اداکارہ صدف کنول نے دیا اپنے ناقدین کو کرارا جواب


0

گزشتہ چند ماہ سے ٹی وی اداکارہ اور ماڈل صدف کنول اپنی شادی کے حوالے سے کافی خبروں کی زد میں ہے۔ رواں برس اداکارہ صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری کی شادی کے بعد سے لیکر اب تک سوشل میڈیا پر صدف کنول کو کافی تنقید کا سامنا رہا ہے۔ تاہم اداکارہ صدف کنول کی جانب سے کبھی بھی ان تنقید کا جواب نہیں دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار شہروز سبزواری اور ان کی سابق اہلیہ سائرہ یوسف کے مابین گزشتہ برس اختلافات کے باعث 7 ازدواجی زندگی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس حوالے سے کافی خبریں سوشل میڈیا پر زیرگردش تھیں کہ شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کے درمیان اصل تنازعے کی وجہ اداکارہ صدف کنول تھیں۔

Insaan Ke Bachay Ban Ker Rahen, Says Sadaf Kanwal To All Her Haters!
Image Source Instagram

تاہم پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کے درمیان علحیدگی کے بعد اداکارہ صدف کنول اور شہروز سبزواری نے آپس میں شادی کرلی، جوں سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی، صارفین نے تمام تر تنقید کے نشتر اداکارہ صدف کنول پر چلا دیئے، انھیں اس شادی پر کافی تنقید برداشت کرنا پڑی۔ تاہم اداکارہ صدف کنول نے اس حوالے کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی اختیار رکھی۔

البتہ اب شاید اداکارہ صدف کنول کا صبر لبریز ہوچکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے تمام ناقدین کو دیا انتہائی قراره جواب۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ٹک ٹاک ویڈیو میں شہروز سبزواری کی بیوی صدف کنول نے اپنے مخالفین کی تلخ باتوں کا جواب ہنستے ہوئے انداز میں دیا۔ جس میں انہوں اپنے تمام مخالفین کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ منفی باتیں بولنے سے باز آجائیں۔

Insaan Ke Bachay Ban Ker Rahen, Says Sadaf Kanwal To All Her Haters!
Image Source: Instagram

ویڈیو میں ماڈل صدف کنول کہتی ہیں ، “جو بھی سن رہے ہیں ، اپنی حد میں رہیں اور خوش رہیں ، اور کسی کی برائیاں نہیں کریں۔ انسان کے بچے بن کررہیں ۔ یہ جو منفی کمنٹ کر رہے ہوتے ہیں انہیں ختم کردیں ۔ ”
ماڈل کا کہنا ہے کہ انہیں خوبصورت نظر آنے پر توجہ دینی چاہئے اور منفی رویوں اور باتوں پر توجہ نہیں دینی چاہئے۔

اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہوں نے ہنستے ہنستے اپنے مداحوں اور مخالفین پر یہ بات بھی واضح کردی ہے کہ منفی باتیں اور تبصرے ان پر کوئی اثر نہیں ڈالتے بلکہ وہ یہ سمجھتی ہیں کہ جو لوگ ایسے منفی کمنٹ کرتے ہیں وہ درحقیقت اپنی سوچ کی عکاسی کر رہے ہوتے ہیں۔

واضح ادکارہ صدف کنول طویل عرصے سے پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہے، ان کا شمار پاکستان کی صف اول کی ماڈلز میں ہوتا ہے۔ یہی نہیں اس سلسلے میں کئی بار وہ لکس اسٹائل ایوارڈز اور ہم ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کے طور پر بھی نامزد ہوچکی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *