شادی سے پہلے، اہلیہ کیلئے جاوید شیخ کیساتھ رشتے دیکھا کرتا تھا، بہروز سبزواری


0

لیجنڈری اداکار جاوید شیخ اور اداکار بہروز سبزواری کی دوستی اور سالے اور بہنوئی جیسی رشتے داری کے حوالے سے بلاشبہ آپ سب ہی واقف ہیں، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے، کہ رشتہ داری سے قبل بہروز سبزواری خود اپنی اہلیہ کے لئے رشتے ڈھونڈ رہے تھے؟

جی ہاں، حال ہی میں بہروز سبزواری نے آغا علی اور حنا الطاف کے پروگرام ‘دی کپل شو’ میں اپنی اہلیہ سفینا بہروز کے ساتھ شرکت کی۔ پروگرام میں جہاں خوبصورت جوڑے نے مختلف موضوعات زندگی پر بات چیت کی، وہیں نجی زندگی سے متعلق بھی کئی باتوں کا تذکرہ کیا۔

Image Source: Instagram

ایک موقع پر میزبان نے ان کی ازدواجی زندگی کی تعریف کی اور کہا کہ آپ کا اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک خوبصورت تعلق ہے، اس کی کیا وجہ ہے؟ جواب میں بہروز سبزواری نے کہا کہ ہم عوام کے سامنے جھگڑا نہیں کرتے، جس پر پروگرام میں موجود سبھی لوگوں نے قہقہ لگایا۔

اس ہی دوران اداکار بہروز سبزواری نے اپنی سفینا سبزواری کی شادی کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ایک حیرت انگیز انکشاف کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل وہ سفینا کے بھائیوں اداکار جاوید اور سلیم شیخ کے دوست تھے، وہ ناصرف ان کی فیملی کو اچھی طرح جانتے تھے بلکہ وہ ان کے اتنے اچھے دوست تھے کہ ان کا جاوید شیخ کے گھر کافی آنا جانا تھا، ان کے والد بھی بہت پسند کیا کرتے تھے، جبکہ ان کی والدہ انہیں دیکھ کر مسکرایا کرتی تھیں۔ لہذا انہوں نے سفینہ کو کبھی بھی اہلیہ کی نظر سے نہیں دیکھا تھا۔

Image Source: Instagram

اداکار بہروز سبزواری نے مزید بتایا کہ سفینہ سے شادی سے قبل وہ جاوید شیخ کے ہمراہ اہلیہ کے لیے آنے والے رشتے دیکھا کرتے تھے اور ان میں سے کئی رشتوں کو انہوں نے انکار کیا تھا اور بعدازاں انہوں نے جاوید شیخ سے شادی کے متعلق خود سے بات کی اور پھر ان کی آپس میں ہی شادی کردی گئی تھی۔

اداکار جاوید شیخ سے دوستی سے متعلق بات کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے کہا کہ آج جاوید سے انکی دوستی کو تقریباً 47 برس ہوگئے ہیں، جبکہ ہماری رشتہ داری کو 35 برس ہوچکے ہیں، ہمارا تعلق اور دوستی بہت پرانی ہے، اس دوران ہم دونوں نے زندگی اور میڈیا کے مختلف نشیب وفراز ایک ساتھ دیکھے ہیں۔

اس انٹرویو میں بہروز سبزواری نے ان جوڑوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو عوام کے سامنے ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے دیکھا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ عوامی سطح پر اظہارِ محبت کے دوران جذباتی ہوجاتے ہیں وہ جعلی لگتے ہیں۔ عوام کے سامنے اتنی زیادہ محبت کا مظاہرہ کرنا عجیب لگتا ہے۔ میرا مشاہدہ ہے کہ جو جوڑے سرِعام محبت کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں ان کی ازدواجی زندگی بڑے مسائل کا شکار ہوتی ہے اور اُن کے گھروں میں لڑائی جھگڑے زیادہ ہوتے ہیں۔

لیجنڈری اداکار بہروز سبزواری یوں تو شوبز انڈسٹری میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، جہاں انہیں پاکستان کا ورسٹائل اداکار مانا جاتا ہے وہیں دلفریب اور پرکشش شخصیت ان کی پہچان رہی ہے۔ بہروز سبزواری اور سفینا سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری ہیں۔

یاد رہے کہ جب شہروز سبزواری نے اپنی پہلی بیوی اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف کو طلاق دیکر دوسری شادی کی تھی تو اس وقت انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اس وقت ان کے والد بہروز سبزواری کا سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ کافی وائرل ہوا تھا جس میں سائرہ یوسف اور صدف کنول کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی سابقہ بہو سائرہ یوسف اور موجودہ بہو صدف کنول دونوں ہی اُن کی بیٹیاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سائرہ میری بیٹی ہے کیونکہ وہ میری پوتی کی والدہ ہے اور میں انہیں بہت سپورٹ کرتا ہوں جبکہ اب اللہ تعالیٰ نے مجھے صدف کے روپ میں ایک اور بیٹی بھی دے دی ہے۔ اداکار نے کہا کہ ہر کام میں بہتری ہوتی ہے، اگر اللہ تعالیٰ کو یہ منظور تھا تو اس میں ہماری بہتری ہوگی، اسی وجہ سے یہ سب ہوا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *