وزیراعظم عمران خان مستعفی ہوں، مجھے ملک چلانے دیں، وقار ذکاء


0

مشہور ومعروف پاکستانی ٹی وی شو لیونگ آن دی ایج سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے وقار ذکاء یوں تو پاکستان میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہے۔ ان دنوں جہاں وہ ملک بھر میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے ایک تحریک چلا رہے ہیں وہیں ان کی جانب سے کریپٹو کرنسیز کو لیکر دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر انہیں ملک چلانے کا موقع ملا تو وہ کریپٹو کرنسی کی مدد سے پاکستان کے تمام قرضوں کا اتار دیں گے۔

جہاں دنیا بھر میں کریپٹو کرنسیز کا عروج دیکھا جا رہا ہے وہیں وقار ذکاء پاکستان میں اس کرینسز کے سب سے بڑے حمایتی کے طور پر دیکھے جاتے ہیں، ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر مہم بھی جاری، جس میں وہ بٹ کوائن کو پاکستان لیگل لائز کروانا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں ھیش ٹیگ کریپٹو کو لیگل کرو مقبول ٹرینڈ میں سے ایک ہے۔

Image Source: Facebook

وقار ذکاء کی جانب سے اس سلسلے میں لندن کریپٹو مائننگ کا آغاز بھی کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے متنازعہ کریپٹو کرنسی “ون کوائن” کو کافی پروموٹ کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پیڈ گروپ بھی بنا رکھا، جہاں وہ کریپٹو کی دنیا میں قدم رکھنے والے نئے لوگوں کو تربیت بھی فراہم کرتے ہیں۔

یہی نہیں وقار ذکاء کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں کریپٹو کرنسیز کو (لیگل) قانونی حیثیت دینے کے لئے ایک پیٹشن بھی دائر کررکھی ہے۔ جبکہ حال ہی میں صوبہ خیبر پختونخوا میں کریپٹو کرنسی کو قانونی حیثیت ملنے کا سہارا بھی وہ اپنے سر لیتے دیکھائی دیتے ہیں۔ تاہم اب ان کی جانب سے کریپٹو کرنسیز کے ذریعے پاکستان کا تمام قرضہ اتارنے کا بھی دعویٰ کر رہے ہیں البتہ اس کے لئے ان کی جانب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مستعفی ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔

Image Source: Facebook

اس حوالے سے ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ وہ کریپٹو کرنسیز کے ذریعے پاکستان کے تمام قرضے کو ختم کروا سکتے ہیں، تاہم اس کے لئے شرط ہے کہ وزیراعظم عمران خان مستعفی ہوں اور انہیں ملک چلانے دیں۔ ساتھ ہی انہوں نے تمام سیاستدانوں کو چیلنج کیا ان کے پاس کوئی بہتر آئیڈیا ہے؟

ٹوئیٹر پر جاری ایک اور پیغام میں وقار ذکاء کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو کریپٹو پابندی عائد کرنے اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کو کریپٹو کرنسیز کی اہمیت نہ سمجھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

جوں ہی ٹی وی میزبان وقار ذکاء کی جانب سے ٹوئیٹر پیغام کے ذریعے ملک کو چلانے، سابقہ اور موجودہ حکومت کو تنقید اور دیگر سیاستدانوں کو چیلنج کرنے کی ٹوئٹ کی گئی، صارفین کی طرف سے اس پر دلچسپ تبصرے اور تجزیے کئے جا رہے ہیں۔

اس قبل انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر پاکستان 2016 اپریل میں محض ایک کروڑ روپے بٹ کوائن انویسٹ کرتی تو سال 2020 میں پاکستان تمام قرضوں سے آزاد ہو سکتا تھا۔

ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب میں انہوں نے اسے زندگی میں ایک بار موقع ملنے والی چیز قرار دیا تھا، ان کے مطابق حکومت نے ایک بڑا موقع ضائع کیا ہے، جس سے وہ ملک کو تمام قرضوں اور خساروں سے آزاد کروا سکتے تھے۔ اس حوالے سے ان کی جانب سے ماضی اور اب کا ایک موازنہ بھی پیش کیا تھا، جس کے مطابق بیٹ کوائن کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

اگرچے وقار ذکاء کی بٹ کوائن میں ایک بڑی رقم انویسٹ کرنے کی منطق پر غور کیا جائے تو یہ اتنا سادہ معاملہ نہیں ہے، حکومت کے پاس جو پیسہ موجود ہے وہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے، حکومت عوام کی اس امانت کی رقم کو ایک ایسی چیز میں کیسے لگا سکتی ہے، جس کا ابھی کچھ معلوم نہیں ہے کہ اس کی مستقبل میں کیا حقیقت ہوگی، پاکستان کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک ہیں، جو ابھی ان کرنسیز کے فلسفے سے اجتناب کررہے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ برس مشہور گیم پب جی پر سے پابندی ختم کروانے کے بعد وقار ذکاء کی جانب سے تحریک ٹیکنالوجی نامی ایک جماعت بنانے کا بھی اعلان کیا گیا تھا، جس کا مقصد ملک میں ٹیکنالوجی کو فروغ دینا اور ملک کو ترقی کی سیڑھی پر چڑھانا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *