صنم چوہدری کے مداح کو نامناسب کمنٹ کرنا مہنگا پڑ گیا


0

آج کل انٹرنیٹ کی مدد سے لوگ ٹوئٹر، انسٹاگرام اور فیس بک پر اپنے پسندیدہ شخصیات کی زندگی کے ہر پل کی خبر رکھتے ہیں۔ سائبر ٹرولنگ سیلیبرٹیز کے لئے اب ایک عام سی بات ہوگئی ہے یہی وجہ ہے کہ اداکاروں کو آئے دن صارفین کی جانب سے بے معنی اور ناپسندیدہ تبصروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایسا ہی کچھ اداکارہ صنم چوہدری کے ساتھ بھی ہوا، لیکن ان کے شوہر اور معروف گلوکار اور موسیقار سومی چوہان نے ٹرول کرنے والے صارف کو کرارا جواب دے ڈالا۔

حال ہی میں اداکارہ صنم چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پر لینسز میں اپنی تصویر شیئر کیں گئیں، تو جہاں مداحوں نے لینسز میں ان کی خوبصورتی کی تعریف کی وہیں ناقدین کیسے پیچھے رہتے انہوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا، کسی نے اداکارہ کو ہارر (ڈراؤنی) فلم میں آنے کا مشورہ دیا تو کسی نے کہا کہ یہ لینس ان پر نہیں جچ رہے۔ فرحان نامی اکاؤنٹ نے تو حد ہی کردی اور صنم کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “چڑیل” کی طرح دِکھائی دے رہی ہیں۔

صارف کے اس نامناسب کمنٹ نے شوہر سومی چوہان کو سیخ پا کر دیا اور انہوں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے صارف کا منہ بند کروا دیا۔ انہوں نے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ “تو چڑیل، تم نے اپنی شناخت چھپانے کیلئے ماہرہ خان کی تصویر اپنی پروفائل پر لگائی ہوئی ہے۔”

Image Source: Instagram

البتہ صنم چوہدری نے سومی چوہان کی جانب سے دفاع کرنے پر کہا کہ اس بات نے مجھے کافی ہنسایا، میں اپنے شوہر سے بے حد محبت کرتی ہوں۔

Image Source: Instagram

ڈرامہ سیریل ‘آسمانوں پہ لکھا’، ‘بھول’، ‘گھر تتلی کا پر’ اور ‘میر آبرو’ جیسے کامیاب ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی صنم چوہدری نومبر 2019 میں امریکا میں مقیم میوزیشن و گلوکار سومی چوہان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد سے اسکرین سے دور ہیں تاہم سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔

Image Source: Dawn

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب صنم چوہدری کو صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، اس سے قبل بھی کئی افراد اداکارہ کے لئے نامناسب تبصرے کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ غنا علی کے شوہر کو لیکر تنقید اداکار احسن شدید خفا

اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کل سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ رکھنا جتنا آسان ہوگیا ہے، وہیں اس کی پیچیدگیاں اتنی ہی بڑھ گئی ہیں کیونکہ دن بہ دن لوگوں میں اس بات کا احساس کم ہوتا جا رہا ہے کہ ان کے صرف ایک منفی تبصرے یا ایک مذاق سے دوسروں کی زندگیاں کتنی متاثر ہوتی ہیں۔

اس حوالے سے گزشتہ دنوں اداکارہ و یوٹیوبر زویا ناصر نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ٹرولنگ کرنے والوں پر شدید برہم ہوئیں تھیں اور انہوں نے ناقدین کو جاہل اور بزدل قرار دیا تھا۔ پوسٹ میں اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ٹرولز لوگوں کے کیرئیر، تعلقات اور ذہنی سکون برباد کر رہے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *