معصوم بچی کی غلطی، 42 فوڈ پینڈا رائیڈرز ایک ہی آرڈر لیکر گھر پہنچ گئے


0

فلپائن میں پیش ایک انتہائی انوکھا واقعہ جہاں ایک سات سالہ بچی نے فوڈ پینڈا پر چکن کے دو بوکس کے لئے آرڈر دینے کی کوشش کی لیکن انٹرنیٹ کنیکشن اور ایپ میں خرابی کی وجہ سے آرڈرز بیالیس بار پلیس ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق7 سالہ بچی کا تعلق فلپائن کے علاقے سیبو سے ہے، جو اپنی دادی کے ساتھ گھر میں اکیلی تھی تاہم اس دوران بچی کے والدین دونوں ہی کام پر تھے۔ بچی نے اسمارٹ فون کے ذریعے اپنے اور دادی کے لیے فوڈ پینڈا ایپ سے کھانا منگوایا لیکن ہوا پھر کچھ یوں کہ انٹرنیٹ کنیکشن کی خرابی کی وجہ سے آرڈرز بیالیس بار پلیس ہوگیا۔

Image Source: Facebook

بظاہر، یہ پہلا موقع نہیں تھا جب بچی نے آن لائن کھانے کا آرڈر دیا ہو۔ تاہم ، اس بار، انٹرنیٹ کنیکشن کی خرابی کی وجہ سے بچی نے انجانے میں 42 بار کھانا منگوالیا ۔ جب اس ایپ میں خرابی پیدا ہوئی تو بچی کی جانب سے بار بار ٹیپ کیا گیا، جس کے نتیجے میں یہ سب ہوا۔

یہ واقعہ گزشتہ مہینے کی 25 تاریخ کو پیش آیا، بچی اپنے گھر کے باہر پہنچنے والی 42 فوڈپینڈا رائڈرز کو دیکھ کر پریشان ہوگئی ۔ بیالیس بار کھانا آرڈر ہونا دراصل بار بار ایپ پر ٹیپ کرنے کا نتیجہ تھا۔

Image Source: Facebook

بچی کے پڑوسی ڈین کین سواریز جنہوں نے یہ واقعہ فیس بک پر شئیر کیا تھا ان کے مطابق ، ” ہوا یہ تھا کہ بچی اس ایپ پر بار بار ٹیپ کرتی رہی، اس سے بے خبر کہ سسٹم میں پہلے سے ہی کوئی خرابی موجود ہے۔”

اطلاعات کے مطابق ، ایک آرڈر کی قیمت صرف 189 پیسو($ 5.30 )ہے ، لیکن اسے تمام آرڈر کے 7،938 پیسو دینا تھے جبکہ بچی کے پاس صرف ایک ہی آرڈر کی ادائیگی کے لئے رقم تھی۔

Image Source: Facebook

پڑوسی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “بچی اپنی غلطی پر رو گئی تھی جس پر مجھے اس پر ترس آیا کیونکہ وہ نہیں جانتی تھیں کہ کیا ہوا ہے۔ اپنی غلطی کا پتہ چلنے پر، بچی روتی رہی، اس دوران بہت سارے پڑوسی بچی کی مدد کے لئے پہنچ گئے اور انہوں نے رائڈرز سے کچھ کھانا خریدا لیا، لیکن بہت سے رائڈرز کو کھانے کے ساتھ ہی واپس لوٹنا پڑا۔

لیکن کون بچی کو مورد الزام ٹھہرا سکتا ہے ل؟ وہ صرف کھانا آرڈر کرنا چاہتی تھی۔ بچی کی مدد کرتے ہوئے بہت سارے پڑوسیوں نے آرڈر خریدے، اس طرح ، ان میں سے اکثریت کو خالی ہاتھ نہیں جانا پڑا۔

کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ اگر آپ کے ساتھ ایسا ہو جائے؟ ہمیں پورا یقین ہے کہ ہمارے پاکستانی پڑوسی کافی مہربان ہیں وہ رائڈرز کو خالی ہاتھ نہیں جانے دیتے، امید ہے کہ 5 جی انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک ضرور انقلاب لائے گا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *