھارت تشریف لائے تھے۔

اس موقع پر بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے بتایا کہ اس فلم کا گیت نصرت صاحب نے تیار کیا جبکہ اس کے الفاظ آنند بخشی نے تیار کئے تھے۔

Image Sorce: Facebook

اجے دیوگن نے بتایا کہ چونکہ نصرت خان صاحب کا وزن بہت زیادہ تھا، جس کی وجہ سے وہ چل نہیں سکتے تھے اور یہی وجہ تھی کہ انہوں نے آنند بخشی کو اپنے پاس بلایا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ آنند بخشی اپنی انا کی وجہ سے ان کے پاس نہیں گئے اور سوچا کہ یہ پاکستان سے آئے ہیں اور مجھے بلوا رہے ہیں یہ خود میرے پاس کیوں نہیں آرہے ہیں۔

جس کے بعد بخشی صاحب نصرت صاحب کو گانا لکھ کر بھیجتے تھے جو نصرت صاحب ریجیکٹ کردیتے تھے کہ کچھ مزہ نہیں آرہا اور نصرت صاحب موسیقی بھیجتے تھے تو آنند صاحب ریجیکٹ کر دیتے تھے۔ یہ سلسلہ پندرہ، بیس روز تک یونہی چلتا رہا۔

لہذا ایک دن نصرت صاحب نے کہا مجھے اٹھاؤ اور بخشی صاحب کے پاس لے کر چلو کیونکہ نصرت صاحب کا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے سفر نہیں کرسکتے تھے لہذا ان کے ساتھ سات، آٹھ لوگ ہوتے تھے جو انہیں اٹھاتے تھے۔

آنند بخشی صاحب بلڈنگ کے فرسٹ فلور پر رہتے تھے جب لوگ نصرت صاحب کو اٹھا کر ان کے گھر تک لے کر گئے تو آنند صاحب انہیں دیکھ کر روپڑے اور ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا میری اتنی بکواس انا تھی جو میں آپ کے پاس نہیں آیا آپ چلیے میں آپ کے ساتھ وہیں رہوں گا جہاں آپ رہ رہے ہیں اور ہم مل کر گانا بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر ردا نے نصرت فتح علی خان کے گانے گاہ کر مداحوں کے دل جیت لیے

اجے دیوگن نے بتایا کہ نصرت صاحب جیسا فنکار صدیوں میں ایک بار پیدا ہوتا ہے۔ نصرت فتح علی خان صرف ایک اچھے انسان نہیں وہ ایک لیجنڈ تھے ، انہوں نے اپنی جادوئی آواز کے ذریعے ہمیں بہت سی چیزیں سکھائیں۔ ان کے جیسا کام کوئی اور نہیں کر سکتا۔

یہاں تک کہ جیف بکلے نے بھی انہیں ایک قابل ذکر شخصیت پایا اور لائیو شو میں خان صاحب کے گانے ‘یہ جو ہلکا ہلکا سورور ہے’ گنگنایا تھا۔

ایسی خوبصورت ہستیاں بھلے ہی اس دنیا سے کوچ کر جائیں لیکن انھیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ،ان کا کام تاحیات انھیں دنیا میں زندہ رکھتا ہے


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *