عمر شریف جیسا نہ کوئی تھا نہ ہوگا، کامیڈی کنگ کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا


0

پاک وہند میں ‘کامیڈی’ میں چند نام ایسے ہیں جنہوں نے اپنی ساری زندگی دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے میں خرچ کردی اور اپنے دل میں نہ جانے کتنے غم چھپائے جہدِ مسلسل میں مصروف رہے۔ ان ہی میں ایک نام پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار اور کئی فنی جہتوں کے مالک ‘عمر شریف’ کا جن کو ہم سے بچھڑے آج ایک سال گزر گیا ہے۔

انیس اپریل 1960 کو کراچی میں پیدا ہونے والے عمر شریف نے 1974 میں 19 سال کی عمر میں اسٹیج پرفارمر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز پورٹ سٹی سے کیا، 1980ء میں پہلی بار انہوں نے آڈیو کیسٹ سے اپنے ڈرامے ریلیز کئے، اور یوں وہ پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی کافی مقبول ہوئے۔

Image Source: File

’بکرا قسطوں پے‘ اور ’بڈھا گھر پے ہے‘ جیسے لازوال اسٹیج ڈراموں کو عمر شریف کے مداح آج بھی دیکھتے اور لطف اٹھاتے ہیں۔ ان کے مقبول اسٹیج ڈراموں میں دلہن میں لے کر جاؤں گا، سلام کراچی، انداز اپنا اپنا، میری بھی تو عید کرا دے، نئی امی پرانا ابا، یہ ہے نیا تماشا، یہ ہے نیا زمانہ، یس سر عید نو سر عید، عید تیرے نام، صمد بونڈ 007، لاہور سے لندن، انگور کھٹے ہیں، پٹرول پمپ، لوٹ سیل، ہاف پلیٹ، عمر شریف ان جنگل، چوہدری پلازہ وغیرہ شامل ہیں۔

Image Source: File

عمر شریف صرف اداکار ہی نہیں تھے، بلکہ میزبان، فلم ساز، ہدایت کار، شاعر، موسیقار، کہانی نویس اور مصور بھی تھے۔ انہی خدمات کے عوض انہیں نگار ایوارڈ اور تمغہ امتیاز سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا۔وہ واحد اداکار تھے جنہوں نے ایک سال میں چار نگار ایوارڈ حاصل کئے،انہیں تین گریجویٹ ایوارڈز بھی ملے۔ انہوں نے تقریبا 5 دہائیوں تک شوبز میں کام کیا ہے اور درجنوں، ڈراموں، اسٹیج تھیٹرز اور لائیو پروگرامز میں پرفارم کیا۔ عمر شریف کی زندگی پر اگر طائرانہ نظر ڈالیں تو ہمیں پتا چلتا ہے کہ وہ پیدا ہی کامیڈی کے لیے ہوئے تھےجبھی انہوں نے ہمیشہ بغیر اسکرپٹ کے مزاح تخلیق کیا۔ وہ حاضر دماغ تھے اور برجستہ گفتگو کرتے تھے،اور ان کا پورا کیرئیر اسی صلاحیت پر محیط رہا۔

Image Source: File

یہی وجہ ہے کہ ہندوستان کے مشہور مزاحیہ اداکار جونی لیور اور راجو شریواستو نے عمر شریف کی مزاحیہ اداکاری سے متاثر ہوکر انہیں ’دی گارڈ آف ایشین کامیڈی‘ کا لقب دیا تھا۔

مزید پڑھیں: کامیڈی کنگ عمر شریف کی اہلیہ کا شوہر کے نام جذباتی پیغام

اپنی زندگی کے آخری برسوں میں عمر شریف روحانیت سے کافی قریب ہوگئے تھے اور لکھنے پڑھنے سے بہت شغف بڑھ گیا تھا۔انہوں نے 5 کتابیں بھی لکھیں جو شائع تو ہوگئیں لیکن ان کی رونمائی ہونا باقی تھی۔اس کے علاوہ انہوں نے خود کو فلاحی کاموں کے لیے بھی وقف کر رکھا تھا۔نجی زندگی کی بات کریں تو لیجنڈری اداکار نے 3 شادیاں کیں، ان کی بیگمات کے نام دیبا عمر، شکیلہ قریشی اور زرین غزل ہیں، صرف پہلی بیگم سے ان کے 2 بیٹے ہیں، انہی سے ایک بیٹی تھی جن کا انتقال ہوچکا ہے۔ عمر شریف زندگی کے آخری دنوں میں بہت بیمار رہے اور ان کی رحلت کے حوالے سے جھوٹی خبروں اور افواہوں کا بازار بھی گرم رہا۔ انہی دنوں میں ان کے گھریلو جھگڑوں کی بازگشت بھی عدالت میں سنائی دی، وجہ تنازع جائیداد تھی۔ وہ 2 اکتوبر 2021 کو جرمنی کے نور نبرگ کے ایک اسپتال میں 61 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ان کو کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں دفن کیا گیا ہے۔

ان کے انتقال پر صدر، وزیراعظم کے علاوہ کئی پاک وہند کی کئی اہم اور نامور سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی ٹوئٹس کیں اور ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
1
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format