پیمرا نے ڈراموں میں قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر پابندی عائد کردی


0

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری جو راستہ اختیار کر رہی ہے، آج کوئی بھی اس نقطہ نظر سے قائل نہیں ہے۔ ڈرامہ میں جوڑوں کے درمیان قربت اور رومانس بڑھا چڑھا کر دکھایا جا رہا ہے۔ جس عموماً عوامی ردعمل دیکھا جاتا رہا ہے۔

اس طرح کے غیر اخلاقی ڈراموں پر کارروائی کرتے ہوئے پیمرا نے ڈراموں میں جوڑوں کے کرداروں کے غیر اخلاقی مناظر کا نوٹس لے لیا۔ پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ایسے تمام مناظر روکنے کے احکامات دیے ہیں، جن میں بیہودہ ڈریسنگ ، گلے ملنا اور بستر کے مناظر دیکھانا شامل ہیں۔

Image Source: Somethinghoute.com

نوٹیفکیشن گزشتہ روز کچھ اہم ہدایات کے ساتھ جاری کیا گیا ہے جو تمام ٹی وی چینلز کو کسی بھی قیمت پر فالو کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی چینلز کو جوڑوں کے درمیا ایسے تمام غیراخلاقی اور نامناسب مناظر نشر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ سب ایک طرح سے اسلامی تعلیمات اور “پاکستانی معاشرے کی ثقافت” کی خلاف ورزی ہے۔

Image Source: Daily Times

پیمرا کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ “معاشرے کا ایک بڑا طبقہ ” مانتا ہے کہ ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈراموں میں پاکستانی معاشرے کی “حقیقی تصویر” نہیں دکھائی دی جاتی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق “گلے ملنا/محبت کے مناظر/غیر ازدواجی تعلقات ، بیہودہ ڈریسنگ ، بستر کے مناظر ، اور شادی شدہ جوڑوں کی سینز کو اسلامی تعلیمات اور پاکستانی معاشرے کی ثقافت سے قطعی نظر انداز کیا جاتا ہے۔”

Image Source: Twitter

اس سلسلے میں قانون اور انسانی حقوق کے پیشے سے وابستہ ریما عمر کا کہنا ہے کہ “پیمرا نے بالآخر کچھ ٹھیک ایکشن لیا پے، شادی شدہ جوڑوں کے مابین قربت اور پیار پاکستانی معاشرے کی حقیقی عکاسی نہیں ہے اور اسے” گلیمرائزڈ “نہیں ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: مارننگ شع میں ڈانس نہ کرنے پر مہمان کامیڈین پر برس پڑے

واضح رہے نئی ہدایت کے پیچھے وجہ ، پاکستان سٹیزن پورٹل (پی سی پی) کے ذریعے موصول شکایات کی تعداد کو قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: مارننگ شو میں نامناسب مواد کی نشریات، جگن کاظم پر شدید تنقید

واضح رہے پیمرا اس سے پہلے بھی اس طرح کے اقدامات کر چکا ہے۔ پیمرا نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی لائسنس لینے والوں کو تمام غیر اخلا قی مناظر روکنے کے احکامات دے رکھے ہیں ، اور تمام پیمرا قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کا حکم جاری کیا ہے۔”


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *