آٹھ نہار منہ بادام کھانے کے فائدے کیا ہیں ؟


0

بادام ایک انتہائی صحت بخش غذا ہے، اس سے انسانی جسم کو وٹامن ای، غذائی فائبر، میگنیشم، کاپر، زنک، آئرن، پوٹاشیم اور کیلشیئم سمیت 15 غذائی اجزاء حاصل ہوتے ہیں۔ اس لئے ہلکی پھلکی بھوک میں کچھ اور کھانے سے کہیں زیادہ بہتر ہے کہ بادام کھا لیا جائے کیونکہ بادام نہ صرف جسمانی توانائی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ متعدد ایسے طبی مسائل سے بھی حل کرتا ہے جن سے چھٹکارے کے لیے اکثر افراد مہنگی ترین دوائیاں استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔اس کے علاوہ باداموں کو اگر پانی میں بھگو کر کھایا جائے تو اس کے دگنے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

اس میں موجود منرلز، وٹامنز، میگنیشیم، کیلشیم، وٹامن ای اور اومیگاتھری فیٹی ایسڈ سے جسم چاق چوبند رہتا ہے۔

Image Source: Unsplash

لہٰذا اگر آپ اپنے دل اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں تو روزانہ صبح اٹھ کر چند بادام کھانا اپنی عادت بنالیں۔ صبح نہار منہ بادام کھانے کے آٹھ اہم فائدے کونسے ہیں، چلئیے جانتے ہیں؛

بادام میں موجود انزائم پانی میں بھیگ جانے کی وجہ سے فوری ہاضمے کا باعث بنتے ہیں جبکہ بادام خشک ہونے کی صورت میں اسے ہضم کرنے میں وقت لگتا ہے۔

یہ دل کی شریانوں کی سوجن میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔

Image Source: Unsplash

بادام میں موجود میگنیز، آئرن اور کاپر کی وجہ سے جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے۔

موسمِ سرما میں بادام کا باقاعدگی سے استعمال کرنے سے نزلہ زکام ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔

بادام میں موجود میں فاسفورس، میگنیشیم اور کیلشیم ہماری ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

ان میں وافر مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں، جو جسم کے خلیوں کو سکڑنے سے بچاتے ہیں۔

Image Source: Unsplash

اس میں شامل میگنیشیم دل کی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ہوتا ہے اور صبح سب سے پہلے کھانا دل کو زندہ رکھنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

بادام میں شامل فائبر، چکنائی اور پروٹین جسمانی کیلوریز کو کم کرنے اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: صبح نہار منہ پانی میں بھیگے بادام کے استعمال کے پانچ زبردست فوائد

تحقیق سے ثابت ہے کہ بادام میں موجود رائیبو فلاوِن اور ایلکرنٹائن کی وجہ سے دماغ نشوونما پاتاہے اور اعصابی کمزوری دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ویسے تو بادام کی بہت زیادہ مقدار کھانا بہت آسان ہوتا ہے مگر چوتھائی کپ یا 23 یا اس سے کم بادام کھانا صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے، کیونکہ زیادہ مقدار کھانے سے جسمانی وزن میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ یہ خیال رہے کہ 23 بادام زیادہ سے زیادہ حد ہے اس سے کم کھائیں تو زیادہ بہتر ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *