محض ایک کیلے کی افادیت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے


0

ایک کیلا روزانہ رکھے آپکو تندوتوانا صحت مند اور خوبصورت نظر آنے کا شوق کیسے نہیں ہو تا ہر کوئی یہ خواہش ر کھتا ہے کہ ڈھلتی عمر تھم جا ئے اور خوبصورتی کو چار چاند لگ جائیں۔

کیوں نہیں اب ایسا بلکل ممکن ہے !!!

کیسے؟؟ تو بس اتنا کر یں کہ ” کیلے” کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصّہ بنا لیں یقین جانیں صحت اور خوبصورتی دونوں مل جائیں گی۔

دیگر پھلوں کی نسبت کیلا لذت اور ذائقے میں سب سے منفرد پھل ہے اور توانائی فراہم کر نے کا بہترین ذریعہ بھی۔ یہ بچوں اور بڑوں دونوں کی جسمانی صحت کیلئے بھر پور اور مکمل غذا کا کام کرتا ہے اور اس کی افادیت بہت زیادہ ہے۔

تحقیق سے یہ بات سا منے آئی ہے کہ کیلے میں موجود پوٹا شیئم ہمارے خون میں بلڈپر یشر کی سطح کو برقرار رکھتا ہے اور اس کو بڑ ھنے سے روکتا ہے۔ اس میں شامل فائبر، فاسفورس اور وٹامن سی ہمارے دل کو صحت مند رکھنے اور اسے مختلف بیماریوں سے بچانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ روزانہ کیلے کھانے سے پیٹ اور آنتوں میں موجود کیڑوں کا مکمل خاتمہ ہو جاتا ہے جس سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اس میں موجود غذائی ریشوں کی کثیر مقدارجسمانی قوت مدافعت کو ناصرف بڑھاتی ہے بلکہ کینسر، سانس اور ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض کے خلاف لڑ نے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ کیلے کے باقاعدہ استعمال سےالسر سے بچاؤ بھی ممکن ہے۔

خواتین کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں کیلا شامل کرنا چاہیئے کیونکہ عموماً ہم یہ دیکھتے ہیں کہ خواتین جلدی تھکن کا شکار ہو جاتی ہیں اسلئے انہیں چاہیئے کہ روزانہ ایک کیلا ضرور کھائیں یا اس کا شیک پئیں کیو نکہ یہ جسم میں آئرن کی کمی کو دورکرتا ہے اور طبعیت کو چست و توانا رکھتا ہے۔خواتین میں اینمیا (خون کی کمی) کی بیماری بڑ ھتی جا رہی ہے۔ اس سے بچاؤ کے لئے کیلئے فائدے مند ہیں اس میں وٹامن B6 کثرت سے پایا جاتا ہے جو خون میں ہیموگلوبین کی مقدار کو بڑھتا ہے اور اس خطرناک بیماری سے بچاتا ہے۔

آپ کے لئے یہ بات حیران کن ہوگی کہ دنیا کے اکثر ممالک میں کیلے کو ٹھنڈا پھل بھی تصور کیا جاتا ہے۔اس لئےتھائی لینڈ میں حاملہ خواتین کو لازمی کیلے کھلائےجاتے ہیں تاکہ پیدا ہو نے والا بچہ ٹھنڈے مزاج کا ہو۔

اگرخو بصورتی کی بات کر یں تو چہرے پر کیل مہاسے، داغ دھبّے اور جھائیاں دور کر نے کیلئے بھی کیلا بہترین ہہے۔ ایک کیلے کو کچل لیں اس میں ایک چائے کا چمچ روغن بادام ملائیں۔ پھر اسے اچھی طرح سے اپنے چہرے پر لگالیں اور 20 منٹ کے بعد چہرہ دھولیں آپ کی رنگت کھل اٹھے گا۔ اگر چہرے پر فوری نکھار چاہتے ہیں تو کیلے کاچھوٹا سا ٹکڑا لے کر اسے اپنے چہرے پر اچھی طرح سے مل لیں جب سو کھ جائے تو چہرہ دھولیں۔

اس کی افادیت یہی ختم نہیں ہوجاتی ہے بلکہ ایک اور تحقیق یہ بتاتی ہے کہ کیلا ہمارے موڈ پر بھی مثبت اثرات مر تب کرتا ہے ۔اس میں موجود پروٹین Tryptophan ہمارے ذہنی اعصاب کو سکون بخشتا ہے جس سے ڈپریشن اور مایوسی کی کیفیت بڑی حد تک دور ہوجاتی ہے اور طبیعت میں خوشی کا احساس پیدا ہوتا ہے جس سے ہم خود کو ہلکا پھلکا محسوس کرنے لگتے ہیں۔ اگر آپ کو یقین نہ آئے تو آزما کر دیکھ لیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *