ٹانگوں سے محروم ایتھلیٹ نے عالمی ریکارڈ بناکر دنیاکو حیران کردیا


0

امریکا میں ٹانگوں سے محروم ایتھلیٹ زیون کلارک نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا، اور اپنے ہاتھوں سے سب سے اونچی باکس جمپ اور ڈائمنڈ پش اپس لگا کر گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام درج کروالیا۔

تفصیلات کے مطابق 24 سالہ زیون کلارک پیدائشی طور پر ٹانگوں کے بغیر ہیں اور وہ اپنا ہر کام ہاتھوں سے بخوبی کرلیتے ہیں، انہوں نے  اپنے ہاتھوں سے 33 انچز کی سب سے اونچی باکس جمپ لگائی، اس کے علاوہ انہوں نے تین منٹ میں 248 ڈائمنڈ پُش اپس لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔زیون کلارک نے اپنا یہ ریکارڈ لاس اینجلس میں قائم ایک جم میں بنایا اور ان کا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج ہوگیا۔اس سے قبل وہ فروری 2021 میں اپنے ہاتھوں کی مدد سے ‘دنیا کا سب سے تیز دوڑنے والا آدمی’ کا ٹائٹل بھی مل چکا ہے، انہوں نے 2 میٹر کا فاصلہ صرف 4 منٹ 78 سیکنڈز میں طے کیا تھا۔

Image Source: Facebook

زیون کلارک کی نجی زندگی پر نظر ڈالیں تو بچپن میں ان کی والدہ ان کو اسپتال میں ہی چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔ جس کے بعد وہ 16 سال تک مختلف گھروں میں لے پالک بچے کے طور پر پلتے رہے اور ہر طرح کی پریشانیوں کا سامنا بھی کیا۔پھر 2013ء میں کمبرلی ہاکنز نامی خاتون نے ان کو اپنا بیٹا بنا کر مستقل طور پر اپنے پاس رکھ لیا۔

Image Source: Facebook

اپنی زندگی کے بارے میں زیون کلارک کا کہنا ہے کہ ان کے لیے زندگی سب سے بڑا چیلنج تھی جسے انہوں نے سخت محنت سے آسان کیا اور انہوں نے کامیابی حاصل کرنے کے لیے ہر وہ کام کیے جو ایک عام انسان کرسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اداکاری سمیت باڈی بلڈنگ بھی کی اور ریسلنگ میں مہارت حاصل کرکے دنیا کو دکھا دیا کہ ان میں سب کچھ کرنے کی صلاحیت ہے۔

دوسروں کو حوصلہ دینے کے لئے انہوں نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ کے علاوہ ذاتی ویب سائٹ بھی بنائی ہوئی ہے۔ زیون کی زندگی پرنیٹ فلکس نےایک مختصر ڈاکیومینٹری بھی بنائی ہے۔جبکہ وہ خود ایک امریکی مصنف کے تعاون سے اپنے بارے میں ایک کتاب ”زیون:ان میچڈ” بھی لکھ چکے ہیں۔ زیون اب وہ 2024ء کے سمر اولمپکس اور پیرالمپکس میں حصہ لینے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

Image Source: Facebook

معذوری اکثر لوگوں سے ان کے جینے کا احساس چھین لیتی ہے اور ان کے لئے مجبوری بن جاتی ہے، لیکن ان ہی لوگوں میں بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی ہمت سے ہر معذوری کا مقابلہ کرتے ہیں اور معاشرے کے لئے مثال بن جاتے ہیں۔ایسا ہی کراچی سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان عبدالوہاب ہے جو بینائی سے محروم ہونے کے باوجود ایک ماہر مکینک کے طور پر شہر میں مشہور ہے۔یہ نوجوان بینائی کو اپنی کمزوری سمجھے بغیر اپنے لئے روزگار کمارہے ہیں۔یہ محنت کش نوجوان اپنا کام پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ کرتا ہے۔موٹر سائیکل کی وائرنگ، کلچ پلیٹ، بریک شو اور پورے انجن کی تبدیلی سمیت موٹر بائیک کا کوئی ایسا کام نہیں ہے جو عبدالوہاب کے بائیں ہاتھ کا کھیل نہ ہو۔یہ کہنا بجا ہوگا کہ قدرت نے جہاں ان سے آنکھوں کی بینائی لی ہے وہیں انہیں اس کام کا اتنا تجربہ دیدیا کہ ان کی ماہرانہ صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے گاہک بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *