ٹک ٹاکر علی خان کا لائیو سیشن میں خاتون مداح کو “کالی لڑکی” کہنے پر شدید ردعمل


0

کسی بھی معاشرے میں انسانی تفریق کو کسی صورت اچھا نہیں سمجھا جاتا ہے، اگر کسی میں معاشرے میں یہ چیز پائی جاتی ہے تو وہ معاشرہ پستی کی سب سے نچلی سطح پر تصور کیا جاتا ہے۔ اور اگر کسی معاشرے میں انسانی تفریق محض انسانی رنگ کی بنیاد پر ہے، تو اسے ایک بوسیدہ معاشرے کی بوسیدہ سوچ کی عکاسی کے برابر سمجھا جائے۔ معذرت کے ساتھ ہمارے معاشرے میں یہ چیز کہیں نہ کہیں آج زندہ ہے، جن کی مثالیں ہمیں مختلف انداز میں آئے دن نظر آتی ہیں۔ ایسی ہی ایک حالیہ مثال ٹک ٹاک اسٹار علی خان کے حوالے سے زیر گردش ہیں، جسں میں انہوں اپنی ایک خاتونِ مداح کا مذاق محض اس کے چہرے کے رنگ کی بنیاد پر اڑایا۔

سوشل میڈیا آج دنیا میں وہ پلیٹ فارم ہے جس نے ہر انسان کو آج اس قبل بنادیا ہے کہ وہ ناصرف اپنی بہترین اور منفرد صلاحیتوں کو زبردست انداز میں لوگوں کو دیکھا سکتا ہے بلکہ اسے اپنا ذریعہ آمدن بھی بنا سکتا ہے، آج سوشل میڈیا پر اپنا ٹیلنٹ دیکھانے والے لوگ فنکاروں جتنی مقبولیت رکھتے ہیں۔ ان ہی لوگوں میں ایک نام ٹک ٹاک اسٹار علی خان کا ہے، جن کا تعلق حیدرآباد سے ہے، جنہوں چھوٹے عرصے میں ٹک ٹاک کے ذریعہ اپنا نام کمایا، آج ان کے 6 ملین سے زائد فالورز بھی ہیں۔ یہ اس چیز کا ثبوت ہے کہ عوام کی جانب سے ان کے ٹیلنٹ کی قدر کی گئی اور انھیں محبت دی گئی۔

تاہم یہ بات بھی حقیقت ہے کہ کوئی بھی فنکار اگر فنکار ہے تو وہ صرف اور صرف عوام کی مرہون منت ہے، اگر کوئی شخص اسٹار بننے کے بعد یہ سمجھ لے کہ وہ اب کچھ بھی بولے اور کہیں اور عوام اسے پسند کرے گی تو وہ یقیناً احمقوں کی جنت میں ہے۔ ایسا ہی کچھ ٹک ٹاک اسٹار علی خان کے معاملے میں ہوا، جنہوں نے اپنی ایک پرستار کا مذاق محض رنگ کی بنیاد پر آڑایا۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاک اسٹار علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے مداحوں کے لئے ایک چٹ چیٹ سیشن کا آغاز کیا ، جس میں کچھ دیر بعد انہوں نے اپنی ایک مداح کو دعوت دی، جس میں انہوں خاتون مداح سے کہا کہ ان کے ساتھ موجود “بچہ آپ کو دیکھ کر ڈر رہا ہے، یہ بول رہا ہے کالی لڑکی، جاکر اپنا چہرہ صاف کریں۔ یہی نہیں ٹک ٹاکر علی خان نے مزید کہا کہ ڈر رہا ہے تھوڑا، آپ کیمرہ صاف کرو. “

اس پوری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاکر علی خان کی جانب سے اپنے ادا کئے گئے الفاظ پر کسی بھی قسم کی معذرت یا شرمندگی کا اظہار نہیں کیا گیا، وہ بچے کی باتوں پر محض ہنستے ہوئے دیکھائے دیئے، جبکہ سامنے سے لائن پر موجود خاتون مداح کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ علی خان کو بھائی بھائی بول کر پکارتی رہیں تاہم علی خان کی جانب سے اس پر کوئی دھیان نہیں دیا گیا۔

اس تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے خاتون کی جانب سے شرمندگی کے باعث اپنے چہرے سے کیمرے کو ہٹا لیا گیا، یہاں یہ غور کرنے والی بات ہے کہ کسی انسان کا یہ جملے سننے کے بعد کیسا ہوگیا ہوگا، ان جملوں سے کتنی دل آزاری ہوئی ہوگی۔

جوں اس لائیو سیشن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی لوگوں کی جانب سے ٹک ٹاک اسٹار علی خان پر سخت تنقید کی گئی، لوگوں کا عام خیال ہے کہ ان کا یہ روائیہ ناصرف غیراخلاقی ہے بلکہ غیرانسانی بھی تھا۔

بعدازاں اس تمام تر تنقید اور غصے کے بعد ٹک ٹاک اسٹار علی خان کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی تمام گفتگو کو غلط رنگ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں ان خاتون کی ویڈیو بھی شئیر کی جس میں ان خاتونِ کا کہنا تھا کہ اس پوری گفتگو کو بالکل انداز میں دیکھا گیا ہے، علی خان اچھے انسان اور وہ خواتین کی بہت عزت کرتے ہیں۔

خیال رہے خاتون کی جانب سے آنے والے جواب سے یہ بات ہرگز درست نہیں ہوتی کہ ان کا عمل بالکل ٹھیک یا قابل قبول تھا، ان کے الفاظ خصوصاً رنگ کے بارے میں وہ غلط ہی تصور کئے جائیں گے۔ یہ علی خان سمیت تمام لوگوں کے لئے ایک سبق آموز بات ہے کہ وہ فنکار ہیں لوگ انہیں پسند کرتے ہیں ان کی جانب سے یہ منفی باتیں ایک اچھا عمل نہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *