سینیٹر رحمن ملک پر امریکی بلاگر کی جانب سے جنسی زیادتی کا الزام


0
rehman malik

پاکستان میں مقیم امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے ہنماؤں کے مابین کئی روز سے جاری سخت لفظوں کی جنگ میں شدت اس وقت اور مزید بڑھ گئی جب سنتھیا ڈی رچی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے نامور رہنماؤں پر زبردستی اور جنسی زیادتی جیسے سنگین الزامات عائد کئے۔

گزشتہ روز سنتھیا ڈی رچی نے اپنے ایک فیس بک لائیو سیشن کے دوران سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے حوالے سے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ رحمان ملک نے ان کو سال 2011 میں زبردستی اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب پاکستان میں حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوا کرتی تھی۔

https://www.facebook.com/story.php?story_fbid=3012638535481275&id=813627508735744&_rdc=2&_rdr

ساتھ ہی امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے اس واقعے کو بعد میں اپنے افیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر بھی تحریر کی صورت میں جاری کیا ۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ یہ بات بلکل درست ہے کہ ان کا سال 2011 میں سابق وزیر داخلہ پاکستان رحمان ملک کی جانب سے ریپ کیا گیا تھا ۔

جبکہ دوسری جانب سنتھیا ڈی رچی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین پر بھی اس معاملے میں سنگین الزامات عائد کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان دنوں شخصیات کی جانب سے ان کو سال 2011 میں جب وہ ایوانِ صدر میں مقیم تھیں ان شخصیات کی جانب سے دست درازی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

سنتھیا ڈی رچی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے حالیہ کچھ عرصے میں سوشل میڈیا پر پاکستان پیپلزپارٹی کے حوالے سے جو کچھ بھی کہا وہ سب کچھ درست ہے اور ان کے پاس ان تمام چیزوں کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ وہ اس معاملے پر مزید بھی بات کرنا چاہتی ہیں البتہ ان سوشل میڈیا پر ان کو سننے اور دیکھنے والے بچے بھی ہے لہذا وہ یہاں کھل کر بات نہیں کرنا چاہتی ہیں البتہ وہ خوشی کے ساتھ تمام ہونے والے معاملات کو غیر جانبدار صحافیوں سے کو بیان کرسکتی ہیں۔

جبکہ انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کو تنبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ کافی عرصہ سے پیپلزپارٹی ان کو ہراساں کرتی آئی ہے۔ البتہ اب وہ تیار ہیں سب نتائج دیکھنے کے لئے لیکن ان پر کوئی کسی بھی قسم کا حملہ ہوتا ہے وہ اس برداشت نہیں کریں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان پر پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے مختلف انداز میں حملے کئے جاتے ہیں، کبھی جالی ۔اکاؤنٹس کی صورت میں انکی ذاتی معلومات فراہم کی گئیں۔

اس تمام معاملے کے حوالے سے انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں یہ بھی لکھا کہ وہ ایک بہت ہی اچھے انسان سے پاکستان میں ملی ہیں جس نے اس تمام معاملے میں ان کی رہنمائی کی اور مجھے حوصلہ بھی دیا کہ میں اس حوالے سے بات کروں۔

یاد رہے کچھ روز قبل سیتھیا ڈی رچی کی جانب سے محروم بےنظیر بھٹو کے حوالے سے ایک متنازعہ بیان دیا تھا جس پر ابتداء میں کافی ردعمل پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے آیا تھا بعدازاں پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں معاملے کی شکایت درج کروائی تھا۔ دوسری جانب بلاگر سنتھیا نے بھی الزام عائد کیا ہے کہ اس ویڈیو کے جاری ہونے کے بعد سے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان اور ہمدردوں کی جانب سے دھمکایا اور ڈرایا جارہا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *