آمنہ الیاس کا بولڈ فوٹوشوٹ، ایک بار پھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا


0

ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کو بولڈ بیانات، ویڈیوز اور معیوب لباس میں تصاویر شیئر کرنے پر متعدد بار تنقید کا سامنا رہتا ہے تاہم وہ خود پر ہونے والی تنقید کو کسی خاطر میں نہیں لاتیں۔ اب ایک بار پھر ماڈل و اداکارہ نے فیشن ڈیزائنر منصور اکرم کی نئی کلیکشن کے لئے بیباک انداز میں فوٹو شوٹ کروایا ہے تاہم اس مرتبہ شاید ٹرولز کے خوف سے انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کردیا۔

آمنہ الیاس کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں ساحل سمندر پر سیاہ نیم برہنہ لباس میں سیاہ گھوڑے کے ساتھ فوٹو شوٹ کراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک اور تصویر میں ان کو ’بیک لیس’ ٹاپ میں گھوڑے کو پیار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں انہیں گھوڑے کو ساحل پر ٹہلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ آمنہ الیاس کو اکثر وبیشتر ہی اپنے بے باک لباس کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔تاہم مذکورہ پوسٹ پر انہوں نے کمنٹ کا سیکشن بند کیا ہوا ہے اور شاید ایسا انہوں نے تنقید سے بچنے کے لئے کیا ہو۔

کہا جاتا ہے پاکستانی سپر ماڈلز کے لیے غیر اخلاقی تصاویر شیئر کرنا عام بات ہے اور ایسا وہ تب کرتی ہیں کہ جب ان کی فین فولوئنگ کم ہونے لگتی ہے اور اس طرح کے فوٹو شوٹ سے وہ دوبارہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔اس سے قبل بھی آمنہ الیاس معروف ڈیزائنرارم خان کا تیار کردہ لباس میں پروموشنل شوٹ کیا تھا اور جوں ہی یہ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہوگیا اور صارفین نے ان کے میک اپ، بالوں ، جیولری کو چھوڑ کرکے جسمانی اعضاء کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ایسی مزید تصویریں شئیر نہ کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔

مزید برآں، آمنہ الیاس نے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا تھا انہیں اپنے کیرئیر کی شروعات میں ڈائیلاگز تک بولنا نہیں آتے تھے جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جب انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تو اس وقت انہیں ڈائیلاگز کی ادائیگی کرنا نہیں آتی تھی جس کی وجہ سے انہیں بہت مشکل ہوتی تھی۔اُن کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا تھا کہ وہ ڈائیلاگز کی ادائیگی کے دوران کہاں رکیں اور کہاں بولیں، اس لیے ان کو اداکاری کی دنیا میں بہت محنت کرنی پڑی۔وہ اپنی اسکرپٹ کو بار بار پڑھتی تھیں اور اب اتنے عرصے کے بعد بھی وہ اکثر کیمرہ کے سامنے گھبرا جاتی ہیں۔آج اس مقام تک پہنچنے کے لیے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔ان کے مطابق فلم ‘باجی’ پر ان کو لوگوں کی طرف سے مثبت ردعمل ملا جس کے بعد اُن کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا۔گزشتہ دنوں آمنہ الیاس کی تھیٹر آرٹسٹ داور محمود سے افیئرز اور مبینہ طور پر شادی کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں جس کی دونوں نے تردید کردی تھی۔

یاد رہے کہ آمنہ الیاس کا شمار بولڈ بیان دینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ سماجی مسائل، خواتین و بچوں پر تشدد سمیت رنگ، نسل و صنف کی بنیاد پر تفریق روا رکھے جانے والے مسائل پر بھی کھل کر بولتی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *