ترک اداکار سے فراڈ کرنے والا ٹک ٹاک کاشف ضمیر پھر گرفتار


0

ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار کی شکایت پر پنجاب پولیس نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ترک اداکار نے کاشف ضمیر کے خلاف  آئی جی پنجاب کو ایک شکایتی ای میل بھیجی تھی، جس میں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کا ذکر کیا اور ثبوت بھی فراہم کیے۔ ای میل موصول ہونے کے بعد آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو تحقیقات اور ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

Image Source: Instagram

کاشف ضمیر کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ ریس کورس میں اداکار اینگن التان کے ساتھ نوسربازی کرنے پردرج کیا گیا۔ترک اداکار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر انہیں معاہدوں کے عوض جعلی چیک جاری کیے اور ان کا نام ،تصویریں بھی ان نے رضامندی کے بغیر استعمال کیں ۔

واضح رہے کہ کاشف ضمیر نے ایجن آلتان کو پاکستان بلایا اور جعلی کمپنی کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کے لیے 9 کروڑ کے جعلی چیک بھی ترکی بھجوا دئیے۔ لیکن جب ترک اداکار پاکستان پہنچے تو انکشاف ہوا کہ ان سے فراڈ ہوا ہے، جس کے بعد وہ ترکی واپس چلے گئے اور ترک سفارتخانے کی جانب سے چوہدری گروپ آف کمپنیوں کے مالک اور ٹک ٹوکر کی شکایت کا لیٹر محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوایا گیا، آئی جی پنجاب کے حکم پر شکایت پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

Image Source: Instagram

اس حوالے سے سی آئی اے کے ڈی ایس پی میاں شفقت کے مطابق کاشف ضمیر نے ترکش اداکار کے نام پر 90 لاکھ روپے کا جعلی چیک جاری کیا تھا۔ گرفتاری کے لئے جب سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے ملزم کے گھر چھاپہ مارا تو ان کے پاس گرین نمبر پلیٹ والی گاڑی ،اسلحہ اور مصنوعی سونے کے زیورات برآمد ہوئے۔ پولیس اہلکاروں کی پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے خود کو ایک سرکاری اہلکار کے طور پر متعارف کرایا۔ پولیس اہلکاروں نے ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول اور گولیاں بھی برآمد کیں۔

ڈی ایس پی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم ریکارڈ یافتہ ہے، اس کے خلاف لاہور اور سیالکوٹ میں فراڈ کے 6 مقدمات درج ہیں، ملزم جعلی سونے کے بھاری زیورات پہن کر فراڈ کرتا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کاشف ضمیر نے ترک اداکار کو دھوکہ دینے کی تمام خبروں کو مسترد کر دیا تھا۔ لیکن بعد میں پتہ چلا تھا کہ انہوں نے ترک اداکار سے وعدہ کی ہوئی رقم بھی ادا نہیں کی بلکہ معاہدے کا صرف آدھا حصہ ادا کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے ان میڈیا رپورٹس کو “بدنیتی پر مبنی مہم” کے طور پر مسترد کر دیا تھا۔ جبکہ منی بیگ کے مطابق ، مقامی برانڈز اور میڈیا کے نمائندے دراصل ترک اداکار سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کی وجہ سے کاشف ضمیر سے بدلہ لینے کیلئے انہیں بدنام کر رہے ہیں۔

Image Source: Instagram

اس حوالے سے نام نہاد بزنس مین کاشف ضمیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ میں انگین التان کو پاکستان لایا تھا جو کچھ برانڈز سے برداشت نہیں ہورہا اور وہ میرا نام خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے ایک اور ویڈیو بیان جاری کیا تھا، جس میں ترک اداکار سے معاہدے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ آدھی ادائیگی انہیں پاکستان آنے پر کی گئی اور باقی شوٹنگ اور کمرشل پر دی جائے گی کاشف ضمیر نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا تو اداکار انگین التان نے کوئی شکایت ہوتی تو ان کا کوئی بیان یا ٹوئٹ ہی سامنے آجاتا تو پاکستان کا میڈیا کیوں ایسی باتیں اچھال رہا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایسی باتوں سے دنیا میں پاکستان کا تماشا بن رہا ہے، ایسا ہونے پر کوئی بین الاقوامی اسٹار پاکستان نہیں آئے گا۔

بعدازاں ،گزشتہ سال بھی لاہور پولیس نے کاشف ضمیر کے خلاف شہری کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی تھی، جس پر کاشف ضمیر کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔ تاہم ترک اداکار کو دھوکہ دینا والا یہ نوسر باز اب جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *