ترکش اداکار کے میزبان کا کئی مقدمات میں نامزد ہونے کا انکشاف


0

جہاں گزشتہ ہفتے ملک بھر میں مشہور ترکش ڈرامہ سریز ارتغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار ایجن التان درزیتن کی پاکستان آمد پر عوام میں کافی خوشی اور جوش خروش دیکھنے میں آیا تھا۔ اس سلسلے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک مشہور ٹک ٹاک اسٹار اور نجی کمپنی کے ایم ڈی ان کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے. ان ہی کی دعوت پر ایجن التان درزیتن پاکستان تشریف لائے تھے، تاہم اس دوران ایک خبر کچھ گھنٹوں سے زیر گردش ہے ،جس نے سننے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا کہ میزبان ٹک ٹاکر ایک مطلوب مجرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے مشہور ترکش ڈرامہ سیریز ارتغرل غازی کے مرکزی کردار ایجن التان درزیتن پاکستان تشریف لائے تھے، اس ڈرامہ سیریز کے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد سے پاکستان میں ان کی کافی مقبولیت ہے، لہذا ایک کاروباری سلسلے میں ہوہ لاہور تشریف لائے تھے۔ البتہ اس دوران ان کے میزبان میاں کاشف محمود کو ان کے ساتھ ہر جگہ دیکھا گیا، یعنی پریس کانفرنس سے لیکر پاکستان آنے کے بعد وائرل تصاویروں میں وہ ان کے ساتھ موجود تھے۔

اگر میاں کاشف ضمیر کے حوالے بات کی جائے تو وہ ناصرف پاکستان کے ایک مشہور ٹک ٹاک ہیں بلکہ چودھری گروپ آف کمپنیز کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) بھی ہے۔ اس کی ایک اور وجہ شہرت، سونے کے زیورات بھی ہیں، کیونکہ وہ اپنی روز مرہ زندگی میں سونے سے بنی چینین اور بریسلٹ وغیرہ پہنا کرتے ہیں۔

Image Source: Twitter

اس دوران ایکسپریس نیوز کی جانب سے ایک خبر جاری کی گئی، جس کے مطابق میاں کاشف ضمیر ماضی میں 8 کرمنل کیسسز میں نامزد رہے ہیں۔ اس ہی حوالے سے پنجاب پولیس کے انکشافات کے مطابق میاں کاشف ضمیر دھوکا دہی، فراڈ، گاڑی چوری اور ڈکیتی جیسے مقدمات میں نامزد رہے ہیں۔

جہاں یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ ترکش اداکار ایجن التان درزیتن کو پاکستان لانے کا پورہ کریڈٹ میاں کاشف ضمیر کا ہے وہیں کچھ عرصہ قبل اپنے دیئے جانے والے ایک انٹرویو میں ٹک ٹاک میاں کاشف زمیر کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا تھا کہ وہ ترکی میں ایجن التان درزیتن سے ملے تھے اور وہ ان کے بہت بڑے فین ہیں، لہذا انہوں نے ایجن التان درزیتن کو ایک انگوٹی بطور تحفہ دی تھی، جس کی پاکستانی مالیت تقریبا 60 لاکھ تھی جوکہ پیور ڈائمنڈ اور گولڈ سے بنائی گئی تھی، جس پر ایجن ایلتن درزیتن نے خوش ہوکر انہیں 3 انگوٹھیاں دی گئیں تھیں، جو انہوں نے ڈرامے میں پہنی تھی۔

Image Source: Twitter

اس ہی دیئے جانے والے انٹرویو میں میاں کاشف زمیر کی جانب سے مزید بتایا گیا تھا کہ وہ جلد ایجن التان درزیتن کو اپنی کمپنی کا برانڈ ایمبسڈر بنانے بنانے جارہے ہیں، لہذا اس سلسلے میں ان کا ترکش اداکار سے 17 کروڈ روپے کا معاہدہ طے پایا گیا ہے جبکہ ترکی میں اداکار کے ساتھ ملاقات میں میاں کاشف ضمیر نے ایجن التان درزیتن سے سیکورٹی پلان اور رہائش کے حوالے سے تمام معاملات طے کرچکے ہیں جبکہ جن لوگوں سے ان کی ملاقاتیں ہونگی وہ بھی انہیں پہلے سے بتادی گئیں ہیں۔

جس کے بعد رواں مہینے کی 10 تاریخ کو ترکش اداکار ایجن التان درزیتن ایک مختصر کاروباری دورے کے سلسلے میں لاہور تشریف لائے تھے، جہاں انہیں نے پاکستانیوں کی جانب سے خوب محبت اور پیار سمیٹا اور پاکستان آکر وہ کافی خوش نظر آئے۔

اس دوران دورے پر آئے مشہور ترکش اداکار ایجن التان درزیتن نے جمعے کے روز مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا، کہ انہوں نے پاکستان کے دورے پر کچھ نئے پروجیکٹ سائن کئے ہیں جبکہ وہ پاکستان کی ایک پرائیویٹ ٹیکسٹائل کمپنی کے برانڈ ایمبسڈر بھی بن گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ارتغرل غازی کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ایجن التان درزیتن نے پاکستان میں ترکش ڈرامہ سریز ارتغرل غازی کی مقبولیت کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ترکش ڈرامہ سیریز کو بےحد پسند کیا۔ کہا کہ یہ ایک بڑی ڈرامہ سریز ہے جو اسلامی تاریخ پر مبنی ہے۔

ترکش اداکار ایجن التن درزیتن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو خوشخبری سنائی کہ “وہ پاکستان میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں، اور میں کیوں نہیں کروں گا، اگر آپ کے پاس میرے لئے کوئی اچھی کہانی ہے تو کیوں۔

اس ہی دوران ترکش اداکار ایجن التن درزیتن عرف ارتغرل غازی سے درخواست کی گئی کہ وہ کچھ اردو الفاظ میں بات کریں جو انہوں نے اپنے پاکستان کے پہلے دورے پر سیکھے ہیں، تو انہوں نے جہاں لاہور کے کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے لاہوری کھانے بےحد پسند آئے، تھوڑی بہت مرچے زیادہ تھیں تاہم کھانے انتہائی لذیز تھے جبکہ انہوں نے آخر میں مسکراتے ہوئے روائتی پاکستانی جملا بھی ادا کیا کہ “لاہور، لاہور ہے”.

واضح رہے 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کی تاریخ پر بننے والا مشہور و معروف ترکش ڈرامہ ارتغرل غازی رواں برس پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر اردو ڈبنگ میں سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر یکم رمضان المبارک سے نشر کیا گیا تھا۔ چونکہ یہ ڈرامہ سریز مسلمان کی 13 ویں صدی کی فتوحات اور حالات پر مبنی ہے کہ کس طرح مسلمانوں دنیا پر حاکمیت کی لہذا پاکستان میں اس ڈرامے کو خوب پسند کیا گیا تھا۔ اس ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ کے بانی ارتغرل غازی کا کردار ایجن التن درزیتین نے ادا کیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *