سیدالایام ‘جمعتہ المبارک’ کن منفرد خصوصیات کا حامل ہے؟


0

لفظ جمعہ “جمع” سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے جمع ہونا،اکٹھا ہونا ہے۔ چوں کہ اس دن مختلف علاقوں، مختلف جگہوں اور مختلف مقامات سے مسلمان ایک جگہ جمع ہوتے ہیں اور نماز جمعہ کی ادائیگی کرتے ہیں اس لئے اس دن کو “جمعہ” کہا جاتا ہے۔

قرآن مجید میں جمعہ کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا:”اے ایمان والو! جب جمعہ کے دن (جمعہ کی) نماز کے لیے اذان دی جائے تو فوراً اللہ کے ذکر (یعنی خطبہ و نماز) کی طرف تیزی سے چل پڑو اور خرید و فروخت (یعنی کاروبار) چھوڑ دو۔ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو۔ پھر جب نماز ادا ہوچکے تو زمین میں منتشر ہوجاؤ اور (پھر) اللہ کا فضل (یعنی رزق) تلاش کرنے لگو اور اللہ کو کثرت سے یاد کیا کرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔”

Image Source: File

دین اسلام میں جمعہ کا دن بہت ہی مبارک اور بابرکت ہے، اسلام میں اس دن کی بہت زیادہ فضیلت وارد ہوئی ہے اور اس دن کی اہمیت و عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسے ہفتہ واری عید بھی کہا جاتا ہے۔ یومِ جمعہ کی مزید اور کیا خوبیوں ہیں ذیل میں جانتے ہیں۔

Image Source: Unsplash

جمعہ سیدالایام
جمعہ کا دن اپنے برکات اور فضائل کے اعتبار سے تمام دنوں میں سب سے بہترین ہے۔ جمعہ کا دن ہفتے کے دنوں کا سردار ہے جس طرح مہینوں کا سردار رمضان المبارک ہے اس طرح جمعہ بھی ہفتے کے دنوں کا سردار ہے۔

Image Source: File

سورۂ جمعہ
جمعہ کے فضائل واہمیت میں یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کے تمام ایام میں صرف جمعہ کے نام سے ہی قرآن کریم میں سورہ نازل ہوئی ہے۔اللہ تعالٰی نے قرآن مجید کی 62 ویں سورت کا نام یوم الجمعہ کی مناسبت سے “سورۃ الجمعہ” رکھا۔ یہ خصوصیت کسی اور دن کو حاصل نہیں ہے۔

Image Source: Unsplash

مسلمانوں کی عبادت کا دن
یہودیوں نے اپنے لئے ہفتہ کا دن جبکہ عیسائیوں نے اپنے لئے اتوار کا دن عبادت کا مقرر کر رکھا ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے لئے عبادت کا دن جمعہ کا مقرر کیا ہے جو کہ انتہائی عظمت و بزرگی والا دن ہے۔ 

حضرت آدم علیہ السلام کا یوم پیدائش
حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش اور وفات جمعہ کے دن ہوئی۔ نبی اکرم ﷺ کا ارشاد ہے کہ
“تمام دنوں میں بہتر دن جمعہ کا ہے ، اسی میں حضرت آدم علیہ السلام پیدا کیے گئے اور اسی دن وہ جنت میں داخل کیے گئے اور اسی دن میں وہ جنت سے باہر نکالے گئے تھے اور قیامت کا وقوع بھی اسی دن ہوگا”۔(صحیح مسلم)
ایک اور روایت کہ مطابق اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو جمعے کو عصر کے وقت تخلیق فرمایا،اس لیے ان لمحات کو قبولتِ دعا کا وقت بتایا گیا۔

Image Source: Unsplash

دعا کی قبولیت
جمعہ کے دن ایک ایسی گھڑی ہوتی ہے جس وقت دعا قبول ہوتی ہے۔صحیح احادیث میں ہے کہ جمعہ کے دن قبولیت کی گھڑی ہے، اس لمحے میں کوئی بھی مسلمان اللہ تعالی سے اچھی چیز مانگے تو اللہ تعالی اسے عنایت فرماتا ہے ایک اور جگہ ارشاد ہوتا ہے کہ ہے کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“جمعہ کے دن ایک ایسی گھڑی ہے، جس میں کوئی بھی مسلمان کھڑے ہوکر نماز کی حالت میں اللہ تعالی سے خیر مانگے تو اللہ تعالی اسے عنائت فرماتا ہے۔”

جمعتہ المبارک کی اہمیت کے بارے میں حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا
“جمعہ کے روز جو آدمی غسل کرتا ہے اور جس قدر ممکن ہو صاف ستھرا بنتا ہے، تیل لگاتا ہے یا اپنے گھر سے خوشبو لگاتا ہے،پھر نماز جمعہ کیلئے نکلتا ہے،دو آدمیوں کے درمیان میں گھس کر بھی نہیں بیٹھتا ، جو ممکن ہو وہ نماز بھی پڑھتا ہے،جب امام خطبہ دے تو خاموشی اختیار کرتا ہے، ایسے آدمی کے اگلے جمعہ تک کے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں”۔(صحیح بخاری)

الغرض، اس دن کی عظمت و برکات کے پیش نظر ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ اس دن کا اہتمام اور تکریم وتعظیم کرے، اس دن کی فضیلتوں کو غنیمت جانے اور اپنی عبادتوں سے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرے۔

مزید پڑھیں: جمعتہ المبارک کے دن سورۃ الکہف پڑھنے کی فضیلت


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *