اداکارہ غنا علی کے شوہر کو لیکر تنقید، اداکار احسن خان شدید خفا


0

شوبز انڈسٹری میں ایک فنکار کو جہاں عزت، شہرت، گلیمر اور لوگوں کی بے انتہا توجہ حاصل ہوتی ہے، وہیں کچھ لوگوں اور ناقدین کی جانب سے فنکاروں کو تنقید اور مذاق کا بھی سامنا رہتا ہے اور جب سے سوشل میڈیا کا عروج آیا ہے، تنقید اور پذیرائی دونوں کا عمل بے انتہا آسان پوگیا ہے، لوگ کس کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں، باآسانی اب کمنٹس میں جاکر دیکھا جا سکتا ہے۔ ان دنوں مشہور اداکارہ غنا علی اپنی شادی کو لیکر کافی ٹرولنگ اور نہ مناسب تنقید کی زد میں ہیں، جس پر اب کی بار اداکار احسان خان ان کے بھرپور دفاع میں سامنے آئے ہیں

افسوس کے ساتھ ہمارے ملک اور معاشرے میں آن لائن ٹرولنگ اور نہ مناسب تنقید کی منفی روش اور روایت قائم ہوچکی ہے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین اب جان بوجھ کر نہ مناسب کمنٹس محض اس لئے بھی کرتے ہیں کہ مشہور شخصیت ردعمل کے طور پر انہیں جواب دیں۔ اگرچے عموماً فنکار اور مشہور شخصیت تمام چیزوں پر خاموشی اختیار کرتے ہیں لیکن کبھی بات حد سے بڑھ جائیں، تو وہ بھی جواب دے دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ غنا علی حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں لیکن افسوس کے ساتھ اس موقع پر ہمارے معاشرے کی چھوٹی اور سطحی سوچ نکل کر سامنے آئی اور لوگوں کی جانب سے غنا علی کے شوہر کی جسامت کو لیکر کافی مذاق بنایا گیا تھا اور یہ سلسلے افسوس کے ساتھ ایک بھر سے اس وقت دیکھا جب، اداکارہ غنا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی، جس میں دونوں کی جوڑی انتہائی خوبصورت لگ رہی تھی، لیکن کچھ صارفین کی جانب سے ایک بار پھر سے ٹرولنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ ایک صارف نے تو طنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ مبارک ہو، کیا یہ حاملہ ہیں؟

مزید پڑھیں: منال اور احسن کی منگنی پر تنقید کرنے والوں کو ایمن خان کا کرارا جواب

یہ یقیناً ایک نازیبا اور ہتک آمیز جملہ تھا، جس پر بلاشبہ غصہ آنا ایک فطری عمل تھا۔ چنانچہ اداکارہ غنا علی نے سوشل میڈیا صارف کو مخاطب کرتے ہوئے جواب دیا، نہیں لیکن شاید آپ کا دماغ حاملہ ہے “.

اس موقع اداکار احسن خان کی جانب سے بھی اداکارہ غنا علی کی پوسٹ پر ردعمل دیا گیا، جس میں انہوں نے موٹاپے کو لیکر جواب دیا کہ، غنا علی اور ان کے شوہر کے لئے یہ کتنے شرمناک کمنٹس ہیں، آپ دونوں کے لئے ڈھیر ساری محبت اور احترام۔ خوش رہیں۔

اس پورے معاملے پر محض یہی کہا جاسکتا ہے کہ سوشل میڈیا آج کے دور میں تمام انسانوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے، یہاں آپ کو بولنے اور لکھنے کی مکمل آزادی ہے، لہذا اس آزادی کا مثبت استعمال کریں۔ کسی کے خلاف نہ نفرت پھیلائیں اور نہ کسی کی دل آزاری میں اس کا استعمال کریں۔ آپ کے ایک لمحے کا مذاق کسی کی پوری زندگی کی بربادی کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

یاد رہے چند روز قبل سوشل میڈیا پر اداکارہ غنا علی کی جانب سے اپنے نکاح کی کچھ تصویریں شئیر کی گئی تھی، جس کے بعد جہاں اداکارہ غنا علی کے شوہر عمیر گلزار پر تنقید کا سلسلہ ہوا وہیں کچھ صارفین کی جانب سے اس معاملے پر بھی توجہ مرکوز کاروائی گئی کہ غنا علی کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ایک بچے کے والد بھی ہیں۔ جبکہ پیشے کے اعتبار سے وہ کراچی کی ایک بڑی کاروباری شخصیت ہیں۔

جس کی بنیاد پر یہ خبر بھی زیر گردش رہیں کہ اداکارہ غنا علی محض پیسوں کی لالچ میں عمیر گلزار سے شادی کی ہے۔ تاہم اس بات کی ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور نہ اس حوالے سے کوئی ثبوت سامنے آیا ہے۔ یہ بات محض قیاس آرائیوں تک ہی محدود ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *