میرا کی انگریزی کا مذاق آڑانے والوں پر زرنش خان سیخ پا


0

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا اپنی انگریزی کی وجہ سے ہمیشہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں ، تاہم اداکارہ زرنش خان میرا کی حمایت میں سامنے آگئیں اور ان کی انگریزی کا مذاق اڑانے والے ناقدین کو نصیحتوں سے بھرپور لیکچر دے دیا۔

حال ہی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں میرا کا ایک ویڈیو کلپ کافی وائرل ہے۔ ویڈیو کلپ میں وہ ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں باتیں کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’میں لکس کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے اپنی کامیابی مکمل کرلی اور ’آئی ایم‘ بہت خوش ہوں آج‘۔ سوشل میڈیا پر میرا کے اس کلپ کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے اور صارفین مختلف میمز بھی بنا کر شیئر کر رہے ہیں۔

Image Source: Instagram

اداکارہ میرا کی اس ویڈیو پر صارفین کا مزاحیہ ردّعمل دیکھ کر اداکارہ زرنش خان خود کو روک نہ سکیں اور اُنہوں نے اداکارہ کا ساتھ دینے کے لیے انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کردی۔

زرنش خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ناقدین سے تنگ آتے ہوئے لکھا کہ ’بس کردو فارغ عوام۔‘ انہوں نے کہا کہ ‘اداکارہ میرا جی کی انگریزی پر وہ لوگ تنقید کرتے ہیں جو خود اردو بھی ٹھیک سے نہیں بول پاتے زرنش خان نے لکھا ہے کہ “مجھے پورا یقین ہے کہ وہ تمام لوگ جو مختلف قسم کی میمز یا کٹ آؤٹ ویڈیو کلپس بناتے ہیں وہ خود بیوقوفوں کے ایک گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔’

Image Source: Instagram

زرنش خان نے یہ بھی کہا کہ ‘مداحوں کو اس طرح کے معمولی باتوں پر اپنے ستاروں کا مذاق اڑانے کا کوئی حق نہیں ہے۔”

مزید پڑھیں: مفتی قوی مجھے بیٹی کی طرح سمجھتے ہیں، اداکارہ میرا

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ‘صرف اس وجہ سے کہ آپ کی سائبر نیٹ ورک پر اپنی کوئی شناخت نہیں ہے، اس لیے دوسرے لوگوں کا مذاق اڑانے کا بھی آپ کو کوئی حق نہیں۔’

Image Source: Instagram

زرنش خان نے صارفین کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ اس زبان کو کتنی اچھی طرح جانتے ہیں؟ کیا آپ کھلے چیلنج کے لیے تیار ہیں؟ میں شرط لگاتی ہوں کہ آپ میں سے کوئی انگریزی بولنے میں ماہر نہیں لہٰذا براہِ کرم! دوسروں کا مذاق اُڑانا بند کریں۔’ اپنے پیغام کے آخر میں اداکارہ نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ چھوٹی سوچ سے باہر آجائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جب میرا ڈپریشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوئی تھیں تو فریحہ الطاف نے بھی میرا کی ذہنی حالت کا مذاق اڑایا تھا۔ ارتضیٰ رباب عرف میرا جی کو متعدد موقعوں پر ان کی انگریزی کی وجہ سے مداحوں کی جانب سے مزاح کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم وہ ہمیشہ خاموش رہتی ہیں اور ناقدین کو کوئی جواب نہیں دیتیں۔

مزید پڑھیں: لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ وہ خود آپکو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں۔ اداکارہ میرا

انگریزی بولنے میں کوئی حرج نہیں لیکن مسئلہ تب شروع ہوتا ہے کہ جب یہ زبان فر فر بولنے والے دوسروں کے مقابلے میں خود کو برتر سمجھنا شروع کر دیتے ہیں۔ اسلام آباد میں واقع کینولی ریسٹورنٹ کے مالکان کو کون بھول سکتا ہے جنہوں نے جنوری 2021 میں اپنے منیجر کی انگریزی کا مذاق اڑاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے ریسٹورانٹ مالکن پر تنقید کے ساتھ ساتھ ہوٹل کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format