حافظ آباد میں زیادتی کی شکار خاتون سے پولیس کا انسانیت سوز روئیہ


0

حافظ میں پیش آیا ایک انتہائی انسانیت سوز واقعہ جہاں جنسی درندوں نے شادی شدہ خاتون کو اپنی حوس کا نشانہ بنایا وہیں بےبس اور مجبور عورت جب انصاف کی تلاش میں تھانے گئی، تو بےشرم اور بےحس پولیس اہلکاروں نے انصاف دلوانے کے بجائے الزمان کی سرپرستی کرتے ہوئے خاتون کو ہی اہلخانہ کے ہمراہ تھانے میں بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر حافظ میں ظلم وزیادتی کا ہولناک واقعہ سامنے آیا، جس میں صنوبر نامی شادی شدہ خاتون کو حمزہ نامی ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھر میں اکیلا پاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور موقع پاکر فرار ہوگئے۔

Image Source: File

اس سلسلے میں متاثرہ خاتون اور ان کے اہلخانہ نے مجرمان کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا، چنانچہ خاتون شوہر اور والدہ کے ہمراہ دادرسی کے لئے تھانے گئیں، تو تھانے کے ایس ایچ او نے ملزم کے ساتھ خاتون، اس کے شوہر اور والدہ کو بھی حوالات میں بند کر دیا۔ ساتھ ہی خاتون کو انصاف دلوانے کے بجائے صلح کرنے کے لئے دباؤ ڈالتا رہا۔

اس موقع پر متاثر خاتون نے مزید بتایا کہ تھانے کے ایس ایچ او نے بعدازاں والدہ کو رہا کرکے کے کہا کہ اچھی طرح سے سوچ لو ورنہ بیٹی اور داماد کو جیل بھیج دوں گا۔ چنانچہ متاثرہ خاتون کی والدہ نے رہائی ملنے کے فوری بعد سیشن جج کو درخواست دی اور پورا معاملا بیان کیا۔

جس پر سیشن جج کی جانب سے حکم جاری کیا گیا اور متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر کو تین روز قید میں رہنے کے بعد رہائی مل گئی، اس دوران سیشن جج نے مذکورہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے۔

متاثرہ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو ایس ایچ او کی سرپرستی حاصل تھی، ہمارا مقدمہ درج کرنے کے بجائے ہم پر صلح کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا تھا، لہذا ہم اس پر انکاری تھے، تو ہمیں ہی انتقاماً حوالات میں بند کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل قصور کے تھانے منڈی عثمان والا کی حدود سے 16 سالہ لڑکی کو اغواء کے زیادتی کا نشانہ بنانے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا تھا۔ جس پر اہلخانہ نے تھانے میں مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا۔ متاثرہ لڑکی اور والد تھانے گئے تو ڈیوٹی موجود اے ایس آئی عرفان نے ناصرف متاثرہ لڑکی کے والد سے رشوت طلب کی بلکہ اس کے باوجود کئی روز تک اس سے تھانے کے چکر لگواتے رہے۔ بدبخت اور بےشرم پولیس اہلکار کا اس پر بھی دل نہ بھرا تو اس نے مجرمان کو پکڑنے اور انصاف دلوانے کے بجائے متاثرہ لڑکی کے والد کو تھانے کا فرش دھونے کے کام پر مامور کردیا، مجبور باپ بیٹی کے انصاف کے لئے اس ظلم وبربریت کو بھی برداشت کرتا رہا تھا۔

بعدازاں لڑکی کے والد کی تھانے کا فرش دھونے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو، ڈی پی او عدنان اصغر نے فوری نوٹس لیتے اے ایس آئی اصغر کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے اور واقعے کی انکوائری کا اعلان کیا۔

یاد رہے اس سے قبل گجرانوالہ سے دردناک واقعہ سامنے آیا تھا، جس میں 23 سالہ لڑکی کے ساتھ کچھ اوباش لڑکوں کی جانب سے چھیڑ چھاڑ کی گئی، جس میں انہوں نے خاتون کے کپڑے پھاڑ دیئے تھے، اس سلسلے میں خاتون نے 15 پر کال کرکے شکایت درج کرائی، تو پولیس نے انہیں انکوائری کے غرض سے اروپ تھانے طلب کیا، جہاں درندہ صفت اے ایس آئی مبشر نے شکایت کنندہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ڈالا تھا۔ بعدازاں سی سی پی او گجرانوالہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا تھا۔

Story Courtesy: 24 News


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format