آپکی صحت پر چھ مچھلی کے فائدے کیا ہیں؟ جانئیے


0

مچھلی کا استعمال انسانی صحت کے لئے کسی خزانے سے کم نہیں، اس میں فاسفورس اور کیلشیم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، اس کے علاوہ مچھلی بہت سے منرلز کا بھی بہترین ذریعہ ہے، ان منرلز میں پوٹاشیم، زنک، آئرن، میگنیشیم اور آئیوڈین شامل ہیں۔

یہ ذائقہ میں لذیذ ہونے کیساتھ اپنے قدرتی غذائی اجزاء کو وجہ سے بے شمار طبی فوائد کی حامل بھی ہے، اس کو کھانے سے نہ صرف جسم کو حرارت ملتی ہے بلکہ اس کے غذائی اجزاء جسم کو بے تحاشا بیماریوں سے لڑںے کی کی طاقت بھی فراہم کرتے ہیں۔ یہی نہیں، مچھلی کو دماغ اور جسم کے لیے ضروری غذائی جزو مثلاً اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کا بھی اہم ترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ان فوائد کے باعث اب تک پاپلیٹ، سرمئی، بام، رہو، گلفام، ٹراؤٹ، سلور، سنگھاڑا اورتھیلہ سمیت مچھلی کی 21 ہزار سے زائد اقسام دریافت کی جاچکی ہیں۔

Image Source: Unsplash

لہٰذا آج ہم آپ کو مچھلی کھانے کے چھ ایسے فائدے بتائیں گے جو آپ کی صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتے ہیں۔

(Machli Ke Faidy) :چھ مچھلی کے فائدے

نظر تیز کرے

Image Source: Unsplash

عمر بڑھنے کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو آنکھوں کے مسائل لاحق ہو سکتے ہیں، جن میں سرِ فہرست نظر کی کمزوری ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق مچھلی میں پائے جانے والے اومیگا-3 فیٹی ایسڈز آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، جس کی وجہ سے نظر کی کمزوری لاحق نہیں ہوتی۔

دماغی صحت کیلئے مفید

Image Source: Unsplash

عموماً بڑھتی عمر کے ساتھ دماغی افعال میں کمی آناشروع ہوجاتی ہے جس کے باعث الزائمر جیسے سنگین مرض جنم لینا شروع ہوتے ہیں۔بہت سے مشاہداتی نتائج یہ واضح کرتے ہیں کہ مچھلی کا زیادہ استعمال ذہنی بیماریوں کا خطرہ کم سے کم کردیتا ہے ۔

وٹامن ڈی کا اہم ذریعہ

Image Source: Unsplash

مچھلی انسانی صحت کے لیے اہم ترین غذائی جز وٹامن ڈی سے مالا مال ہوتی ہے، یہ انسانی جسم میں ایک اسٹیرائڈ ہارمون کی طرح کام کرتا ہے۔وٹامن ڈی کی کمی انسانی جسم کی صحیح کارکردگی کو متاثر کرتی ہے تاہم اس کے باوجود زیادہ تر لوگوں میں وٹامن ڈی کی کمی پائی جاتی ہے۔ایک اندازے کے مطابق 113 گرام پکی ہوئی سالمن مچھلی ماہرین کی تجویز کردہ وٹامن ڈی کی 100فیصد ضروررت کو پورا کرتی ہے۔

پھیپھڑوں کی حفاظت کرے

Image Source: Unsplash

کھانسی، نزلہ اور زکام پھیپھڑوں کو کمزور کر دیتے ہیں۔مچھلی میں موجود فیٹی ایسیڈ پھیپھڑوں میں ہوا کے بہاؤ کو تیز بناتے ہیں اور سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے جس سے پھیپھڑے مضبوط ہوتے ہیں۔

ہارٹ اٹیک اور فالج کے خطرات میں کمی

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی میں پایا جانے والا امیگا-3 فیٹی ایسڈ دل کی صحت کو بہتر بنانے میں بہت کردار ادا کرتا ہے۔ کچھ طبی تحقیقات کے مطابق ایک ہفتے تک باقاعدگی کے ساتھ مچھلی استعمال کرنے سے دل کی بیماریوں کے خطرات 15 فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔

ڈپریشن سے لڑنے میں مددگار

Image Source: Unsplash

ڈپریشن ایک عام بیماری ہے جو مزاج میں افسردگی، توانائی میں کمی، زندگی اور دیگر سرگرمیوں میں توجہ کی کمی کا سبب بنتی ہے۔ مچھلی میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ڈپریشن سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، ساتھ ہی اینٹی ڈپریسٹ ادویات کی تاثیر میں اضافہ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: سردیوں میں جوڑوں کے درد سے بچنے کے 7 موئژ طریقے

ان فوائد کے علاوہ مچھلی میں موجود وٹامن اے ہماری جِلد کے لئے بھی نہایت مفید ہے، یہ جِلد کو کیل مہاسوں، چھائیوں اور جھریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0
Zameer Ali

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *