خاتون ٹک ٹاکر نے فوٹو شوٹ کیلئے مارگلہ جنگل میں آگ لگادی، مقدمہ درج


0

مشہور زمانہ سوشل میڈیا ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر بڑی تعداد میں نوجوان ٹک ٹاکرز محض اپنے لائکس اور فالوورز بڑھانے کے لیے کچھ بھی کر گزرتے ہیں۔ حال ہی میں پاکستانی ماڈل و ٹک ٹاکر ڈولی نے بھی محض اپنے فوٹو شوٹ کی خاطر اسلام آباد میں مارگلہ جنگل پر تیل چھڑک کر آگ لگادی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

‘ڈولی’ کے نام سے شہرت رکھنے والی ماڈل اور ٹک ٹاکر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ایک جنگل میں ماڈلنگ کررہی ہیں۔ مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاکر ماڈلنگ کرتے ہوئے آگ کے سامنے سے گزررہی ہے جو کہ مارگلہ جنگل کا علاقہ ہے۔جبکہ اس ویڈیو کے بیک گراونڈ میں کوک اسٹوڈیو کا مشہور گانا “پسوڑی” بج رہا ہے۔

Image Source: Instagram

اس ویڈیو پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ ماحولیات نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تھانہ کوہسار میں ماڈل کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ ‘ ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ڈولی نام کی ٹک ٹاکر جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو شوٹ کروا رہی ہے۔

Image Source: Instagram

مبینہ طور پر پر یہ مارگلہ ہلز کا علاقہ ہے جہاں پچھلے کچھ دنوں سے آتشزدگی کے متعد واقعات پیش آچکے ہیں’۔ایف آئی آر میں ٹک ٹاکر ڈولی کے خلاف لینڈ سکیپ ایکٹ 1966۔ وائلڈ لائف ایکٹ 1927 ، انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایکٹ 1997 اور تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے ایبٹ آباد میں ایک ٹک ٹاکر نے ویڈیو کی خاطر جنگل کو آگ لگا دی تھی۔ ٹک ٹاکر قیمتی درخت کو آگ لگا کر ویڈیو بناتا رہا تھا۔ ویڈیو جب منظر عام پر آئی تو محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف نے نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔

دوسری طرف ، اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد مشہور لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک نے بھی مارگلہ کی پہاڑیوں پر ٹک ٹاکرز کی جانب سے مبینہ آگ لگانے پر وضاحت جاری کی ہے۔ ترجمان ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ خطرناک یا غیرقانونی رویے کو فروغ دینے والا مواد ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی ہے، ہمارے پلیٹ فارم پر ایسے مواد کی کوئی جگہ نہیں۔ ترجمان کے مطابق خطرناک اور غیرقانونی سرگرمیوں کو فروغ دینے والے مواد کو ہٹا دیا جاتا ہے، ایسے مواد کو محدود یا لیبل کرنے کیلئے کوشاں رہتے ہیں، صارفین کو ترغیب دیتے ہیں ہر فرد اپنے رویے میں احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک پر مقبول اشارے کا استعمال، لڑکی کی بازیابی کا باعث بن گیا

خیال رہے کہ سوشل میڈیا ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے یوٹیوب کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایپ مانیٹرنگ فرم کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے ایپ صارفین یوٹیوب کے مقابلے میں ٹک ٹاک پر زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔ یوٹیوب جو کہ مجموعی طور پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ایپ ہے، یوٹیوب کے ماہانہ صارفین دوارب سے زائد ہیں جبکہ ٹک ٹاک کے تقریباً 700 ملین ماہانہ صارفین ہیں۔ ٹک ٹاک نے نوجوانوں کے تحفظ کے لیے اور اسکرین کے سامنے کم وقت گزارنے کی حوصلہ افزائی کے لیے نئے فیچرز بھی متعارف کرائے تھے۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format