مشہور فرانسیسی ماڈل میرین الہیمر نے اسلام قبول کرلیا


0

شہرت، دولت اور چمک دمک کس کو متاثر نہیں کرتی، لیکن اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کہ جن لوگوں کو رب خداوند اپنی رحمت کے سائے میں لانا چاہتا ہے اور ہدایت دینا چاہتا ہے تو پھر ایسے لوگ یہ تمام دنیاوی چیزوں کو ترک کرکے خدا کی راہ پر چل پڑتے ہیں اور پورے معاشرے کے لئے مثال بن جاتے ہیں۔ حال ہی میں فرانس کی مشہور و نامور ماڈل گرل اور  ٹی وی اسٹار میرین الہیمر نے دین اسلام قبول کرلیا۔انہوں نے کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگائی۔

میرین نے اسلام قبول کرنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چند ماہ قبل ہی اسلام قبول کرلیا تھا جس کا اب اعلان کر رہی ہوں، یہ میری روح اور دل کا انتخاب ہے اور مجھے اس انتخاب پر فخر ہے۔اس کے بعد ماڈل گرل نے عمرہ ادائیگی کی باحجاب تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں جس میں وہ خانہ کعبہ میں موجود ہیں۔

Image Source: Instagram

اس حوالے سے میرین نے لکھا کہ یہ لمحات میری زندگی کے سب سے بہترین دنوں میں سے ہیں اور ان لمحات کو بیان کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ میرین الہیمر کا شمار اُن مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جن کو سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں۔

میرین نے دین اسلام قبول کرنے پر اپنے مداحوں کیجانب سے ملنے والی سپورٹ پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیمر اپنے سوتیلے والد کے ساتھ پلی بڑھی ہیں ، جب وہ اپنے حقیقی والد کے بارے میں تحقیق کررہی تھیں تو اسی عرصے میں ان کو اسلام کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔

بیشک ہدایت صرف اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے، لیکن اس کے باوجود انسان سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ہدایت کے اسباب اپنائے، صبر اور ثابت قدمی کے ساتھ راہ استقامت پر ڈٹا رہے، اللہ تعالی نے انسان کو روشن عقل سے نواز کر مکمل آزادی دی کہ خیر یا شر کچھ بھی کرے، راہ رو بنے یا گمراہ بن جائے، چنانچہ جس وقت انسان حقیقی اسباب اپناتا ہے اور اس بات کا بھی خصوصی اہتمام کرتا ہے کہ اللہ تعالی اسے مکمل ہدایت سے نوازے تو اللہ تعالی کی جانب سے اسے مکمل کامیابی ملتی ہے۔

بلاشبہ ہدایت کب آجائے یہ کوئی نہیں جانتا لیکن جب بھی آئے یہ اللہ کا احسان ہوتا ہے خیال رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نامور گلوکار (ریپر) ڈچ ویلی نے بھی اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔ڈچ ویلی کے قبول اسلام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ عالم دین کے ہاتھ قبول اسلام کررہے ہیں اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے لیے کلمہ شہادت پڑھ رہے ہیں۔ڈچ ویلی نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی قبول اسلام کی ویڈیو شیئر کی ہے۔اس سے قبل اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ گلوکار نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر قرآن اور دیگر مقدس کتابوں کا باقاعدہ مطالعہ شروع کردیا ہے تاہم ڈچ ویلی نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

علاوہ ازیں، پاکستان میں بھی کئی فنکار مذہب کی خاطر اپنے فنی سفر کو چھوڑ چکے ہیں جن میں جنید جمشید مرحوم، رابی پیرزادہ ، نور بخاری شامل ہیں۔جبکہ چند دنوں پہلے ہی میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عبداللہ قریشی نے بھی دین اسلام کی خاطر موسیقی سے کنارہ کشی اختیار کرلی، اب وہ کسی میوزک کنسرٹ اور اشتہارات میں کام نہیں کریں گے۔انہوں نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے طویل تحریری پوسٹ کرکے مداحوں کو گلوکاری چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *