جدید تکینک سے مقام ابراہیم کی نایاب تصویریں جاری


0

رب کائنات نے اپنے گھر خانہ کعبہ کو عظمت اور حرمت سے نوازا ہے۔ اسلامی تاریخ کی بدولت اللہ کا یہ گھر مسلمانوں کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اسلام کے بنیادی ارکان میں فریضہ حج اس پاک گھر کی زیارت و طواف کا نام ہے۔ اس کی اہمیت اس قدر زیادہ ہے کہ مسلمان چاہے دنیا کے کسی بھی حصؔے میں ہوں اور وہ کسی بھی جگہ نماز ادا کریں لیکن ان کا رُخ بیت اللہ یعنی خانہ کعبہ کی سمت ہوتا ہے ۔بیشک دین اسلام کے اس مقدس ترین مقام کی زیارت ہر مسلمان کا خواب ہے یہی وجہ ہے کہ اس سے جڑی ہر چیز ہمیں اپنے رب اور نبی پاک صلؔی اللہ علیہ وآلٖہ وسلؔم سے محبت و عقیدت کو مزید کئی گنا بڑھا دیتی ہے۔

دنیا بھر کے مسلمانوں کی اس مقام سے عقیدت و محبت کے پیش نظر ادارہ امور حرمین شریفین کے شعبے انجینئرنگ اسٹیڈیز و منصوبہ بندی کے اشتراک سے مسجد الحرام کے مختلف مقامات کی عکس بندی انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی سے کی گئی اور پہلے حجر اسود کی جدید تکنیک سے لی گئی خوبصورت اور واضح تصاویر منظر عام پر آئیں اور اب مقام ابراہیم کی نایاب تصاویر بھی سامنے آگئیں۔

Image Source: Twitter

حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے ان تصاویر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کیا گیا ہے۔ان تصاویر میں حضرت ابراہیم کے قدموں کے نشانات کو فوٹو امیجنگ ٹیکنالوجی کے ذریعہ باریکی بینی سے دکھایا گیا ہے۔ان تصاویر کو لینے سے قبل مقام ابراہیم کی اچھی طرح سے صفائی کی گئی اور کئی گھنٹوں کی مشقت اور محنت کے بعد حاصل کردہ تصاویر کو جاری کیا گیا ہے۔

مقام ابراہیم خانہ کعبہ سے 10 میٹر مشرق کی جانب صفا و مروہ کی سمت میں واقع ہے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اس پتھر پر کھڑے ہو کر خانہ کعبے کی تعمیر کی تھی اور اس پتھر پر ان کے قدموں کے نشانات بھی موجود ہیں۔

Image Source: Twitter

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے نگران ادارے نے ان تصاویر کو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیا ،جو شیئر ہونے کے بعد بہت مقبول ہورہی ہیں اور انہیں انتہائی پسند کیا جارہا ہے۔

مقام ابراہیم خانہ کعبہ سے 10 میٹر مشرق کی جانب صفا و مروہ کی سمت میں واقع ہے مقام ابراہیم کو ایک سنہرے جنگلے  کے ذریعے محفوظ کیا گیا ہے اور حجاج خانہ کعبہ کے طواف کے دوران مقام ابراہیم کی زیارت کرتے ہیں۔

Image Source: Twitter

رئیس حرمین شریفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مزید تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق حضرت ابراہیم علیہ السؔلام نے اس پتھر پر کھڑے ہو کر مسلمانوں کے مقدس مقام خانہ کعبے کی تعمیر کی تھی اور اس پتھرکے وسط میں حضرت ابراہیم علیہ السؔلام کے قدموں کے واضح نشانات موجود ہیں جن کی شکل بیضوی ہے، ان نشانوں کی اونچائی اور لمبائی 50 سینٹی میٹر کے قریب ہے۔

Image Source: Twitter

قبل ازیں ،مسلمانوں کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کی جنوب مشرقی سمت کے کونے پر نصب جنت سے اتارے گئے پتھر “حجر اسود” کی پہلی بار جدید تکنیک کے ذریعے اعلیٰ کوالٹی کی تصاویر شیئر کی گئیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

مختلف اسلامی روایات اور حوالوں کے مطابق “حجر اسود” کو جنت سے زمین پر اتارا گیا تھا اور یہ مقدس پتھر کئی صدی قبل اس وقت اتارا گیا تھا جب حضرت ابراہیم علیہ السؔلام اور ان کے صاحبزادے حضرت اسمٰعیل علیہ السؔلام خانہ کعبہ کی تعمیر کر رہے تھے۔یہ پتھر خانہ کعبہ کے جنوب مشرقی سمت کے کونے پر نصب ہے اور عازمین حج فرائض کی ادائیگی کے دوران اسے چومتے بھی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *