کامیڈی کنگ عمر شریف کی اہلیہ کا شوہر کے نام جذباتی پیغام


0

گزشتہ ماہ 2 اکتوبر کو اپنے خالق حقیقی سے جاملنے والے پاکستان کے ہر دلعزیز اور لیجنڈری اداکار، کامیڈین، رائٹر عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر کا کہنا ہے کہ وہ شوہر (عمر شریف) کی موت کا وسیلہ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گی، روز محشر گریبان پکڑیں گی۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈری اداکار عمر شریف کی بیوہ اور اداکارہ زرین غزل نے مرحوم اداکار عمر شریف کی تصاویر پر مبنی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے شوہر کے نام جذباتی پیغام شئیر کر دیا۔

Image Source: Facebook

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کردہ پیغام میں زرین عمر لکھتی ہیں کہ 40 دن سے انہوں نے ناشتہ اور کھانا نہیں بنایا ہے، انہیں شادی کے وقت کچھ نہیں آتا تھا، انہوں نے یہ سب عمر کے لئے سیکھا تھا۔ انہیں صبح شوہر عمر شریف کے لئے ناشتہ بناکر ٹرالی میں سجھا کر لانا اچھا لگتا تھا۔

زرین غزل نے مزید کہا کہ اب وہ صبح اٹھ کر چاے کا کپ سائیڈ ٹیبل پے نہیں رکھتی ہیں اور ہی اب وہ صبح بیڈ روم کا ٹی وی ان نہیں کرتی ہیں۔ اب آپ (عمر شریف) کی کرسی پے کوئی نہیں بھٹتا ہے، اس پے اپ کی کچھ چیزیں رکھی ہیں۔

Image Source: Facebook

بیوہ عمر شریف زرین غزل کا مزید کہنا تھا کہ سب بدل گیا ہے، موت تو آنی ہے مجھے بھی آئے گی مگر جو لوگ عمر شریف کی موت کے لے جو واسیلا بنے، وہ ان کو میں معاف نہیں کریں گی، وہ عمر شریف جو ساری دنیا کو ہنساتا تھا ان کو جس نے رولایا، وہ انہیں معاف نہیں کریں گی، وہ روز محشر گریبان پکڑیں گی، اللہ معاف نہیں کر یگا۔ 40 دن پہلے وہ شادی شدہ تھیں اور آج بیوہ ہیں۔ وہ معاف نہیں کریں گی۔

واضح رہے کامیڈی کے بادشاہ اور اداکار عمر شریف کا شمار برصغیر کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے ناصرف اپنی کامیڈی سے پاکستان بلکہ بھارت کے کئی ممتاز اداکاروں کو متاثر کیا۔ ان کے نقش قدم پر چل کر اور انہیں کاپی کرکے کئی لوگ بہترین کامیڈین بنے، جس کا وہ برملا اعتراف کرتے ہیں۔

خیال رہے انتقال سے قبل سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عمر شریف کی علالت سے متعلق مختلف تصاویر وائرل رہیں تھیں، جنہیں بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا تھا۔ جس پر اہلیہ زرین غزل نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ اسپتال سے نجی تصویر شئیر کرتے دیکھنا بہت افسوسناک ہے، انہوں نے تمام صارفین سے درخواست کی تھی کہ محض چند لائکس اور شئیر کے لئے بغیر تصدیق کے کچھ شئیر نہ کریں۔

کامیڈی کنگ عمر شریف ایک طویل عرصے سے دل عرضہ مبتلا تھے،وہ گزشتہ ماہ جرمنی کے نجی اسپتال میں دوران علاج 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ یہ خبر اہلخانہ سمیت پوری قوم کے لئے کسی صدمے سے کم نہ تھی، ہر آنکھ عمر شریف کی محبت میں اشکبار تھی۔ دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات بھیجے گئے، جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، حکومت کی جانب سے کامیڈین کے جنازے کو سرکاری اعزاز پروٹوکول دیا۔ مرحوم کی تدفین عبد اللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *