وقار ذکاء نے شاہ رخ خان کو بھارت سے منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا


0

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور ٹی وی ریئلیٹی شو کے میزبان وقار ذکاء نے بولی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو سپورٹ کرتے ہوئے انہیں فیملی سمیت پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا۔

گزشتہ روز 22 اکتوبر کو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں وقار ذکاء نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں شاہ رخ خان کو مینشن کرتے ہوئے لکھا، سر، بھارت چھوڑ کر اپنے اہل خانہ کے ساتھ پاکستان منتقل ہوجائیں۔ ٹی وی میزبان نے اپنی ٹوئٹ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی مینشن کیا اور شاہ رخ خان کو یاد دلایا کہ نریندر مودی کی حکومت ان کے خاندان کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔

فی الحال وقار ذکاء کی اس پیشکش کا شاہ رخ کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔ وقار ذکاء کی جانب سے شاہ رخ خان کو بھارت چھوڑ کر پاکستان منتقل ہونے کے مشورے پر کئی لوگوں نے کمنٹس کیے اور جہاں کچھ افراد نے ان کی رائے سے اتفاق کیا، وہیں بعض نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ دوسروں کے معاملے میں ٹانگ اڑانے سے بعض رہیں۔ تاہم کئی نے یہ کمنٹس بھی کیے کہ شاہ رخ خان پاکستان آکر کیا کریں گے؟ یہاں کی فلم انڈسٹری کے اتنے اچھے حالات نہیں کہ انہیں فلموں میں کام ملے۔

Image Source: Twitter

بولی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کےخلاف پاکستانی سیلیبرٹیز بھی اداکار کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ وقار ذکاء سے قبل ڈرامہ سیریل ‘خدا اور محبت’ کے پہلے دوسیزنز سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سعدیہ خان اور سینیئرآرٹسٹ سیمی راحیل بھی شاہ رخ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر چکی ہیں۔

سعدیہ خان نے انسٹا اسٹوریز میں لکھا تھا کہ گندی سیاست میں آریان کو گھسیٹا جا رہا ہے۔ بغیر کسی شواہد کے اسے جیل میں رکھنا سمجھ سے باہر ہے۔ اداکارہ نے ہیش ٹیگز میں’ آریان کو رہا کرو اور ‘ہم شاہ رخ کے ساتھ ہیں’ کا استعمال کیا تھا۔ البتہ سیمی راحیل کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے بیٹے کا مسلمان ہونا ہی اس کا جرم ہے۔

Image Source: Facebook

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ہفتہ2 اکتوبرکی شب خفیہ اطلاع پر ممبئی کی بندرگاہ پر کروز شپ میں ہونے والی پارٹی پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا۔

آریان خان جمعہ 8 اکتوبر سے آرتھر روڈ جیل میں قید ہیں جہاں سے بعد ازاں انہیں مزید سیکیورٹی کے ساتھ خصوصی بیرک میں منتقل کیا گیا تھا۔ بدھ کے روز، آریان خان کو ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اکتوبر تک توسیع کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان مستعفی ہوں، مجھے ملک چلانے دیں، وقار ذکاء

دو روز قبل اداکار شاہ رخ بیٹے کی حراست میں آنے کے بعد پہلی بار ان سے جیل میں ملاقات کے لئے گئے تھے، جہاں انہوں نے بیٹے سے مختصر ملاقات کی۔ جبکہ اس دوران بڑی تعداد میڈیا نمایندگان موجود تھے، جنہوں نے شاہ رخ خان سے بیٹے کی حراست سے متعلق کئی سوالات کئے البتہ انہوں نے کوئی میڈیا ٹام نہیں کی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *