منال اور احسن کی منگنی پر تنقید کرنے والوں کو ایمن خان کا کرارا جواب


-1

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ایمن خان نے اپنی بہن منال خان اور اُن کے منگیتر احسن محسن اکرام کی بات پکی کی تصویروں پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں اور انہیں کرارا جواب دے دیا۔

Image Source: Instagram

ایمن خان کی جڑواں بہن منال خان نے حالیہ دنوں میں دیرینہ دوست اور ساتھی اداکار احسن محسن اکرام سے منگنی کی تصاویر شیئر کی تھیں اور بتایا تھا کہ ان کی بات پکی ہوگئی اور دونوں نے یہ تصویریں اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیں تھیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصویروں پر جہاں منال خان اور احسن محسن اکرام کے لئے مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور منگنی کی مبارکباد دی تو وہیں کچھ مداح ایسے بھی تھے جنہوں نے مختلف اکاؤنٹس پر جاری اس جوڑے کی تصویروں پر سخت تنقید کی۔

Image Source: Instagram

صارفین کی اس تنقید پر منال خان اور احسن محسن اکرام تو خاموش رہے تاہم ایمن خان خاموش نہ رہیں اور ناقدین کو کرارا جواب دے کر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیئے ۔ایمن خان نے سوشل میڈیا پر منال خان پر تنقید کرنے والے افراد کو جھاڑ پلاتے ہوئے انہیں خاموش رہنے کا مشورہ دیا اور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ وہ ان کی بہن اور ان کے جیون ساتھی کی بہتر اور خوشحال زندگی کے لیے دعائیں کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایمن خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آپ سب اپنا منہ بند رکھیں اور تنقید کرنے کے بجائے منال اور احسن کو اُن کی نئی زندگی کے لیے مبارکباد اور دُعائیں دیں۔ اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ خوشی کے موقع پر منفی سوچ کو پھیلانا بند کریں۔

Image Source: Instagram

خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور نے 18 مئی کو احسن محسن اکرام کے ساتھ رومانوی انداز میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے “بات پکی” کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جس پر منال اور احسن کی انسٹاگرام پوسٹس پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے اُنہیں منگنی کی مبارکباد دی گئی-

Image Source: Instagram

ان دونوں کی بات پکی ہونے کے بعد ایمن خان نے بھی اس جوڑے کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے مبارکباد دی اور احسن محسن اکرام کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میری بہن کا خیال رکھنا۔

علاوہ ازیں ، منال خان اور احسن محسن اکرام نے ایک ساتھ ڈرامہ سیریل “پرچھائیں” میں کام کیا جو کہ 2017 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔احسن محسن اکرام سے قبل منال خان کے منظور خان نامی شخص سے قریبی تعلقات تھے لیکن دونوں کی دوستی ختم ہوگئی تھی جس کے بعد منظور خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے منال خان کی تمام تصویریں ڈیلیٹ کردی تھیں۔

بعد ازاں ، منال خان اور احسن محسن اکرام کی دوستی بڑھی جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔ نومبر 2020 میں منال خان کی سالگرہ کے موقع پر ان دونوں نے سوشل میڈیا پر رومانوی انداز میں تصویر شیئر کرتے ہوئے باضابطہ طور پر اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی ، ان تصویروں کے منظر عام پر آنے کے بعد سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ان دونوں پر تنقید بھی کی تھی۔ جب کہ تین ماہ قبل فروری کے مہینے میں محبت کے عالمی دن “ویلنٹائنز ڈے”پر منال خان نے انسٹاگرام پر انگوٹھی کی تصویر شیئر کی تھی، جس سے مداح سمجھے تھے کہ ان کی اور احسن محسن اکرام کی منگنی ہوگئی ہے۔


Like it? Share with your friends!

-1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *