کریپٹو کرینسز کی مالیت میں اچانک تنزلی، صارفین وقار ذکاء سے نالاں


0

بدھ کے روز عالمی کریپٹو مارکیٹ میں اچانک بڑی کرنسیز میں مندی کی صورتحال دیکھی گئی۔ جس سے بٹ کوائن، ایتھرئم، بی این بی اور دیگر نامور کریپٹو کیسز کی قیمتوں میں محض 24 گھنٹوں کے دوران 30 فیصد تک کم ہوگئیں۔ اس غیر معمولی اور غیر متوقع صورتحال پر جہاں لوگ میں بےچینی دیکھی گئی وہیں پاکستان میں کریپٹو کرنسیز کے سب سے بڑے حامی وقار ذکاء کو عوام کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

مشہور ومعروف ٹی وی میزبان وقار ذکاء ان دنوں کافی خبروں میں رہے ہیں، کیونکہ ان کی جانب سے ملک بھر میں ناصرف کریپٹو کرنسیز کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے، بلکہ انہوں نے کئی لوگوں کا کریپٹو کی جانب اعتماد بحال کرتے ہوئے، ان کی رجحان سازی کی ہے۔ یہی نہیں ان کی جانب سے ہمیشہ اس بات کا بھی بڑا دعویٰ کیا گیا ہے کہ کریپٹو کرنسیز کے حکومت پاکستان اپنے تمام معاشی مسائل کو حل کرسکتی ہے۔

اس سلسلے میں آج عوام کو خاص کر نوجوانوں کی بڑی تعداد وقار ذکاء پر بھروسہ اور اعتماد کرتی ہے، بلکہ ان کے بتائے ہوئے راستے کی طرف عمل پیرا بھی ہے۔ مداحوں کی جانب سے وقار ذکاء کو ان کے آئیڈیاز کے باعث کئی روز تک ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رکھا گیا تھا۔ جبکہ ٹی وی میزبان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک گروپ بھی قائم کیا گیا، جہاں وقار ذکاء نوجوانوں کو کریپٹو کرنسیز میں انسویسمنٹ کرنے کے حوالے سے تربیت فراہم کرتے ہیں۔

وقار ذکاء کے اس نجی گروپ کو بہت کم وقت میں عوام میں مقبولیت حاصل ہوئی اور آج اس گروپ میں تقریباً 50 ہزار کے قریب ممبران موجود ہیں، جوکہ وقار ذکاء کی فراہم کردہ سہولیات حاصل کرنے کے لئے انہیں ماہانہ 1500 روپے ادا کرتے ہیں۔ یہی نہیں وقار ذکاء کی جانب سے کچھ روز قبل اس بات کا دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے بطور کریپٹو ایکسپرٹ بنایا گیا ہے۔

تاہم اب کریپٹو کرنسیز کی مارکیٹ میں نمایا کمی کے بعد اب وقار ذکاء کے مداح ان سے کافی نالاں نظر آتے ہیں، کیونکہ انہیں ہزاروں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔ لگتا یوں ہے کہ جو لوگ انہیں اپنا مینٹار مانتے تھے، اب انہیں بھروسہ نہیں رہا ہے ۔ بائنانس کوائن بیس اور ان جیسی دیگر اور کریپٹو کرنسیز ایکسچینجرز بدھ کی صبح یا تو کریش کر گئیں یا تو ان ٹریڈنگ کا عمل محدود ہوگیا۔ جس پر اچانک پاکستانی سوشل میڈیا پر وقار ذکاء کے خلاف سخت ردعمل دیکھا آیا۔

https://twitter.com/YourZ_serotonin/status/1394731255242055683
https://twitter.com/UmarFarooooq/status/1395283585167286274

البتہ اس عمل میں کئی ایسے بھی فالورز موجود تھے، جنہوں نے اس خراب اور نقصان کی صورتحال میں بھی وقار ذکاء کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

یاد رہے چند روز قبل ٹی وی میزبان وقار ذکاء کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا، کہ انہیں ملک چلانے کا موقع دیا جائے، تو وہ محض کریپٹو کرنسیز کے ذریعے،ملک کا تمام قرضہ اتار سکتے ہیں۔

ًخیال رہے اس تباہ کن زوال کو دیکھتے ہیں، تیسلا کے بانی ایلون مسک کی طرف سے ٹوئٹ کی گئی ہے، جس سے انہوں نے اپنے تمام مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا، ان کے مطابق تیسلا بٹ کوائن کو اپنی برقی کاروں کی ادائیگی کے طور پر قبول کرنا بند کرسکتی ہے۔

بٹ کوائن اور دیگر کریپٹو کرنسیز کا مستقبل کیسا ہوگا، یقیناً ابھی اس حوالے سے کوئی حتمی رائے نہیں دی جاسکتی ہے، لیکن یہ بات حقیقت ضرور ہے کہ ابھی صارفین میں ایک۔واضح بےچینی پائی جاتی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *