کراچی میں مرد اور خاتون کی لوٹ مار کرنے کی ویڈیو وائرل


0

ہر سال رمضان المبارک میں شہر کراچی میں لوٹ مار کا بازار گرم ہو جاتا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس ماہ مقدس میں شیطان تو قید ہو جاتا ہے لیکن لٹیرے آزاد ہوجاتے ہیں جو جگہ جگہ گن پوائنٹ پر شہریوں کی نقدی اور دیگر قیمتی مالیت کا سامان چھین کر ایسے غائب ہوتے ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔

پچھلے سال سے بھی یہ جرائم پیشہ افراد شہر کے ہر علاقے کے لئے خطرہ بنے رہے اور کورونا کی صورتحال میں بھی یہ چین سے نہیں بیٹھے بلکہ اس دوران تو جرائم پیشہ سرگرمیاں اپنی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ آئے دن شہر کے متعدد علاقوں میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے ڈاکوؤں کی بے گناہ شہریوں سے یہ لوٹ مار کی ویڈیوز منظر عام پر آتی رہتی ہیں لیکن ان ویڈیوز سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا کیونکہ نہ لٹیر ے پکڑے جاتے ہیں اور نہ ہی ان کا چھینا گیا سامان واپس ملتا ہے۔

Image Source: Screengrab

لوٹ مار کے ایسے ہی ایک واقعے کی فوٹیج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے جس میں نارتھ ناظم کے علاقے میں دن دھڑا میاں بیوی کو ان کی رہائش گاہ کے سامنے لوٹ لیا گیا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ میاں بیوی عید کی شاپنگ سے واپس گھر آتے ہیں اور سامان نکال کر گھر کے اندر جارہے ہوتے ہیں کہ اسی دوران ایک موٹر سائیکل ان کی گاڑی کے پاس آکر رکتی ہے جس پر ایک آدمی کے ساتھ عورت سوار ہوتی ہے اور وہ گن پوائنٹ پر عورت سے عید کا سارا سامان چھین کر بلاخوف وخطر موقع واردات سے چلتے بنتے ہیں۔

عام عوام کے علاوہ ان لیٹروں کی لوٹ مار سے فنکار بھی محفوظ نہیں ابھی حال ہی میں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کو بھی ڈیفینس میں واقع ان کے گھر کے باہر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا تھا۔ اداکارہ حرا مانی کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر گن پوائنٹ پر لوٹے جانے کی ویڈیو مداحوں سے شیئر کی گئی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی گاڑی ان کے گھر کے باہر آکر رکتی ہے جس کے بعد اداکارہ کا بڑا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور گھر کی بیل بجاتا ہے۔ بعدازاں ،اداکارہ کا دوسرا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور اسی لمحے پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو اداکارہ کی گاڑی کے پاس آکر ان سے گن پوائنٹ پر موبائل لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں اداکارہ حرا مانی کو بھی گاڑی سے باہر نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈاکوؤں نے اداکارہ کے موبائل فون سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا۔ پولیس کے مطابق اس واقعے پر مزید تفتیش جاری ہے۔

Image Source: Instagram

تاہم ،سوشل میڈیا پر حرامانی کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے پر صارفین نے عدم تحفظ کے احساس کا اظہار کیا۔

قبل ازیں ، شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب شہری کو لوٹنے والے ایک مشتبہ ڈاکو کو مقامی رہائشیوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا ، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

رمضان آتے ہی لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا اور سال کے ابتدائی چار مہینوں کا جائزہ لیا جائے تو بعض وارداتوں میں تقریباً 100 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔لوٹ مار اور ڈکیتی کی ان واردتوں میں کراچی کے مکین کس کو قصوروار ٹہرائیں حکومت ، پولیس یا پھر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ؟ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس شہر کا کوئی پرسان حال نہیں ۔

بلاشبہ روشینوں کے شہر میں پیش آنے والے یہ واقعات اور ان میں دن بہ دن اضافہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت شہر قائد کی عوام کو تحفظ فراہم کرے اور موجودہ حالات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ اس کے علاوہ ، جرائم سے نمٹنے کے لئے عملی اقدامات کرے تاکہ عوام سکھ کی سانس لے سکیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *