مختلف پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں کو کام میں لائیں، زندگی آسان بنائیں


0

عام طور پر ہم پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں کو کچرے دان میں ڈال دیتے ہیں کیونکہ ہم ان کے ان کے فوائد سے نا واقف ہیں۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ان کے چھلکوں کو سنبھالنے سے ناصرف آپ کا ماحول صاف ہوگا بلکہ اس سے آپ کی زندگی بھی کافی آسان ہوجائے گی، کیسے؟ آئیے آج ہم آپ کوبتاتے ہیں کہ ان پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں کو کہاں کہاں استعمال کرسکتے ہیں۔

لیموں کے چھلکے

Image Source: Unsplash

لیمو کے چھلکے برتنوں کو چمکدار بنانے کے ساتھ ساتھ اس میں سے آنے والی بدبو ختم کرنے کے لیے بھی کارآمد سمجھے جاتے ہیں۔ اکثر چائے دانیاں صاف رکھنا مشکل ہوتا ہے، اس سلسلے میں  آپ لیموں کے چھلکے لے کر اس چائے دانی میں ڈالنے کے بعد اس میں تیز گرم پانی ڈال کر اسے تھوڑی دیر کے لئے چھوڑ دیں اور تھوڑی دیر بعد اسے دھولیں، ایسا کرنے سے چائے دانی صاف اور اس کی بدبو بھی ختم ہوجائے گی۔

آلو کے چھلکے

Image Source: Unsplash

آلو کا شمار اس سبزی میں ہوتا ہے جو کہ سال کے بارہ مہینے استعمال ہوتی ہے اس کے چھلکے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں ان چھلکوں کو ضائع کرنے کے بجائے اگر آنکھوں پر لگائے جائيں تو یہ نہ صرف آنکھوں کی تھکن کم کرتے ہیں بلکہ پپوٹوں کا بھاری ہونا، آنکھوں کے نیچے حلقوں کے پڑ جانے کو بھی ختم کرتے ہیں۔

ٹماٹر اور کھیرے کے چھلکے

Image Source: Unsplash

ٹماٹر کا استعمال ہر گھر میں باقاعدگی سے ہوتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کھیرا بھی ہر موسم میں گھر میں موجود ہوتا ہے۔ کھیرے اور ٹماٹر کے چھلکوں کو پھینکنے کے بجائے ایک ساتھ بلینڈر میں بلینڈ کرلیں اور اس سے بننے والے پیسٹ کو کسی جار میں ڈال کر تین دن کے لیے فریج میں رکھ دیں اس کے بعد دن میں ایک بار اس پیسٹ کو چہرے پر لگا لیں اور سوکھنے کے لیے چھوڑ دیں۔اس کے بعد تازہ پانی سے منہ دھو لیں اس سے نہ صرف چھائیوں کا خاتمہ ہو گا بلکہ جلد کی چمک دمک بھی بحال ہوگئے۔

کیلے کے چھلکے

Image Source: Unsplash

عام طور پر کیلے کے چھلکے کھانے کے بعد سب ہی پھینک دیتے ہیں جب کہ یہ کیلے کے چھلکے اپنے اندر پوٹاشیم کا خزانہ رکھتے ہیں- ان چھلکوں کو دانتوں پر ملنے سے دانت سفید اور مضبوط ہو جاتے ہیں اور ان کو قدرتی تحفظ حاصل ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ کیلے کے چھلکے وٹامن سے بھی بھرپور ہوتے ہیں اور ان کو چہرے پر رگڑنے سے یہ قدرتی اسکرب کا کام کرتے ہیں اور اس سے جلد کے مردہ سیل صاف ہو جاتے ہیں کیل مہاسوں کا خاتمہ ہوتا ہے-

نارنگی کے چھلکے

Image Source: Unsplash

نارنگی کے چھلکے وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں ان کو دھوپ میں سکھا کر ان کا پاؤڈر بنا کر سال کے بارہ مہینے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ قدرتی طور پر بہترین سن اسکرین کے طور پر کام کرتے ہیں۔اس کے علاوہ اس کا پانی کے ساتھ ملا کر پیسٹ بھی بنایا جاسکتا ہے جو کہ قدرتی ماسک کے طور پر کام کرتا ہے۔

انار کے چھلکے

Image Source: Unsplash

انار کو اینٹی آکسیڈینٹ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے جب کہ یہ کھانسی اور گلے میں سوزش کیلے بی معاون ہوتا ہے۔انار کے چھلکوں کو پھینکنے کے بجائے اسے جمع کرکے دھوپ میں سکھانے کے بعد اس کا پاؤڈر بنا لیں، اگر آپ کو کھانسی یا گلے میں تکلیف ہو تو نیم گرم پانی میں اسے گھول کر غرارے کرنے سے کافی آرام آسکتا ہے۔

سیب کے چھلکے

Image Source: Unsplash

سیب کے چھلکوں کو کچرے دان میں پھینکنے سے بہتر آپ ان چھلکوں کو جمع کرکے اسے سورج کی روشنی میں خشک کرلیں جب یہ سیب کے چھلکے خشک ہوجائیں تو آپ اسے ایک شیشے کی برنی میں رکھ لیں۔اب آپ ایک پتیلے میں پانی گرم کرکے اس میں خشک سیب کے چھلکے اچھی طرح ابال کر اس میں چند قطرے لیمو کے شامل کرکے اسے چھان لیں، یہ بہترین چائے ذائقے میں بہترین ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی بہت اچھی ثابت ہوتی ہے۔

آڑو کے چھلکے

Image Source: Unsplash

آڑو کو غذائیت سے بھرپور پھل سمجھا جاتا ہے اور اس کے چھلکوں میں ایک ایسی خاصیت ہوتی ہے جس کا جلد پر استعمال کرنا اسے نرم و ملائم رکھتا ہے۔ آڑو کے چھلکوں پر تھوڑی سے چینی ڈال کر ہلکے ہاتھوں سے اسے چہرے پر ملنے سے نا صرف جلد کی گرد نکلے گی بلکہ جلد بھی چمکدار ہوجائے گی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *