ترکش اداکار ایجن التان درزیتن اور پاکستانی ٹک ٹاکر کا معاہدہ ختم


0

گزشتہ برس دسمبر کے مہینے میں مشہور ومعروف ترکش ڈرامہ سیریز ارتغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار ایجن التان درزیتن نے اچانک ایک کاروباری سلسلے میں لاہور کا ایک مختصر دورہ کیا۔ اس دورے کی ذمہ داری ایک نجی کمپنی کے ایم ڈی اور ٹک ٹاک کاشف ضمیر کررہے تھے، جہاں ایجن التان درزیتن نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی ٹیکسٹائل کمپنی کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا معاہدہ کیا تھا جوکہ اب ترکش اداکار ایجن التان درزیتن نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے ساتھ وہ معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے مشہور ٹک ٹاکر اور بزنس مین کاشف ضمیر کی نجی ٹیکسٹائل کمپنی اور ترکش اداکار ایجن التان درزیتن کے مابین ایک ملین ڈالر کا ایک معاہدہ طے پایا تھا، اس سلسلے میں انہیں کمپنی کا برانڈ ایمبسڈر میں بنایا گیا، جس کے باعث انہیں شوٹنگ کے غرض سے رواں مہینے ایک بار پھر پاکستان آنا تھا۔

Image Source: Instagram

لیکن اس سلسلے میں اطلاعات اب خوش آئند نہیں ہیں، ایک مقامی ویب سائٹ کی جانب دعویٰ کیا گیا ہے کہ ترکش اداکار ایجن التان درزیتن نے پاکستانی بزنس مین اور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے ساتھ ناصرف ایک ملین ڈالر کا معاہدہ منسوخ کردیا گیا ہے بلکہ وہ اب رواں ماہ یعنی جنوری میں شوٹنگ کے لئے پاکستان بھی نہیں آرہے ہیں۔

ترکش اداکار ایجن التان درزیتن نے جہاں روز مرہ زندگی میں قیمتی مالیت کی سونے سے بنی چینیں وغیرہ پہنے والے چوہدری گروپ آف کمپنیز کے ایم ڈی کاشف ضمیر کی کمپنی کے ساتھ کئے جانے والے معاہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہیں ان کی جانب سے معاہدے کو اچانک ختم کرنے کی کوئی خاص وجہ بھی نہیں بتائی گئی ہے۔

Image Source: Youtube

مقامی ویب سائٹ کی جاری کردہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ترکش اداکار ایجن التان درزیتن نے جہاں معاہدے سے پیچھے ہٹنے اور اسے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہیں اس حوالے سے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ پاکستان اور ترکی کے مابین دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، لہذا وہ اپنے آئندہ ہونے والے دورے کو بھی منسوخ کررہے ہیں۔

خیال رہے اس قبل مشہور بزنس مین اور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے اپنے دیئے جانے والے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ رواں مہینے کی 12 اور 13 تاریخ کو ایک بار پھر پاکستان آئیں گے۔ اگرچہ اس دوران کئی موقع پر یہ خبر بھی مختلف حلقوں سے آتی رہی تھی کہ دونوں شخصیات میں اختلافات کے باعث معاہدہ ختم ہوگیا ہے تاہم اس کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

Engin Altan Duzyatan Aka Ertugrul Meets Humayun Saeed & Children From Make-A-Wish Foundation
Image Source: Instagram

جبکہ اگر ترکش ڈرامہ ارتغرل غازی کے حوالے سے بات کی جائے تو یہ 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کی تاریخ پر بننے والی مشہور ترکش ڈرامہ سیریز ہے، جو رواں برس پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر اردو زبان میں سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر یکم رمضان المبارک سے نشر کیا گیا تھا۔ چونکہ یہ ڈرامہ سریز مسلمان کی 13 ویں صدی کی فتوحات اور حالات پر مبنی ہے کہ کس طرح مسلمانوں دنیا پر حاکمیت کی لہذا پاکستان میں اس ڈرامہ سیریز کو خوب پسند کیا گیا ہے۔ اس ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ کے بانی ارتغرل غازی کا کردار ایجن التن درزیتین نے ادا کیا تھا۔

اس دوران پاکستان میں اس ڈرامے نے اپنی زبردست کہانی کے باعث جہاں اپنی مقبولیت کے تمام پرانے ریکارڈوں کو توڑے ہے وہیں اس ڈرامے میں کام کرنے والے ترکش فنکاروں نے پاکستان میں بھی خوب مقبولیت بھی حاصل کی ہے، آج اگر آپ کسی بھی پاکستانی سے ترکش فنکاروں کے نام پوچھیں تو یقین انہیں کچھ نام ضرور پتہ ہونگے اس ڈرامے کے باعث۔ جبکہ اس ڈرامے کے ہیرو یعنی ارتغرل غازی کا کرادر ادا کرنے والے ایجن ایلتن درزیتن کی پاکستان میں مقبولیت اب کسی پاکستانی فنکار سے کم نہیں رہی ہے۔ لوگ جہاں آج ان کی اداکاری سے بےحد متاثر ہیں، وہیں ان کی پرکشش شخصیت بھی اپنی ایک الگ پہچان رکھتی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *