الوداع الوداع ماہ رمضان: جمعتہ الوداع کی اہمیت وفضیلت


0

رمضان المبارک کا جمعة الوداع بڑی فضیلت و برتری والا ہے ،ماہ مقدس کا یہ آخری جمعہ اس لحاظ سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ اس کے بعد ان ایام کے الوداع ہونے کا وقت آجاتا ہے جس میں رب کائنات کی طرف سے مسلمانوں کےلئے عبادات کا ثواب کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے چنانچہ اس اعتبار سے رمضان المبارک کے جمعہ کا اجر و ثواب بھی بہت زیادہ ہے۔

رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کا ارشاد گرامی ہے کہ جمعۃ المبارک کا دن سید الایام ہے اور تمام دنوں سے افضل و بر تر ہے۔ اس لیے مسلمانوں کے لیے یہ دن سلامتی و رحمت کا حامل ہے، جسکی بڑی اہمیت و فضلیت ہے۔ رمضان کریم کے جمعہ کی اہمیت اس لئے بھی زیادہ ہوجاتی ہے کہ اس جمعہ المبارک میں رمضان الکریم کی برکتیں وفضیلتیں بھی شامل ہو جاتیں ہیں۔ لیکن جو فضلیت رمضان المبارک کے آخری جمعۃ المبارک کو حاصل ہے وہ کسی اور دن کو حاصل نہیں۔

Image Source:Ilm ki Dunya

جمعتہ الوداع اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہ جمعہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں آتا ہے،جسے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کی حدیث کے مطابق جہنم سے آزادی کا عشرہ قراردیا گیا ہے۔ جب کہ مختلف احادیث کے مطابق اسی دن حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق ہوئی اور اسی دن وہ جنت میں داخل کیے گئے ۔جمعة المبارک کے فضائل وبرکات میں متعدد احادیثِ مبارکہ بھی ملتی ہیں ایک جگہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے فرمایا کہ :
“اس میں ایک گھڑی ایسی ہے، جس میں کوئی مسلمان نماز پڑھے، اور اللہ تعالیٰ سے کچھ مانگے تو اللہ تعالیٰ اسے عنایت فرمادیتا ہے اور یہ ساعت مختصر سی ہے۔” (صحیح بخاری)

یہ تو عام جمعة المبارک کی فضیلتیں ہیں تو رمضان المبارک کے جمعة المبارک کی کیا شان ہوگی اور پھر رمضان المبارک کے جمعة الوداع تو سب پر فضیلت حاصل ہے۔ بے شک تمام دن اور تمام راتیں ہی اللہ رب العزت کے قانونِ قدرت میں ہیں مگر اِس کے باوجود خود اللہ عزوجل نے بعض ایام کو دوسرے ایام پر اور بعض راتوں کو دوسری راتوں پر فوقیت دے رکھی ہے۔ اس لئے رمضان المبارک کا ہر جمعہ عام جمعہ سے بہت فضیلت و برکت والا ہے اور جمعتہ الوداع کو خصوصی اہمیت اور درجہ حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان جمعتہ الوداع کو خصوصی مذہبی عقیدت اور جذبے سے مناتے ہیں اور عبادات کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔

موجودہ حالات کا جائزہ لیں تو پوری دنیا وبائی بیماری کی وجہ سے پریشان حال ہے روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں اموات ہورہی ہیں ایسے حالات میں ہم میں سے کوئی یہ نہیں جانتا کہ اگلے برس رمضان المبارک کی یہ پر نور ساعتیں ہمیں نصیب ہوں گی بھی یا نہیں ۔لہٰذا جمعتہ الوداع یعنی ماہ صیام کا آخری جمعہ ہاتھ سے نہ جانے دیں، اس جمعتہ الوداع اپنے اہل خانہ کے ساتھ عبادات کا خصوصی اہتمام کریں گڑگڑا کر رب العزت سے اپنے گناہوں ، خطاؤں اور غلطیوں کی معافی مانگیں بیشک وہ رحیم وکریم ہے اور معاف کرنے والا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
1
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format