رحمان ملک اور یوسف رضا گیلانی نے امریکی خاتون کے تمام الزامات کو مسترد کردیا


0
rehman malik and gilani

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی رحمان ملک نے اپنے کیخلاف لگنے والے ریپ کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت اور گھٹیا قرار دے دیا ہے۔

ترجمان سینیٹر رحمان ملک نے اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکی بلاگر کے الزامات کا مقصد رحمن ملک کی ساکھ کو متاثر کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی بلاگر نے تمام الزامات کسی مخصوص گروہ کے اکسانے پر لاگئے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ رحمن ملک سنتھیا رچی سمیت تمام خواتین کی عزت کرتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ عورتوں کے حقوق اور رتبہ و وقار کے لئے آواز بلند کی ہے ۔ وہ اس پورے معاملے پر کسی بھی قسم کے نازیبا الفاظ کا استعمال نہیں کریں گے کیونکہ رحمان ملک نے ہمیشہ کشمیر میں ہونے والے مسلمانوں پر ظلم کے کیخلاف آواز بلند کی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ واضح رہے یہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف تمام الزامات اس وقت عائد کئے گئے ہیں جب انہوں نے گزشتہ دنوں امریکی بلاگر سنتھیا رچی کی جانب سے محترمہ بے نظیر بھٹو پر الزامات عائد کئے تھے اور انہوں نے تمام الزامات کا نوٹس لے لیا تھا۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے نازیبا اور گھٹیا الزامات پر کسی بھی قسم کا جواب دینا بھی پسند نہیں کرتے ہیں ۔ سنتھیا دی رچی کا پاکستان آنے کا مقصد پاکستان میں موجود سیاست دانوں کو بدنام کرنا ہے۔ آخر ان کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ سیاست دانوں ایسے الزامات عائد کریں۔ جو بھی ایسے الزامات لگا رہا ہے اس کو شرم آنی چاہیئے۔

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے عہدے کا آدمی کیا وہ اس قسم کی کوئی حرکت صدر میں کرسکتا ہے۔ جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ یہ الزامات عائد کرنے والی خواتین بتائیں گی کہ وہ اس وقت ایوان صدر میں کیا کررہیں تھیں۔

جبکہ ساتھ ہی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایف آئی اے میں محترمہ بےنظیر بھٹو پر الزامات عائد کرنے پر امریکی بلاگر کی شکایت کرچکے ہیں۔ البتہ ان کے والد پر الزامات اس ہی کا ردعمل ہے۔

یاد رہے امریکی بلاگر سنتھیا دی رچی کی جانب سے فیس بک لائف سیشن میں سینیٹر رحمان ملک پر ریپ جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر صحت پر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *