سائرہ اور صدف کنول دونوں ہی ہماری بیٹیاں ہیں، بہروز سبزواری


0

جیسے ہی سائرا یوسف اور شہروز سبزواری کےدرمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئیں ، ماڈل صدف کنول کے ساتھ شہروز کے مبینہ ازدواجی تعلقات کے بارے میں سوشل میڈیا پر بہت سی افواہیں پھیل گئیں۔ جلد ہی ، شہروز صدف کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اس ہی حوالے سے شادی کے بعد پہلی بار ، اداکار بہروز سبزواری نے اپنے بیٹے شہروز سبزواری کی طلاق اور دوسری شادی کے بارے میں بات کی۔

گذشتہ سال شہروز سبزواری اور ماڈل صدف صدف کی شادی کی خبر نے اس وقت عوام کی توجہ مبذول کرلی جب انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کا اعلان کیا۔ دونوں کی شادی کو کچھ عرصہ گزر چکا ہے۔ دھوکہ دہی کے متعدد الزامات ، سوشل میڈیا پر زبردست تنقید اور ٹرولنگ کے باجود شادی شدہ جوڑے کا تعلق برقرار ہے۔

Image Source: Instagram

ابھی حال ہی میں ، سینئر اداکار اور شہروز کے والد ، بہروز سبزواری نے ایک ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جس میں انہوں نے پہلی بار اپنے بیٹے کی طلاق کے بارے میں بات کی۔ جس میں انہوں نے اپنی اور ان کی اہلیہ کو درپیش مشکلات کے بارے میں بتایا جب سائرہ ہوسف اور شہروز سبزواری علیحدہ ہوگئے۔ اور انہوں نے اپنی سابقہ بہو سائرہ کے بارے میں بھی بات کی۔

shahroz sabzwari divorce
Image Source: Instagram

سینیئر تجربہ کار اداکار بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ “آپ کو معلوم ہے کہ سال 2020 نہ صرف کورونا وائرس کی وجہ سےمشکل تھا بلکہ ہماری زندگی کو بھی اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ سائرہ ہماری بیٹی کی طرح ہے اور وہ ہماری پوتی نورے کی ماں ہے۔ میں اس کو بہت سپورٹ کرتا ہوں۔ اسی طرح صدف کنول ہماری دوسری بیٹی ہے، جسے اللہ نے ہمیں دیا۔

behroze sabzwari
Image Source: Instagram

بہروز سبزواری نے مزید کہا کہ، ” جو قسمت میں لکھا ہو وہ بہرحال ہونا ہی ہوتا ہے ، ہم کچھ اچھا یا برا نہیں کہہ سکتے ۔ یہ جو ہوا وہ بھی مقدر تھا اور جو ہوتا ہے اچھے کیلئے ہی ہوتا ہے۔ رشتوں اور تعلق کے لحاظ سے ہمیں ایک مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا لیکن اہلیہ سفینہ نے اس سب کو بہت زیادہ سنجیدگی سے لیا اور پریشان ہو گئیں۔”انہوں نے کہا کہ خواتین علیحدگی کے حوالے سے مختلف نظریات رکھتی ہیں۔

اپنی پوتی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے کہا کہ، “نورے ہماری بیٹی ہے ، اور ہفتے کے کچھ دن وہ ہمارے ساتھ گزارتی ہے اور باقی دن وہ اپنی والدہ کے ساتھ گزارتی ہیں۔ ہم اسے اس کی ماں سے علیحدہ نہیں کرسکتے ہیں ، ہم یہ کام کرنے والے کون ہیں۔ سائرہ اور صدف کنول دونوں ہی ہماری بیٹیاں ہیں اور نورے ہماری جان ہے۔ “

واضح رہے اداکار بہروز سبزواری ایک تجربہ کار پاکستانی ٹی وی اور فلمی اداکار ہیں جنھوں نے آج تک متعدد ہٹ ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے۔ ان کے بیٹے شہروز سبزواری نے اپنے والد کی میراث کی پیروی کی اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنا نام بنا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 29 فروری کو شہروز نے سوشل میڈٖیا پوسٹ کے ذریعے سائرہ یوسف سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی جب کہ سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی ہے، جس کا نام نورے ہے۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ صدف کنول نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی تھی، جس کی میزبانی اداکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف کر رہیں تھیں۔ اس پروگرام میں شہروز سبزواری کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ وہ اداکارہ صدف کنول کب اور کہاں ملے اور کیسے ان کی دوستی محبت میں تبدیل ہوئی۔

اگرچے جب اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، تو انہیں ابتداء میں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا تھا، بعدازاں صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر صدف کنول کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ “جو بھی سن رہے ہیں، اپنی حد میں رہیں اور خوش رہے اور کسی کی برائیاں نہیں کریں، انسان کے بچے بن کر رہیں، یہ جو منفی کمنٹ کر رہے ہیں، انہیں ختم کریں۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
1
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format