پاکستان بھارت کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، کپل دیو


0

جیسا کہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ آج پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں، وہیں سابق بھارتی کپتان کپل دیو کی جانب سے ایک بڑا بیان سامنے آیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بات کی جائے تو پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے، اور وہ کسی بھی دن دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اے بی پی نیوز سے بات کرتے ہوئے کپل دیو نے کہا کہ بھارت بمقابلہ پاکستان ایک دلچسپ میچ ہونے جا رہا ہے۔ اس دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ اتوار کو کون سی ٹیم کا میچ پر غلبہ زیادہ رہے گا، تو بھارتی کرکٹر نے کہا، “میدان پر ایسی چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ دونوں ٹیمیں دباؤ میں ہوں گی، اس لیے یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ دباؤ کو کون بہتر سنبھالے گی۔

Image Source: Twitter

اگرچہ میں ان کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا ، پر پھر بھی میں یہ کہوں گا کہ پاکستان ٹی 20 میں ایک خطرناک ٹیم ہے ، وہ کسی بھی دن کسی کو بھی شکست دے سکتی ہے۔

اس موقع پر کپل دیو نے تسلیم کیا کہ ہندوستان بظاہر پیپر پر انڈیا ایک مضبوط ٹیم ہے۔ تاہم، انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ کوہلی کی ٹیم میدان میں ریتھم برقرار رکھ پائے گی یا نہیں۔

یہاں یہ بات بھی غور طلب ہے کہ بھارت اور پاکستان نے پچھلے دو سالوں میں ایک دوسرے کو نہیں کھیلا ہے ۔ جنوبی ایشیا کے دو ٹیمیں آخری بار آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ایک ٹکرائے تھے ، جس میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی تھی۔

Image Source: File

بھارت کے لیجنڈری کپتان اور آل راؤنڈر کپل دیو نے کہا کہ جب دونوں فریق آج ملیں گے تو ان کے درمیان “غیر یقینی صورتحال” کا عنصر ہوگا۔ “دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف نہیں کھیلی ہیں ، لہذا یقینی طور پر غیر یقینی صورتحال ہوگی۔ ہندوستانی ٹیم زیادہ مضبوط نظر آتی ہے لیکن پاکستان کے پاس غیر متوقع کھلاڑی بہت ہیں۔ حالانکہ مجھے لگتا ہے کہ بھارت کو اس کے بارے میں فکر مند نہیں ہونا چاہئے،‘‘

کپل دیو کا مزید کہنا تھا کہ “صرف ایک چیز ہے کہ دباؤ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ اگر ہندوستانی ٹیم دباؤ کو سنبھالنے میں ناکام رہی تو پاکستان بھی یہ میچ جیت سکتا ہے۔

واضح رہے متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ اس میچ کو ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ قرار دیا جا رہا ہے۔ بھارتی ٹیم کی کپتانی ویرات کوہلی کریں گے جبکہ پاکستان کی کپتانی بابر اعظم کریں گے۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: بھارتی کھلاڑی میچ ہارنے کے بعد معافیاں مانگا کرتے تھے، شاہد آفریدی

اس حوالے ایک حالیہ پریس کانفرنس میں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے ایک حیران کن خبر تھی، ان کے مطابق ایک مضبوط سرمایہ کار نے مجھے بتایا کہ اگر پاکستان آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا دیتا ہے تو پی سی بی کے لیے بلینک چیک تیار ہے۔

خیال رہے پاکستان مجموعی طور پاک بھارت مقابلوں میں ایک واضح برتری رکھتا ہے، البتہ افسوس کہ پاکستان آج تک بھارت کو ورلڈ کپ مقابلوں میں کبھی شکست نہیں دیکھا سکا ہے، پاکستانی پرستار جہاں اس بار قومی ٹیم کی جیت کے لئے دعاگو اور پرامید ہیں وہیں برسوں سے قائم اس بت کو توڑنے کا عظم دل میں سجائے ہوئے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *