اداکارہ صنم چوہدری شوبز چھوڑ کر دین کی طرف کیسے مائل ہوئیں؟


0

اپنے روحانی سفر کو اپنانے کے بعد اللہ کی طرف متوجہ ہونے والی سابق اداکارہ صنم چوہدری نے حال ہی میں کچھ سوالات کے جوابات دیے اور بتایا کہ انہیں شوبز انڈسٹری چھوڑ کر روحانی راستہ اختیار کرنے کی آخر کیا وجوہات تھیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صنم چوہدری رواں برس اپنی سالگرہ سے ایک دن قبل اگست میں اپنا روحانی سفر شروع کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔ اداکارہ کی جانب سے یہ اعلان اپنی سالگرہ سے ایک دن پہلے کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں ان کے اہل خانہ نے خوشدلی سے ان کا فیصلہ قبول کیا اور انہیں پھولوں اور کیک سے سرپرائز دیا۔ ویڈیو کے کیپشن میں صنم نے لکھا کہ “میرے خاندان نے اللہ کی طرف رجوع کرنے پر اس طرح میرا استقبال کیا۔”

Image Source: Instagram

اس موقع پر میری مہرباں اداکار نے اپنے انسٹاگرام پروفائل سے پہلے شیئر کی گئی تمام تصاویر اور ویڈیوز کو بھی ہٹادیں تھیں اور صرف اپنے نکاح کی تقریب کی چند تصاویر چھوڑی تھیں۔ اس کے علاوہ انسٹاگرام پر ان کا بائیو بھی تبدیل کرکے “ایک مسلمان ، ایک ماں اور اسلام سیکھنا” کردیا تھا۔

Image Source: Instagram

لہذا اس سلسلے میں اس ہفتے کے شروع میں، سابقہ اداکارہ صنم چوہدری نے انسٹاگرام پر ایک لائیو سیشن کیا اور اپنے روحانی سفر کے حوالے سے مداحوں اور پرستاروں کے چند سوالات کے جوابات دیے۔

صنم چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ ایک حدیث کا حوالہ دے رہی ہیں، جو ان سے بہت قریب ہے: ’’تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور اس کا پیغام پھیلائے۔‘‘ لہذا “جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ میں ایک رولر کوسٹر سواری پر تھی۔ میں ایک اداکارہ تھی، میں بہت کامیاب تھی، ایوارڈز جیت رہی تھی، میری زندگی میں سب کچھ بہت اچھا تھا۔ لیکن “صرف ایک چیز تھی جس کی میں تلاش میں تھی وہ سکون تھا،”۔ “میرے پاس وہ سب کچھ تھا جو میں چاہتی تھی، میں نے شادی کی، میرے ہاں بچہ پیدا ہوا، لیکن میں مطمئن نہیں تھی۔”

Image Source: Instagram

انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے بیٹے کی پیدائش کے بعد اپنا وزن کم کیا اور تمام پروڈکشن ہاؤسز سے رابطے کئے، اور انہیں وقت دے دیا کہ اس ماہ میں کام کا آغاز کروں گی، البتہ ایک دن مجھے احساس ہوا کہ یہ میرا راستہ نہیں ہے،‘‘ “مجھے خاندان کی ضرورت تھی اور مجھے مل گیا، میں فکر مند تھی کہ اگر میں دوبارہ کام کرنا شروع کروں گی، تو میں مشغول ہو جاؤں گی۔”

اس دوران قرآن کا چیپٹر نمبر 2 پڑھنے کے بعد، میں نے خود کو قرآن سے جڑا ہوا محسوس کیا۔ مجھے محسوس ہوا کہ قرآن مجھ سے بات کر رہا ہے، اور تب میں نے اللہ کی طرف رجوع کیا اور پھر خود شناسی کا عمل شروع ہوا، اور میں نے خود کو پا لیا۔

سابقہ اداکارہ صنم چوہدری نے “ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اعتراف کیا کہ میرے لیے حجاب پہننا مشکل تھا۔” “لیکن بعد میں تسلیم کیا کہ میں غلط تھی، اس لیے میں اپنے خالق کو خوش کرنے کے لیے اسلام کی طرف لوٹ آئی۔”

واضح رہے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ صنم چوہدری اپنی ڈرامہ سیریل آسمانوں پر لکھا ، شیزا ، میرے مہربان ، اور عشق ہماری گلیوں میں کے علاوہ بہت سی دیگر ڈرامہ سیریلز میں شاندار پرفارمنس دے چکی ہیں۔

صنم چویدری نے نومبر 2019 میں خاموشی کے ساتھ اپنے دوست سومی چوہان سے شادی کرلی تھی ،ان کے شوہر امریکی شہر نیویارک میں مقیم ہیں اور گلوکاری کے ساتھ ساتھ میوزک کمپوزر بھی ہیں جب کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اس جوڑے کے گھر پہلے بیٹے کی ولادت بھی ہوئی ہے۔

کچھ عرصہ قبل ایک مداح نے ان کے بارے میں نامناسب کمنٹ کیا جو اسے مہنگا پڑ گیا اور ان کے شوہر نے مداح کو کرارا جواب دیدیا۔ اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر لینسز پہنے تصاویر شیئر کی گئی تھی، کسی نے تصویر کی تعریف کی وہیں ناقدین نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا، کسی نے اداکارہ کو ہارر فلم میں آنے کا مشورہ دیا تو فرحان نامی اکاؤنٹ نے تو حد ہی کردی اور صنم کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “چڑیل” کی طرح دِکھائی دے رہی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *