پیٹرول بحران پر وزیراعظم کا نوٹس، تحقیقات کا حکم


0

کہنے کو تو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح طور پر کمی آئی ہے۔ البتہ نتائج بلکل ہی برعکس آئیں ہیں۔ کیونکہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیا ہوئیں پورے ملک سے گویا پیٹرول ہی نایاب ہوگیا ہو۔

ایک طرف عوام ابھی ملک میں کورونا وائرس کے عذاب میں مبتلا ہیں تو دوسری طرف ملک میں پیٹرول مافیہ کی جانب سے ایک اور مصنوعی عذاب پیٹرول کی قلت کی صورت میں پیدا کر دیا ہے۔ جس سے عوام کی مشکلات میں بے انتہا اضافہ ہوگیا ہے۔ شہری ایک پیٹرول پمپ سے دوسرے پیٹرول پمپ پیٹرول کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں۔ البتہ جن پیٹرول پمپ پر پیٹرول دستیاب ہیں وہاں کافی طویل لائینوں میں لگ کر لوگ پیٹرول لینے پر مجبور ہے۔ جس سے کورونا وائرس کے جسمانی فاصلے کے ایس او پیز کی بھی کھول کر خلاف ورزی ہورہی ہے۔

جس کے بعد کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر حکومت اور حکومتی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور اس پورے بحران کی ذمہ داری وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت پر ڈال دی۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران کی جانب سے بھی ملک بھر میں مصنوعی پیٹرول بحران پیدا ہونے کی اطلاعات کا نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے سے ہدایت جاری کی ہیں کہ تمام پیٹرول بحران پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹنا جائے۔

اس حوالے سے اہم پیشت رفت میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیموں کو جانچ پڑتال کے لئے متحرک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انفورسمنٹ ٹیمیں ملک بھر میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پیٹرول محفوظ کی خاطر بنائے گئے ڈپوز کا معائنہ کریں گی۔ ساتھ یہ تمام ٹیمیں اس حوالے سے ایک رپورٹ بنائیں گی جس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا فیول اسٹاک چیک کیا جائے گا اور اگر کسی نے بھی مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی ہوگی اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہوگی۔ ساتھ ہی ایف آئی اے نے اس حوالے سے اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس میں تین نجی آئل کمپنیوں کے سی ای او کو نوٹس جاری کرکے 11 جون کو طلب کرلیا ہے۔

یاد رہے پاکستان میں حکومت کی جانب سے یکم جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کی گئی تھی البتہ اس کے بعد پورے میں پیٹرول کی قلت کے خبریں زیرگردش تھیں۔ بعدازاں یہ خبر درست ثابت ہوئی اور ملک میں بیشتر شہروں میں پیٹرول پمپ ہر پیٹرول نایاب ہوچکا ہے البتہ جہاں پیٹرول موجود ہے وہاں عوام کو لمبی لمبی قطاروں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *