آدھے سر کے درد سے نجات حاصل کے طریقے کیا ہیں؟


0

اکثر لوگ آدھے سر کے درد یا مائیگرین سے پریشان رہتے ہیں اور اسے ایک عام سی بیماری سمجھ کر نطر انداز کرتے رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ درد آہستہ آہستہ شدت اختیار کرتا جاتا ہے اور پھر اس درد میں آپ کوئی کام یا آرام کرنے کے قابل بھی نہیں رہتے۔ بس آپ کا دل چاہتا ہے کہ آپ آنکھیں بند کرکے لیٹے رہیں اور سر میں اٹھنے والی ٹیسیں کم ہونے کا انتظار کریں۔ کہا جاتا ہے کہ مائیگرین اعصابی نظام میں خرابی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

Image Source: Unsplash

(adhay sar ke dard)آدھے سر کے درد 

adhay sar ke dard
Image Source: Unsplash

اس درد میں کنپٹی کی رگیں پھول جاتی ہیں یا کچھ کیمیائی مادے پیدا ہوکر سوجن اور درد کے ذریعے رگ کو مزید پُھلا دیتے ہیں جس سے اعصابی نظام، متلی، پیٹ کی خرابی اور قے کا احساس ہوتا ہے۔ ساتھ ہی خوراک ہضم کرنے کا عمل بھی سست روی کا شکار ہوجاتاہے۔ دوران خون سست ہونے سے ہاتھ اور پاؤں ٹھنڈے پڑ سکتے ہیں اور جسم میں کمزوری کا احساس بھی ہوسکتا ہے۔ یہ درد عام طور پر چار گھنٹے تک رہتا ہے لیکن بعض اوقات اس کا دورانیہ بڑھ کر چوبیس سے چھتیس گھنٹے تک بھی جا پہنچتا ہے۔

آدھے سر کے درد سے نجات حاصل کرنے کا کوئی باقاعدہ علاج نہیں ہے تاہم گھریلو ٹوٹکے اپنا کر وقتی طور پر اس درد سےآرام حاصل کیا جاسکتا ہے۔

سر کو ٹھنڈا رکھیں

adhay sar ke dard
Image Source: Unsplash

آدھے سر کے درد کے وقت کوشش کریں کہ اپنے سر کو ٹھنڈک پہنچائیں،اس کے لئے برف سے مدد لے سکتے ہیں۔ایک تولیہ میں برف کے چند ٹکڑے لپیٹ کر 15 منٹ کے لیے ماتھے پر رکھیں، 15 منٹ بعد ہٹا کر دیکھیں سر درد میں واضح کمی محسوس ہوگی۔ اگر سر درد باقی ہے تو 15 منٹ بعد مزید برف رکھیں۔ اس کے علاوہ ٹھنڈے پانی کا شاور بھی لے سکتے ہیں۔

مدھم روشنی میں رہیں

adhay sar ke dard
Image Source: Unsplash

درد کے وقت جس جگہ آپ موجود ہیں وہاں کی روشنیاں مدھم کردیں، کھڑکیوں پر پردے ڈال دیں۔ مستقل سر درد کا شکار رہنے والوں کو کمپیوٹر اور موبائل کی برائٹ نیس کم رکھنی چاہیئے۔تیز دھوپ میں نکلتے ہوئے سن گلاسز کا استعمال لازمی کریں۔

سر کو آرام دیں

adhay sar ke dard
Image Source: Unsplash

سر کے بالوں کو جکڑ کر رکھنا بھی سر میں تکلیف پیدا کرتا ہے۔ سر درد کے وقت خواتین کو چاہیئے کہ بالوں کو ڈھیلا کردیں تاکہ مسلز کو آرام مل سکے۔ اسی طرح اگر آپ نے سر پر اسکارف پہنا ہوا ہے تو سر درد کے وقت اسے اتار دیں۔

کام میں وقفہ لیں

adhay sar ke dard
Image Source: Unsplash

دفتری یا گھریلو کاموں سے آپ کا دماغ تھکنے اور مائیگرین کی طرف مائل ہونے لگتا ہے۔ ایسے میں کوشش کریں کہ کچھ وقت نکال کر آپ فیملی یادوستوں کے ہمراہ کسی پرفضا مقام پر چلے جائیں یا پھر کسی ہوا دار مقام پر جائیں اور گہری گہری سانسیںلیں۔

مزید پڑھیں: کیا آپ کے سر میں درد رہتا ہے اور آپ وجہ سے واقف نہیں ہیں؟

غذائیت سے بھرپور خوارک کھائیں

adhay sar ke dard
Image Source: Unsplash

جنک یا فاسٹ فوڈ غذائیں کھانے سے بہتر ہے کہ غذائیت سے بھرپور خوراک استعمال کی جائے۔ ایسی غذائیں کھانے سے پرہیز کریں جن کے بارے میں اندیشہ ہوکہ ان کے کھانے سے مائیگرین میں اضافہ ہوسکتا ہے مثال کے طور پر چاکلیٹ، پنیر، الکحل اور کیفین وغیرہ۔ لمبے وقفے کے بعد پیٹ بھر کر کھانے کے بجائے دن میں پانچ سے چھ با ر صحت بخش کھانا کھائیں اور وافر مقدارمیں پانی پیئں۔ان طریقوں پر عمل کر کے آپ کو ناصرف اس درد کے اچانک حملوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ آپ اس درد سے نجات بھی حاصل کرسکیں گے۔

یاد رلھیں کہ مائیگرین کے علاوہ سر درد کے بھی مختلف اسباب ہوتے ہیں جیسے جسمانی تھکاوٹ، ہائی بلڈ پریشر،لو بلڈ پریشر ،شوگر کے لیول میں کمی ،خون میں آکسیجن کی کمی واقع ہونا، خرابی معدہ، امراضِ جگر، ذہنی واعصابی تناؤ،شدید گرمی، بخار، نزلہ زکام، رات دیر تک جاگنا، وقت پر کھانا نہ کھانا، فکروتشویش میں مبتلا رہنا اور ان جیسے دیگر کئی معاملات سردرد کی وجہ بنتے ہیں۔ جبکہ بعض اوقات بلاوجہ کا شوروغل، ماحولیاتی آلودگی ، تیز روشنی تیز دھوپ، خوشبو یا بدبو وغیرہ سے بھی سر میں درد واقع ہوسکتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0
Zameer Ali

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *