خاتون مداح نے عاصم اظہر سے ساڑھی خراب ہونے کا دکھڑا رویا


0

حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا، عاصم اظہر کی جانب سے اس ٹویٹ کے کچھ دیر بعد ہی ان کی ٹائم لائن پر سوالات کا تانتا بندھ گیا، جس میں صارفین نے ہیش ٹیگ آسک عاصم کا استعمال کرتے ہوئے گلوکار سے دلچسپ سوالات کیے۔

Asim Azhar Urges Prime Minister Imran Khan To Life The Ban On PUBG
Image Source: Twitter

زیادہ تر مداح گلوکار کی نجی زندگی سے متعلق جاننے کے خواہشمند تھے اس لئے انہوں نے گلوکار سے ہر قسم کے سوالات پوچھے۔ جبکہ بعض صارفین نے گلوکار کے ساتھ اپنی مشکلات بھی شیئر کیں۔ گلوکار نے مداحوں کے سوالوں کے جواب دینے کے ساتھ مفید مشورے بھی دئیے۔

سوال جواب کے اس سیشن میں ایک خاتون فالوور نے تو گلوکار کے سامنے دکھڑا رویا کہ درزی نے ان کی ساڑھی خراب کردی ہے جس سے انہیں اپنی دنیا ٹکڑوں میں بٹتی نظر آرہی ہے۔ خدیجہ بنت آصف نامی ایک صارف نے لکھا کہ “میرے درزی نے میری ساڑھی برباد کردی۔ کوئی نہیں ہے جس کے ساتھ میں اپنا دکھ بانٹ سکوں، ہر کوئی اپنے آپ کو اداس محسوس کر رہا ہے کون میری بات سنے گا۔ مجھے کچھ تجویز کریں۔”

کمال مہربانی دکھاتے ہوئے عاصم نے اپنے دوست اور معروف فیشن ڈیزائنر جوفا کو خاتون کا مسئلہ بتایا جنہوں نے مدد کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ عاصم اظہر نے خاتون مداح سے متعلق عاصم جوفا کے ساتھ اپنی گفتگو کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

عاصم اظہر نے اپنے پریشان مداح کو جواب میں کہا کہ “یار مجھے افسوس ہے کہ ایسا ہوا ،” میں نے ابھی اپنے دوست عاصم جوفا سے آپ کے لیے بات کی ہے۔ آپ اسے اپنی تفصیلات بھیجیں۔ عاصم اظہر کے اس فوری جواب پر مداح کی خوشی دیدنی تھیں۔ انہوں نے گلوکار کو ٹوئٹ میں لکھا کہ “او ایم جی مجھے یقین نہیں آرہا، عاصم اظہر آپ بہت اچھے ہیں!”

اب دیکھنا یہ ہے کہ عاصم جوفا ،گلوکار عاصم اظہر کی فین کی ساڑھی کو کیسے ٹھیک کرینگے ۔امید ہے کہ مداح جلد ہی ساڑھی اور اس تجربے کے بارے میں صارفین کو آگاہ کرینگی۔

عاصم اظہر باصلاحیت گلوکار ہونے کے ساتھ اچھے انسان بھی ہیں اور وہ اکثر وبیشتر اپنے مداحوں کے مسائل اور مشکلات حل کرتے نظر آتے ہیں۔ گزشتہ سال بھی عاصم اظہر نے ایک مداح کی دادی کے علاج کیلئے مالی مدد کی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اُسامہ نامی صارف نے اپنی پریشانی بتاتے ہوئے کہا کہ اُن کی دادی کے گلے کے کینسر کی تیسری اسٹیج کی تشخیص ہوئی ہے جس کے علاج کیلئے انہیں 51 ہزار روپے کی خطیر رقم درکار ہے۔ عاصم اظہر نے صارف کو جواب دیتے ہوئے اُن سے نمبر مانگا اور لکھا کہ کوئی فکر کی بات نہیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔ عطیہ جمع ہو جانے کے بعد اُسامہ نامی صارف نے بتایا کہ انہیں عاصم اظہر کے توسط سے خطیر رقم کا عطیہ ملا ہے۔صارف نے اپنی ٹوئٹ میں عاصم اظہر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عاصم اظہر نے اپنے جوابی ٹوئٹ میں صارف کی دادی کے لئے دعائیہ کلمات لکھے اور کہا کہ اللہ آپ کی نانی اور ہمارے سارے بزرگوں کو صحت اور خوشی دے (آمین)۔

مزید پڑھیں: عالمی ریکارڈ ہولڈر زارا نعیم بھی گلوکار عاصم اظہر کی مداح نکلیں

عاصم کے اس اقدام پر جہاں کئی سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سراہا تو کہیں کچھ لوگ ان پر یہ کہتے ہوئے تنقید کرتے دکھائی دئیے کہ انہیں یہ کام پردے میں کرنا چاہئے تھا نہ کہ یوں سرِ عام سب کو یوں بتا بتا کر کریں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *