کیا آپ کے سر میں درد رہتا ہے اور آپ وجہ سے واقف نہیں ہیں؟


0

سر درد ایک عام سی بیماری ہے جو کہ کسی بھی وقت کسی بھی جگہ اور کسی بھی حالت میں آپ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ سر میں درد کے مختلف اسباب ہوتے ہیں جیسے جسمانی تھکاوٹ، ہائی بلڈ پریشر،لو بلڈ پریشر ،شوگر کے لیول میں کمی ،خون میں آکسیجن کی کمی واقع ہونا، خرابی معدہ، امراضِ جگر، ذہنی واعصابی تناؤ، شدید گرمی، بخار، نزلہ زکام، رات دیر تک جاگنا، وقت پر کھانا نہ کھانا، فکروتشویش میں مبتلا رہنا اور ان جیسے دیگر کئی معاملات ہمارے سردرد کی وجہ بنتے ہیں۔ جبکہ بعض اوقات بلاوجہ کا شوروغل، ماحولیاتی آلودگی ، تیز روشنی تیز دھوپ، خوشبو یا بدبو وغیرہ سے بھی سر میں درد واقع ہوسکتا ہے۔

سرمیں درد کے حوالے سے یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ اس درد کا تعلق نا ہی تو عمر سے ہے اور نہ ہی صنف سے۔طبی ماہرین کے مطابق درحقیقت سر کا درد جسمانی خلل، بلڈ پریشر یا ڈپریشن سے ہوتا ہے اور اس درد کی چار اقسام ہیں،

Image Source: UnsPlash

سائینس : سر درد کی پہلی قسم سائینس ہے جس میں بلغم کی وجہ سے ناک بند ہوجاتی ہے اور سر پر دباؤ پڑتا ہے اور اگر سائینس کسی انفیکشن کے باعث بڑھ جائے تو رخسار پر دباؤ بڑھتا ہے، آنکھ اور ماتھے میں بھی درد ہوتا ہے اور ساتھ بخار بھی تیز ہوجاتا ہے۔

Image Source: UnsPlash

کلسٹر : یہ درد زیادہ تر خواتین میں ایک آنکھ کے اوپر ہوتا ہے، یہ اچانک ہوتا ہے جس کی وجہ سے آنکھ کے اوپر شدید درد محسوس ہوتا ہے اور ساتھ ہی ناک بند ہوجاتی ہے یا بہنے لگتی ہے۔

Image Source: UnsPlash

میگرئین : یہ آدھے سر کا درد ہوتا ہے جو عموماً 25 سے 55سال عمر کے درمیان کے افراد میں ہوتا ہے، یہ دوسرے سر درد سے بہت زیادہ خطرناک ہوتا ہے جس کی وجہ نیورو مسائل بتائی جاتی ہیں۔ ایک تہائی افراد میں یہ درد وقفے سے سر کے آدھے حصے میں ہوتا ہے، اس کے علاوہ دل متلانا، الٹی ہونا، روشنی کی چبھن اور دیگر تکالیف بھی ہوتی ہیں۔

Image Source: File

ٹینشن : ٹینشن یعنی ذہنی دباؤ کے باعث ہونے والا سردرد عام پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے گردن اور کنپٹیوں پر بھی دباؤ پڑتا ہے اور آنکھوں کے نیچے درد کے ساتھ ساتھ مریض کو قے (الٹی)بھی آتی ہے۔

Image Source: Premier Neurology & Wellness Centre

عام طور پر سر درد لاحق ہونے کی صورت میں زیادہ تر افراد مختلف دواؤں کا استعمال کرتے ہیں، جب کہ اس کی شدت کو کم کرنے کے لیے کچھ گھریلو علاج نہایت مفید ثابت ہوسکتے ہیں، جیسکہ

اپنی عمر،وزن اور کام کی نوعیت کے حساب سے یومیہ کم سے کم 4 لیٹر تک پانی پینا چاہیے اور مناسب غذا کھانی چاہیے۔

کیلا ،انناس،تربوزاور خوبانی میں میگنیشیئم وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے لہٰذا ان پھلوں کو اپنی غذا میں ضرور شامل کریں۔

کھانوں میں دہی کا زیادہ استعمال بھی سر درد سے بچاتا ہے۔خالص دہی ،دہی کی لسی، دہی اور لوکی کا رائتہ جسم کی گرمی دور کرکے توانائی فراہم کرنے کے ساتھ سر درد سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

سر کے درد سمیت دیگر بیماریوں اور مسائل سے بچنے کے لیے تیز مصالحہ جات، چکنائیاں مٹھائیاں، بیکری مصنوعات، چائے، کافی کا استعمال بھی کم کرنا چاہیے۔

ذہنی تناؤ اور اعصابی دباؤ سے بچنے کے لئے خوش رہنا چاہیے اور دوسروں کوبھی خوش رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ حسد، بغض، نفرت اور غصے کے جذبات سے ممکنہ حد تک بچنا چاہیے اور نیند کم از کم آٹھ گھنٹے روزانہ لینی چاہیے۔اگر ممکن ہو تو ہلکی پھلکی ورزش کو بھی اپنے روزمرہ روٹین میں شامل کرنا چاہیے۔

لیکن اس کے باوجود بھی اگر آپ کے سر میں متواتر درد رہتا ہے تو اس کے لئے ملٹی وٹامنز، آئرن اور میگنیشیئم کا سپلیمنٹ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
1
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
1
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format