صبا قمر کیساتھ کام کرنے کیلئے میں آدمی بھی بن سکتی ہوں، زارا نور عباس


0

اداکارہ زارا نور عباس اداکارہ صبا قمر کی ایکٹینگ کی مداح ہیں اور وہ کئی بار اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے صبا قمر کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرچکی ہیں۔ تاہم اب ایک مرتبہ پھر انہوں نے صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کے لیے اسکرین پر مرد بھی بننا پڑا تو وہ بن جائیں گی۔

زارا نور عباس نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کی مہمان بنیں جس میں انہوں نے اپنی زندگی سمیت کیرئیر کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔ زارا سے سوال کیا گیا کہ آپ کے شوہر اسد صدیقی اور آپ دونوں ہی اداکار ہیں تو کیا کبھی کسی پراجیکٹ کے لیے آپ دونوں کے درمیان کوئی اختلاف ہوا ہے؟ جواب میں اداکارہ نے کہا جی ہاں! چند دن قبل اسد صبا قمر کے ساتھ کام کر رہے تھے تو میں نے ان سے لڑائی کی کہ میں نے صبا کے ساتھ کام کرنا تھا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ اگر انہیں صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کے لیے اسکرین پر مرد بننا پڑے تو بھی وہ یہ بھی کر گزریں گی۔

Image Source: Instagram

بعدازاں، صبا قمر نے بھی زارا نور عباس کے انٹرویو کا یہ مذکورہ کلپ اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا۔

مذکورہ انٹرویو میں زارا نور عباس کا جلد شادی کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس کے بہت سارے فائدہ ہوتے ہیں، بندہ کام پر فوکس کرتا ہے اور اسے اِدھر اُدھر سے بریک اپ نہیں کرنے پڑتے۔ زارا نور عباس نے ایک سوال کے جواب میں یہ انکشاف بھی کیا کہ شوبز انڈسٹری میں جب بھی کوئی اداکارہ شادی کرتی ہیں تو برانڈز اور لوگ ان کے ساتھ کام کرنا کم کردیتے ہیں لیکن جیسی ہی کوئی اداکارہ حاملہ بن جاتی ہیں تو سب برانڈز ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

دوران گفتگو اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ’بیگم بادشاہ‘ کے کردار کے لیے کوئی خاص محنت نہیں کرنی پڑی، وہ پہلے ہی اس طرح کے کرداروں کو اسکرین پر دیکھتی رہی تھیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مذاقاً بتایا کہ ’زیبائش‘ ڈرامے میں وہ، ان کی والدہ، خالہ بشریٰ انصاری اور شوہر اسد قریشی اس لیے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، کیوں کہ انہوں نے پہلے یہی ڈراما گھر کے کچن میں ایک ساتھ کیا، پھر اسے اسکرین پر لانے کا منصوبہ بنایا۔

Image Source: Instagram

خیال رہے کہ فلم ‘چھلاوہ’ اور ‘پرے ہٹ لو’ کی اداکارہ زارا عباس نور نے ڈرامے ‘دھڑکن’ سے ٹیلی وژن پر ڈیبیو کیاتھا۔شوبزانڈسٹری میں زارا نور عباس کاشماران اداکاروؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی ایکٹینگ سے بہت کم وقت میں نام کمالیا ہے۔اگرچہ ابھی انہیں کام کرتے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا تاہم ان کے کردار شبّو، حیا اور رانی بہت مقبول ہیں۔

مزید برآں، زارا نور عباس نے اداکار اسد قریشی سے دوسری شادی کی ہے۔ انہوں نے پہلی شادی 2014 میں کم عمری میں بیرون ملک رہائش پذیر شخص سے کی تھی مگر 2017 کے آغاز میں ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی۔ پہلی شادی کی ناکامی پر زارا نور عباس ماضی میں کھل کر بات کرچکی ہیں اور بتاچکی ہیں کہ شوہر کی جانب سے اداکاری کی اجازت نہ دئیے جانے کی وجہ سے ہی ان کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے اور ان کی طلاق ہوئی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *