اداکارہ اشنا شاہ کینڈین یوٹیوبر کی تنقید پر آگ بگولا


0

موٹر بائیک پر دنیا گھومنے کی خواہش رکھنے والی مشہور معروف کینیڈین یوٹیوبر اور وی لاگر روزی گیبریل سے آج کون واقف نہیں ہے۔ ان دنوں یوٹیوبر پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقام ہنزہ میں موجود ہیں۔ جہاں مقامی افراد نے اپنے ایک دیرینہ مسئلے کو اُجاگر کرنے کے ان سے مدد مانگی ہے، کہ شاید اگر وہ اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کریں تو ان کا مسئلہ جلدی حل ہوسکے۔ لہذا اس سلسلے میں وی لاگر نے سوشل میڈیا پر “پیور نارتھ یعنی نارتھ کو صاف رکھیں’ کے نام سے ایک پیغام جاری کیا، تاہم پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ روزی گیبریل کے اس پیغام سے خوش نظر نہیں آتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں وی لاگر روزی گیبریل نے مقامی افراد سے بات چیت کے اسکرین شارٹس شئیر کئے، جس میں انہوں نے ہنزہ میں جاری فیسٹول کی کچھ تصویریں بھی شئیر کیں۔ ان پیغامات میں بیشتر مقامی افراد نے ان علاقوں میں سیاحت کے غرض آنے والوں کو جہاں خوش آمدید کہا، وہیں انہوں نے ان کے علاقوں میں کچرا اور گندگی پھیلانے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

rosie gabrielle
Image Source: Instagram

اس حوالے سے متعدد افراد نے شکایت کی کہ کس طرح حال ہی میں آنے والے سیاحوں نے کس طرح “فحاشی” اور منشیات کی ثقافت کو یہاں پھیلایا ہے اس کی ہم بالکل اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔ مقامی لوگوں کو سیاحوں کا استقبال کرنا بے حد پسند ہے اور وہ مختلف میوزک فیسٹیول کے انعقاد پر بھی خوش ہیں لیکن اس قسم کی ڈانس پارٹیز میں اب جو ہورہی ہے، اس سے انہیں اپنی روایات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

روزی گیبریل کی پوسٹ کے عنوان سے اس کے اپنے کچھ خیالات بھی نظر آتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی سفر کی کمی نے لوگوں کو شمال مشرق کی طرف جانے پر مجبور کردیا ہے ، لیکن وہ منشیات ، فحاشی اور کوڑے کے تحفے لیکر یہاں آ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ، انہوں نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سفر کرنے کے اپنے تجربات بھی شیئر کیے۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والی یوٹیوبر نے مزید کہا کہ وہ مشکل سال کے بعد لوگوں کو سفر کرنے اور آرام کرنے کی ضرورت کو سمجھتی ہیں۔ تاہم سیاح اپنی بےفکری کے باعث ان خوبصورت مقامات کو تباہ کررہے ہیں۔ روزی گیبریل نے مقامی لوگوں کے ساتھ مشترکہ طور پر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ مقامی افراد سیاحوں کا استقبال کرنا پسند کرتے ہیں، لیکن سیاحوں کے طریق کار پریشان کن ہیں۔

وی لاگر روزی گیبریئل کی جانب سے پاکستانیوں پر ہونے والی تنقید اداکارہ اشنا شاہ کو ایک آنکھ نہ بھائی اور اداکارہ نے روزی گیبریل کو ان کے بیان پر جواب کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ حکومت پاکستان کو  یوٹیوبر کو ویزے جاری کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

Image Source: Twitter

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ اشنا شاہ نے روزی گیبریئل کی اسٹوری شئیر کی اور کہا کہ ہمیں درست ہونے کیلئے آپ کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ہمیں فیصلہ سنا دینے والے،  ہتک آمیز ، گورے نجات دہندہ بننے کی کوشش کرنے والے لوگوں کو پسند نہیں آتے۔

Image Source: Instagram

یہ بات انتہائی غور طلب ہے کہ بحیثیت قوم ہمارا روائیہ صاف ستھرائی کو لیکر سنجیدہ نہیں ہے، ہم اپنا گھر تو صاف رکھتے ہیں، مگر اپنی گلی، محلہ اور پارک ہماری ترجیحات میں نہیں ہوتا ہے۔ خیر سے پکنک پوائنٹس کی بات کی جائے تو حالات کافی خراب ہیں۔ ہم نے اپنی لاپرواہی سے بیشتر خوبصورت مقامات کو کچرے اور گندگی کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ لہذا اگر روزی گیبریل کی جانب سے یہ بات کی گئی ہے، تو ہمیں سوچنا ضرور چاہئے کہ ہماری غلطی کہا ہے، کیونکہ بحرحال یہ تمام مقامات ہمارے ہیں، ان کی حفاظت کی ذمہ داری ہم سے زیادہ کسی کی نہیں ہے۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر اداکارہ اشنا شاہ اور اداکار عمران عباس کی شادی کی خبریں وائرل ہوئیں تھی۔ جسے بعدازاں دونوں فنکاروں کی جانب سے تردید کرتے ہوئے، انہیں افواہیں قرار دیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *