شمالی وزیرستان دھاکہ: پاکستان آرمی کے بہادر کیپٹن عمر فاروق چیمہ شہید


0

شمالی وزیرستان میں IED دھماکے میں پاک فوج کا ایک اور چراغ بجھ گیا۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں مبینہ طور پر ہونے والے آئی ای ڈی دھماکے میں نوجوان کیپٹن عمر فاروق چیمہ اور پانچ دیگر افراد سمیت چھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں یہ دھماکا اس وقت ہوا جب کیپٹن عمر فاروق چیمہ ڈیوٹی پر مامور تھے اور اس دھماکہ کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوجوان کپیٹن عمر فاروق چیمہ کی ابھی 7 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی ۔

اس حوالے سے کپیٹن عمر فاروق چیمہ کی اپنے دوست سے ہونے والی آخری چیٹ بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں ان کے دوست ان سے واپس آنے کا پوچھتے ہیں تو وہ جواباً کہتے ہیں مجھے لگتا ہے کہ میں شہید ہوجاؤں گا۔

پاک افواج کے اس باہمت جوان کی شہادت پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر صارفین نے ان کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا اورشہادت کے درجے پر فائز ہونے پر تعریفی کلمات سے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

عمر فاروق چیمہ پاک افواج کے فوجیوں میں سے ایسے ہی ایک فرض شناس فوجی ہیں جو قوم کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔اس میں کو ئی شک نہیں کہ پاک فوج نہ صرف ہماری سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے بلکہ وہ ملک کے سول امور کو بھی سنبھال رہی ہے۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ افواج پاکستان کو درپیش چیلنجز کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ۔

اس سے قبل ، خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع اسپلگا ، میرانشاہ ، اور شمالی وزیرستان میں بھی انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن (IBO) کے دوران پاک فوج کے دو نوجوان دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہادت قبول کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ 03 ستمبر کو شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملے میں نوجوان لیفٹیننٹ ناصر خالد ساتھیوں سمیت جام شہادت نوش کر گئے تھے۔ جواں سالہ لیفٹیننٹ ناصر خالد کی شہادت پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور سوشل میڈیا پر شہید لیفٹیننٹ ناصر خالد کے لئی بھی لوگوں نے والہانہ انداز سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا جیسا کہ کیپٹن عمر فاروق چیمہ کے لئے کر رہے ہیں۔

بلاشبہ یہ بہادر فوجی ملک کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے میں ذرا بھی نہیں ہچکچاتے لیکن یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ ان جوانوں کی جام شہادت پیچھے ان کے ماں باپ ، بیوی بچے اور خواب سبھی کچھ چھوڑ جاتی ہے۔ ان فوجیوں کے لئے سب سے بڑھ کر ایک ہی چیز اہمیت کی حامل ہے وہ ہے پاکستان اور اس کی عوام کا تحفظ جو ان کے نزدیک ہر چیز سے بالاتر ہے ۔اسی فرض شناسی کی بدولت پاک افواج قوم کی محبت اور احترام کی مستحق ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *