ایمیزون کی پاکستان آمد، فری لانسرز کا پے پال کیلئے مطالبہ زور پکڑ گیا


0

آن لائن شاپنگ کی بڑی بین الاقوامی کمپنی ایمیزون نے اس بات کا عندیہ دیدیا ہے کہ پاکستان کو آئندہ چند روز میں سیلر لسٹ میں شامل کرلیا جائے گا۔ دنیا کی سب سے بڑی آن لائن مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے بعد پاکستانی فری لانسرز نے موجودہ حکومت سے رقم کی منتقلی کے پلیٹ فارم پے پال کی سروسز پاکستان میں لانے کا مطالبہ کردیا۔

ایمیزون کی سیلر لسٹ میں پاکستان کی شمولیت مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں بتاتے ہوئے کہا کہ آخر کار ہم نے یہ کرلیا، ایمیزون آئندہ چند روز میں پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرلے گا۔

Image Source: Amazon

انہوں نے بتایا کہ ہم گزشتہ برس سے ایمیزون کے ساتھ رابطے میں تھے اور اب یہ ہو رہا ہے مشیر تجارت نے کہا کہ یہ ہمارے نوجوانوں، چھوٹے اور درمیانے کاروبار کرنے والوں اور خواتین انٹرپرینیور کے لیے بہترین موقع ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای کامرس کے اہم سنگ میل کو دنیا بھر میں کئی افراد کے ٹیم ورک کے ذریعے حاصل کیا گیا۔

خیال رہے کہ پڑوسی ملک بھارت میں موجود ہونے کے باوجود ایمیزون کی فہرست میں پاکستان شامل نہیں تھا۔ چنانچہ اپنی مصنوعات فروخت کرنے کے خواہشمند پاکستانی اپنی کمپنیوں کو دیگر ممالک میں رجسٹر کرواتے تھے۔ اس اعلان سے پہلے ایمیزون کی ای کامرس خدمات سے متعدد پاکستانی منسلک تھے تاہم وہ اپنے پاکستانی ایڈریس سے خود کو بطور سیلر رجسٹر نہیں کر سکتے تھے۔

تاہم اب پاکستان کی شمولیت سے پاکستانی تاجر بآسانی اس پلیٹ فارم پر اپنی مصنوعات فروخت کرسکیں گے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس سے پاکستانی صارفین کو فائدہ ہوگا بلکہ بیرونِ ملک اپنی اشیا فروخت کرنے کے خواہشمند پاکستانی تاجر مستفید ہوسکیں گے۔

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور شہباز گل نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ ایمیزون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں جو کام پچھلے 10 سال سے نہ ہوسکا وہ بالآخر موجودہ حکومت نے کر دکھایا۔

علاوہ ازیں ، پاکستان کی ایمیزون میں شمولیت کے بعد فری لانسر اور ای کامرس سے وابستہ افراد کا پے پال کی سروسز پاکستان میں لانے کا دیرینہ مطالبہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے۔

آن لائن دنیا میں پے پال کو رقم کے لین دین کے حوالے سے ایک اہم مقام حاصل ہے کیونکہ یہ ایک طرح سے کسی صارف کا ذاتی بین الاقوامی بینک اکاؤنٹ ہوتا ہے۔ کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر کے قریباً 10 کروڑ افراد معاوضے اور رقوم حاصل کرنے کے لیے یہ سروس استعمال کرتے ہیں۔ اس سروس کو قریباً دو دہائیوں سے آن لائن رقوم کی ترسیل کا اہم طریقہ مانا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں کروڑوں آن لائن شاپنگ مالز اس سروس کے گاہک ہیں۔ یہ اپنے گاہگوں سے رقم کی ترسیل کا بہت معمولی معاوضہ لیتی ہے۔

Image Source: Medium

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے پے پال کو پاکستان لانے کے عزم کا اظہار کیا تھا مگر یہ کوششیں ناکام رہی تھیں اور اور کمپنی نے حتمی طور پر حکومت کو بتا دیا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں پاکستان میں اپنی سروسز نہیں لا رہی۔

یاد رہے کہ 2019 میں ، ایک قانون ساز کمیٹی نے آگاہ کیا تھا کہ حکومت پے پال کی طرح آن لائن ادائیگی کے پلیٹ فارم کو ملک میں متعارف کرائے گی لیکن تاحال ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔ چنانچہ پاکستانی فری لانسرز جو متعدد آن لائن پلیٹ فارمز پر کام کررہے ہیں ،ان کے لئے غیر ملکی کلائنٹ سے رقم وصول کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔لہٰذا ان میں سے بہت سے لوگوں نے رقم کی منتقلی کے لئے دوسرے طریقوں کا انتخاب کیا ہوا ہے جو پاکستانی معیشت کے لئے نقصان دہ ہے۔ پے پال ، ای کامرس سے متعلق سرگرمیوں کے لئے ایک قابل ذکر آن لائن پلیٹ فارم ہے جو ریزولوشن سسٹم اور سیکیورٹی فراہم کرتا ہے اور پاکستان کو درپیش معاشی بحران میں اس کی سروسز موثر کردار ادا کرسکتی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format