دعا مانگنے کی فضیلت اور اس کی قبولیت کے مخصوص اوقات


0

‘دعا’ کا مطلب ہے مانگنا، ندا کرنا، چاہنا، آواز بلند کرنا اور مدد طلب کرنا ہے، دینی اصطلاح میں دعا کا مطلب اللہ تعالیٰ سے حاجت طلب کرنا ہے۔ دعا کے بارے میں قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے متعدد جگہ ہدایت دی ہے، ان آیات مبارکہ سے دعا کی عظمت واضح ہوتی ہے۔ سورۃ البقرۃ ، (آیت نمبر186) میں ارشاد باری تعالی ہے کہ ؛
‘اور (اے پیغمبر) جب تم سے میرے بندے میرے بارے میں دریافت کریں تو (کہہ دو کہ) میں تو (تمہارے) پاس ہوں، جب کوئی پکارنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں تو ان کو چاہیے کہ میرے حکموں کو مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ نیک راستہ پائیں’۔

Image Source: Unsplash

دعا کی فضیلت

دعا کے معنیٰ اللہ تعالی سے مانگنے اور اس کی بارگاہ میں اپنا دامن پھیلانے کے ہیں، دعا صرف مشکلات، پریشانی یا بیماری سے چھٹکاراپانے کے لئے نہیں کی جاتی بلکہ دعا اس لئے بھی کی جاتی ہے تاکہ قربِ الہی حاصل ہوجائے۔ اللہ کے پیارے نبی حضرت محمد صلؔی اللہ علیہ وآلٖہ وسلؔم نے دعاکی عظمت، اس کی بر کتیں، دعا کے آداب اور دعا کرنے کے بارے میں ہدایات دی ہیں۔

ایسی بے شمار احادیث ہیں، جن میں دعا کا ذکر ہے اور دعا کی اہمیت و فضیلت بتائی گئی ہے۔ دعا کی اہمیت کا اندازہ اس حدیث مبارک سے بھی ہوتاہے کہ ؛
‘دعا مومن کا ہتھیار ہے ، دین کا ستون ہے اور آسمان و زمین کی روشنی ہے’۔دعا نہ مانگنے سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلؔی اللہ علیہ وآلٖہ وسلؔم نے فرمایا کہ؛
ـ ‘جو شخص اللہ تعالیٰ سے دعا نہیں مانگتا اللہ اس سے ناراض ہوتا ہے’۔

Image Source: Unsplash

دعا کی قبولیت کے مخصوص اوقات

اللہ تعالی ہر وقت اپنے بندوں کی دعا کو سنتا اور ان کی دعاؤں کو قبول بھی کرتا ہے لیکن کچھ خاص اوقات ایسے بھی ہیں، جن میں دعائیں بہت جلد قبول ہوجاتی ہیں، ان میں سے بعض اوقات یہ ہیں :

رات کا آخری پہر یعنی پچھلی شب بیدار ہو کر نماز تہجد پڑھنے کے بعد کی دعا۔

جمعہ کے دن ، قبولیت کی ایسی ساعت (گھڑی) ہوتی ہے، جس میں دعا قبول ہوتی ہے۔

رمضان المبارک میں شب قدر میں مانگی جانے والی دعا۔

رمضان المبارک کے مہینے میں افطارکے وقت کی دعا۔

فرض نمازوں کے بعد کی دعا۔

مزید پڑھیں: جمعتہ المبارک اور سورۂ کہف کی فضیلت

سجدے کی حالت میں مانگی جانے والی دعا۔

قرآن مجید کی تلاوت اور ختم قرآن کے وقت مانگی جانیوالی دعا۔

مرغ کی بانگ کے وقت کی دعا۔

اذان اور بارش کے وقت کی دعا۔

ان اوقات کے علاوہ بھی انسان کو اللہ تعالیٰ سے ہر لمحہ، ہر پل اس یقین سے دعا ما نگتے رہنا چاہیے کہ اس کی دعا سنی جارہی ہے، کیونکہ ممکن اور ناممکن تو ہماری سوچوں میں ہے اللہ کے لئے تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format